صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

راشٹرپتی بھون کو عوام کے لئے 6 فروری بروز ہفتہ، دوبارہ کھول دیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2021 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم فروری 2021 ۔

کووڈ-19 کے سبب 13 مارچ 2020 سے راشٹرپتی بھون کو لوگوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ اسے 6 فروری 2021 سے عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ یہ (سرکاری تعطیلات کو چھوڑکر) ہفتہ اور اتوار کو کھلے گا۔ ناظرین ویب سائٹ https://presidentofindia.nic.in یا https://rashtrapatisachivalaya.gov.in/ پر جاکر اپنی جگہ بک کراسکتے ہیں۔ حسب سابق 50 روپئے کا برائے نام رجسٹریشن چارج فی ناظر وصول کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل درآمد کے لئے پہلے سے بُک تین ٹائم سلاٹ مقرر کئے گئے ہیں، جو کہ 10:30، 12:30 اور 14:30 ہیں۔ ہر ٹائم سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 25 لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ٹور کے دوران ناظرین کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا، جس میں ماسک پہننا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1054

 


(Release ID: 1694167) Visitor Counter : 135