بجلی کی وزارت

SJVNنے نیپال میں 679 میگاواٹ لوئر ارون ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ حاصل کیا

Posted On: 30 JAN 2021 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی30 جنوری 2021: SJVN کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب نند لال شرما نے اطلاع دی ہے کہ نیپال کی حکومت نے مقابلہ جاتی بولی لگانے کے ذریعہ SJVN کو 679 میگاواٹ لوئرارون ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ الاٹ کیا ہے۔ انویسمنٹ بورڈ آف نیپال نے نیپال کے عزت مآب وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی کی سربراہی میں 29 جنوری 2021 کو اپنی میٹنگ میں یہ پروجیکٹ SJVN کو سونپا۔

CMDSJVNwithHon'blePrimeMinisterofNepal-1XF8L.jpg

SJVN کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر جناب نند لال شرما نے کھٹمنڈو میں محترم وزیر اعظم نیپال جناب کے پی شرما اولی سے ملاقات کی ۔ جناب نند لال شرما نے لوئر ارون ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ SJVN کو سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ یہ پروجیکٹ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائیگا۔

جناب نند لال شرما نے اطلاع دی ہے کہ SJVN نے بین الاقوامی مقابلہ جاتی بولی کے ذریعہ یہ پروجیکٹ حاصل کیا ہے اور چین سمیت مختلف ملکوں کی بین الاقوامی کمپنیوں سے مقابلہ کرکے اسے یہ کامیابی ملی ہے۔

لوئرارون ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ نیپال کے سنکھوواسبھا اور بھوجپور ضلعوں میں واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ مکمل ہوجانے کے بعد یہاں سالانہ 3561 ملین یونٹ بجلی تیار کی جائے گی۔

جناب شرما نے مزید بتایا کہ نیپال میں اس پروجیکٹ سے مجموعی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہندوستان اور نیپال میں باہمی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ SJVN نیپال میں پہلے ہی 900 میگاواٹ ارون -3 ایچ ای پی کی تعمیر کررہا ہے اور 217 کے ایم 400 کے وی ایسوسی ایٹیڈ ٹرانسمیشن سسٹم بھی تیار کررہا ہے۔ لوئرارون ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے جڑ جانے سے SJVN کاپورٹ فولیو اب 8960.5 میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔

SJVN کی سردست صلاحیت 2016.5 میگاواٹ ہے اور 2023 تک 5000 میگاواٹ کمپنی اور 2030 تک بارہ ہزار میگاواٹ اور 2040 تک 25 ہزار میگاواٹ کمپنی بنانے کا نشانہ ہے۔ SJVN توانائی کی پیداوار والے مختلف شعبوں میں سرگرم ہے جن میں ہائیڈرو، وِنڈ، سولر اور تھرمل شامل ہیں۔ انرجی ٹرانسمیشن کے میدان بھی یہ کمپنی سرگرم ہے۔

****

 

U No.988

م ن۔ر ف۔س ا



(Release ID: 1693819) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Tamil