وزارت خزانہ
کولکاتا میں انکم ٹیکس محکمہ کی تلاشی مہم
Posted On:
01 FEB 2021 6:13PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمے نے کولکاتا کے ایک گروپ پر 29 جنوری 2021 کو تلاشی اور ضبطی کی کاروائی کی۔ یہ گروپ، لوہے، اسٹیل اور چائے سے وابستہ کاروبار کرتا ہے۔ محکمہ کے ڈاٹا بیس میں موجود اعداد و شمار کی بنیاد پر گروپ کے خلاف معاملات طے کیے گئے، ساتھ ہی گروپ کے مالی اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لیا گیا، بازار سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھا کی گئیں اور زمینی سطح پر بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ گروپ کی کولکاتا، جمشید پور، بھوونیشور، حیدرآباد، ممبئی اور دیگر مقامات کی 25 سے زائد عمارتوں میں تلاشی اور ضبطی سے متعلق کاروائی کی گئی۔
اس تلاشی کاروائی کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس گروپ نے مختلف فرضی کمپنیوں کا نام فرضی شیئر کیپٹل/ غیر محفوظ قرض اکٹھا کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ اس سے متعلق کئی اہم ثبوت محکمہ کے ہاتھ لگے ہیں۔ بغیر اینٹری کے متعدد نقد لین دین کے معاملات کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے۔ اس دوران پوچھ تاچھ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ گروپ کے لوگوں نے اپنے خود کے بے حساب سرمائے کو واپس لانے کے لئے فرضی کاغذوں اور فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا ہے۔ ابھی تک اس کاروائی میں 309 کروڑ روپئے کی بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ ملزم گروپ نے ابھی تک 175 کروڑ روپئے کے بقدر کی غیر اعلانیہ رقم کی بات قبول کی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
________
ش ح ۔اب ن
U-1052
(Release ID: 1694306)
Visitor Counter : 110