نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بھارت کی کھیل اتھارٹی قومی مراکز فضلیت کے کام کاج کے لیے خصوصی افرادی کی خدمات حاصل کرے گی نیز اپنی ہوسٹل اور میس کی سہولتوں کو تین ستارہ ہوٹلوں کی سطح پر اپ گریڈ کرے گی

Posted On: 28 JAN 2021 7:43PM by PIB Delhi

بھارت کی کھیل اتھارٹی کا 54 ویں گورننگ باڈی اجلاس بدھ کے روز کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے زیر صدارت عمل میں آیا۔ اجلاس کا فوکس قومی مراکز فضیلت (سینٹر آف ایکسیلنس) کے مختلف پہلوؤں پر تھا۔ اس اجلاس میں جو کلیدی معاملات منظور کیے گئے وہ تمام مراکز فضیلت میں، دیگر باتوں کے علاوہ قومی بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، ہاسٹل اور میس کی انتظامیہ کی کسی ماہر ایجنسی کے ذریعے فراہمی، نیز اسپوڑٹس سائنس کے آلات اور مختلف مراکز کو افرادی قوت  مہیا کرانے کے معاملات بھی شامل تھے۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ قومی مراکز کو بہتر طور سے چلانے  کے لیے ماہر افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

01.jpg

رہائشی سہولیات کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے اور کھلاڑیوں کو بہتر خدمات دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ مختلف کھیل اتھارٹی مراکز میں ہوسٹل، میس، اور بارچی خانے کی انتظامیہ کو اوٹ سورس کرکے ان میں تین اسٹار ہوٹل کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پاءلٹ منصوبہ کرنی سنگھ شوٹنگ رینج اور جواہر لال نہرو کامپلیکس کے نو تعمیر شدہ ہوسٹلوں کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کوچ کے طور پر چننے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ براہ راست معاہدے یا ڈیپوٹیشن پر مختلف کیڈروں میں سے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہی اصول دروناچاریہ ایوارڈ یافتگان پر ݨھی لاگو ہوگا۔ کھیلوں کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا، "ہماری کھلاڑی ہمارا قومی وقار ہیں، یہ فیصلہ اس کے قبل کے میرے اعلان کے تناظر میں ہے جس میں کہا تھا کہ ہم ممتاز بھارتی کوچوں اور سابق کھلاڑیوں کو کھیل اتحارٹی کے مراکز فضیلت سے وابستہ کریں گے۔"

اسی طرح مختلف پبلک سیکٹر اداروں اور حکومت میں کام کرنے والے ممتاز کھلاڑیوں کو ڈیپوٹیشن ہر کوچنگ کے لیے کھیل اتھارٹی سے منسلک ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ کھیل اتھارٹی کے اس اعلان سے مطابقت رکھتا ہے جس میں ممتاز بھارتی کوچوں اور سابقہ کھلاڑیوں کو مراکز فضیلت سے جوڑا جائے گا۔

02.jpg

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ نوجوان کھلاڑیوں کھیل اور پڑھائی میں لچک فراہم کی جائے کھیل اتھارٹی کے مراکز میں کیمپس اسکول قائم کیے جائیں گے  تاکہ زیر تربیت کھلاڑیوں کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے۔ نیز بہتر قیام و طعام کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہاسٹل تیار کرنا ضروری ہیں۔ اس مقصد کے لیے، نجی / عوامی شعبے کے اسکولوں کی خدمات لی جائیں گی۔ اور تعمیر، کام کاج اور انتظام میں استعداد و تعمیر کے نقطہ نظر سے عالمی سطح کی تعلیم کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

گورننگ باڈی نے ملک بھر مراکز فضیلت کی تعمیر، ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 100 کروڑ روپے کی مالیت کے منصوبوں کو منظوری دی۔ ان منصوبوں میں ہوسٹلوں کی تعمیر اور بنگلور اور دہلی میں آئی جی اسٹیڈیم کی تعمیر نیز پہلے سے موجود سہولیات میں اپ گریڈیشن کے کام شامل ہیں۔

کھلاڑی کی ترقی میں اسپورٹس سائنس کے کردار کے پیش نظر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن مراکز کو پہلے مرحلے میں شامل نہیں کیا جاسکا ان میں فزیوتھراپی کے سازوسامان اور فزیوتھراپسٹ اور ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مذکورہ اجلاس میں سیکرٹری (کھیل) جناب روی متل، جناب سندیپ پردھان، ڈی جی، جناب راجیو مہتا، سیکرٹری جنرل، نامور فٹبالر جناب بیچنگ بھوتیا اور سابق انٹرنیشنل تیراک جناب کھجن سنگھ شامل تھے۔

***********

ش ح۔ ع ا۔ ت ع

U NO: 929

 



(Release ID: 1693214) Visitor Counter : 102