قبائیلی امور کی وزارت

نائب صدر نے قومی قبائلی تہوار "آدی مہا اتسو" کا یکم فروری  2021 کو دہلی ہاٹ  آئی این اے  نئی دہلی میں افتتاح کیا

Posted On: 30 JAN 2021 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30 جنوری 2021:ہندوستان کے نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو پیریکم فروری 2021  کو شام ساڑھے چھ بجے آئی ڈی اے ، دہلی ہاٹ ، آئی این اے ، نئی دہلی میں قومی قبائلی فیسٹیول "ادی مہا اتسو" کا افتتاح کریں گے۔ اس کا اہتمام ٹرائفڈ،  وزارت قبائلی امور  نے کیا ہے۔مرکزی وزیر قبائلی امور جناب ارجن منڈا افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔وزیر مملکت برائے قبائلی امور محترمہ رینوکا سنگھ اور چیئرمین ٹرائفڈ جناب رمیش چند مینا  اور سکریٹری  وزارت قبائلی امور جناب آر سبرامنیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ آدی مہا اتسو یکم فروری سے 15 فروری 2021  تک منعقد کیا جارہا ہے۔

آدی مہااتسو - قبائلی ثقافت ، دستکاری ، کھانا اور تجارت کے جوش و جذبے کا جشن- ایک کامیاب سالانہ تقریب ہے جس کا آغاز  2017 میں کیا گیا تھا۔ یہ تہوار کا مقصد ایک ہی جگہ پر لوگوں کو قبائلی برادریوں کے شاندار اور مختلف دستکاری اور ثقافت سے واقف کرنے کی کوشش ہے۔

وبائی امراض کی وجہ سے پیدا عجیب و غریب صورتحال کی وجہ سے ، ٹرائفڈ نے 2020 میں کوئی آدی مہااتسونہیں منایا  تاہم اب یہ روایت دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

دہلی ہاٹ میں قومی قبائلی فیسٹیول میں قبائلی فن و دستکاری ، دوا اور دیگر طبی اشیاءکے علاوہ  کھانا اور لوک کارکردگی کی نمائش اور فروخت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میں ملک کی 20 سے زائد ریاستوں کے لگ بھگ 1000 قبائلی کاریگر ، فنکار اور شیف حصہ لیں گے اور اپنی شاندار روایتی ثقافت کی جھلک دکھائیں گے۔

قبائل ہماری آبادی کا 8 فیصد سے زیادہ ہیں لیکن  وہ معاشرے کے مراعات سے محروم  طبقات میں شامل ہیں۔ قدرتی سادگی کی خصوصیت والی تخلیقات اپنے اندر لازوال اپیل رکھتی ہے۔ دستکاری کی وسیع رینج جن میں ہاتھ سے بنے ہوئے روئی ، ریشم کے کپڑے، اون ، دھات کی دستکاری ، ٹیراکوٹا ، مالا کا کام شامل ہیں۔ ان سب کو محفوظ رکھنے اور انہیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزارت قبائلی امور کے تحت ایک نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے ٹرائفڈ   قبائلی عوام کی آمدنی اور معاش کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔ ساتھ ہی یہ ان کے طرز زندگی اور روایات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

****

U No.987

م ن۔ر ف۔س ا



(Release ID: 1693813) Visitor Counter : 157