امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پانچ ریاستوں کو 1751.05 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافی مرکزی تعاون کو منظوری دی
آسام، اروناچل پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ اور اترپردیش کو 2020 کے دوران سیلاب / زمین کھسکنے جیسی آفات کے لئے اور 20۔2019 کے دوران ژالہ باری کے لئے سرمایہ حاصل ہوگا
Posted On:
29 JAN 2021 4:22PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت پانچ ریاستوں، جو جنوب ۔ مغربی مانسون 2020 کے دوران سیلاب/ زمین کھسکنے اور ربیع کے سیزن 20۔2019 کے دوران ژالہ باری سے متاثر تھیں، کو مرکز کی جانب سے اضافی تعاون کی منظوری دے دی ہے۔ اضافی مرکزی تعاون کو منظوری دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے آسام، اروناچل پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ اور اترپردیش کے ہمارے ان بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے جنہوں نے بہادری سے ان قدرتی آفات کا سامنا کیاتھا۔
ایچ ایل سی نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے پانچ ریاستوں کو 1751.05 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافی مرکزی تعاون کو منظوری دے دی ہے۔
- جنوب ۔ مغربی مانسون 2020 کے دوران سیلاب / زمین کھسکنے کے لئے آسام کو 437.15 کروڑ روپئے، اروناچل پردیش کو 75.86 کروڑ روپئے، اڈیشہ کو 320.94 کروڑ روپئے، تلنگانہ کو 245.96 کروڑ روپئے اور اترپردیش کو 386.06 کروڑ روپئے کے لئے منظوری دی گئی۔
- 20۔2019 کے ربیع کے سیزن کے دوران اترپردیش کے لئے 285.08 کروڑ روپئے منظور کیے گئے۔
ان پانچوں ریاستوں میں، آفات کے فوراً بعد، ان متاثرہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے میمورنڈم حاصل ہونے کا انتظار کیے بغیر، مرکزی حکومت نے بین وزارتی مرکزی ٹیموں (آئی ایم سی ٹی) کو تعینات کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ، مالی برس 21۔2020 کے دوران، مرکزی حکومت نے ایس ڈی آر ایف سے 28 ریاستوں کو 19036.43 کروڑ روپئے جاری کیے اور 11 ریاستوں کو این ڈی آر ایف سے 4409.71 کروڑ روپئے جاری کیے۔
ش ح ۔اب ن
U-962
(Release ID: 1693423)
Visitor Counter : 164