جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت نے یہ کہتے ہوئے  مرکزی بجٹ کی تعریف کی کہ یہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق  ہے،اس سے شمولیت والی ترقی کو فروغ  ملے گا اور پانی کے سلسلے میں خوشحالی کے عزم  کو مضبوطی ملے گی


مرکزی بجٹ میں پینے کے پانی کے لئے 50 ہزارکروڑروپے  اور صفائی ستھرائی کیلئےدس ہزارکروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ،جس سے پانی اورصفائی ستھرائی کے معاملے میں  وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت والی حکومت کی ترجیحات اورسنجیدگی کا پتہ چلتا ہے:  جناب شیخاوت

’’جل جیون مشن (شہری )کے لئے پانچ سال میں 2.87 لاکھ کروڑروپے خرچ کئے جائیں  گے ،پانی 2.86 کروڑشہری گھروں تک پہنچے گا جب کہ جل جیون مشن  (دیہی) کے لئے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے‘‘

Posted On: 01 FEB 2021 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  02: فروری 2021:جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج بجٹ (21-2020) کو عوام کی ضرورتوں سے مطابقت اور شمولیت والی ترقی کو فروغ دینے والا قراردیا ہے۔’آتم نربھر بھارت ‘ کو مستحکم کرنے والے اس بجٹ کے لئےوزیراعظم جناب نریند رمودی اور وزیرخزانہ محترمہ نرملاسیتا رمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ’’یہ بجٹ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ہے اور اس سے پانی کے سلسلے میں خوشحالی کے عزم کو استحکام ملے گا۔ ‘‘ جناب شیخاوت  نے بجٹ کے لئے مرکزی وزیر خزانہ کو مبارکباد  پیش  کی اور کہا کہ  یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشی ہے کہ  انہوں نے آخری لائن میں  کھڑے ہوئے آخری شخص  کے بنیادی مسائل کا حل تلاش کیا۔

مرکزی وزیر نے جل جیون مشن (دیہی ) کے مطابق جل جیون مشن (شہری )  کا اعلان کرنے کے لئے وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں  نے کہا کہ ’’جل جیون مشن  وزیر اعظم کے وژن کا نتیجہ ہے۔بجٹ میں گاؤوں کے  گھروں  غریبوں اور کسانوں کو پانی کے  ٹیپ کنکشن فراہم کرائے جانے میں  اضافہ کیا گیا ہے۔’ ہر گھر جل ‘  کی تحریک  اب زور پکڑے گی۔ قابل احترام وزیر اعظم کا بہت بہت شکریہ !‘‘

جناب شیخاوت نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا کے اس دور میں جب پوری دنیا کی معیشت زوال کاشکار ہورہی ہے ،  یہ بجٹ ملک کی معیشت کو استحکام دینے کے لئے لایا گیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ صحت ،زراعت اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں  میں  اخراجات میں اضافے  جیسے متعدد اہم اقدامات  اور سرکاری  کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے ، بزرگ شہریوں کی ٹیکس کی رعایت اور   اسٹارٹ اپس کے لئے تحریک  اور ملک کی تمام ریاستوں کی ترقی  جیسے دیگر اقدامات سے حکومت کے وژن کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  15  اگست  2019  کو لال قلعہ کی فصیل سے 3.6 لاکھ کروڑ روپے  کی اسکیم کا اعلان کیا تھا اور یکم فروری 2021 تک ملک بھر میں  6.56 کروڑگھروں کو  پینے کے پانی کا ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ بجٹ میں نئی تشکیل شدہ جل شکتی کی وزارت کے لئے  30478 کروڑ روپے  مختص کئے تھے، جن میں سے 21500 کروڑروپے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے مختص کئے گئے تھے۔جل جیون مشن کے لئے 11500 کروڑروپے علیحدہ مختص کئے گئے تھے۔

وزارت کے مجموعی بجٹ میں  تقریباََ 180فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،جس سے پانی کے معاملے میں مودی حکومت کی ترجیحات اور سنجیدگی کا پتہ  لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پندرہویں مالی کمیشن کی سفارشات کے تحت  پنچایتی راج اداروں  کے لئے مختص کئے گئے مجموعی بجٹ کا 60 فیصد پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے رکھا گیا ہے جوکہ آئندہ مالی سال میں تقریباََ 36000 کروڑروپے ہوگا۔    

*************

 

  م ن۔اگ ۔رم

U- 1065



(Release ID: 1694389) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi