وزارتِ تعلیم

اسٹارس منصوبے کو مالی اعانت کے معاہدے پر ڈی ای اے اور عالمی بینک کے مابین معاہدہ

Posted On: 29 JAN 2021 12:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 29 جنوری       وزارت تعلیم کے شعبہ برائے معاشی امور (ڈی ای اے) اور عالمی  بینک کے مابین  ریاستوں میں ٹیچنگ –  لرننگ اور رزلٹ کو مستحکم کرنے کے منصوبے ، اسٹرینتھننگ ٹیچنگ لرننگ اینڈ اسٹیٹس فار اسٹیٹس (اسٹارس) کے نفاذ کے لیے  مالی تعاون فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اسٹارس پروجیکٹ کی مجموعی  لاگت 5718 کروڑ روپئے ہے جس میں عالمی بینک کی مالی اعانت 50 ملین امریکی ڈالر (تقریبا  3700 کروڑ روپئے) ہوگی  اور باقی رقم  5 سال کے عرصے میں حصہ لینے والی  ریاستوں سے ریاست کے حصہ کے طور پر دی جائے گی۔

اسٹارس پروجیکٹ کو وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) کے تحت ایک نئی مرکزی اسکیم کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔ اس سے قبل مرکزی کابینہ نے 14 اکتوبر 2020 کو اسٹارس منصوبے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے میں ہماچل پردیش ، راجستھان ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، کیرالہ اور اڈیشہ  سمیت 6 ریاستوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ شناخت شدہ ریاستوں کو تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت منتخب ریاستوں میں اقدامات  کے ذریعہ ہندوستانی اسکول کے تعلیمی نظام کی  نگرانی اور پیمائش کی مجموعی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ اسٹارس "سمگر سکشا" کے تحت موجودہ ڈھانچے میں نافذ کیا جائے گا جس میں وزارت تعلیم  کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی قومی سطح پر نفاذ کرنے والی مرکزی ایجنسی  ہوگی۔  ریاستی سطح پر ، اس منصوبے کو مجموعی تعلیم کے لئے مربوط ریاستی عمل آوری سوسائٹی (ایس آئی ایس) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

اسٹارس  کے تحت عالمی بینک کی مجوزہ امداد بنیادی طور پر نتائج پر مبنی مالی آلے   کی شکل میں ہے جسے پروگرام  فار ریزلٹس (پی  فار آر) کہتے ہیں۔ اس سے ریاستی سطح پر تقسیم سے منسلک اشارے (ڈی ایل ای) کےتوسط سے ایک اہم اصلاح کو یقینی بنایا جائے گا۔ منصوبے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کو مراعاتی مالی امداد دے کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پی فار آر  آلے کی ضرورت کے مطابق ایس آئی  جی میٹرکس انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اشارے کے ساتھ مربوط  کیا گیا ہے۔ ایک آزاد توثیقی ایجنسی (آئی وی اے) فنڈ کی فراہمی سے پہلے ہر رزلٹ کی تصدیق کرے گی۔

اسٹارس پروجیکٹ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی مختلف سفارشات کے نفاذ میں معاون ثابت ہوگاجیسے کہ  ابتدائی بچپن کی تعلیم اور بنیادی تعلیم کو مضبوط بنانا ، سیکھنے کی تشخیص کے نظام کو بہتر بنانا ، تعلیم میں آئی سی ٹی کے قابل روش ، اساتذہ کی ترقی اور پیشہ ورانہ تعلیم وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-971

 



(Release ID: 1693583) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri