ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

2021:نسبتاً زیادہ سرسبز و شاداب کرہ کی سمت میں بھارت- فرانس اتحاد کا سال


عالمی ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں بھارت – فرانس شراکت داری باقی دنیا کے لئے ایک مثال بنے گی: جناب پرکاش جاوڈیکر

بھارت پائیدار ترقی کے شعبہ میں بہت سے دیگر ملکوں کے لئے باعث تحریک بن سکتا ہے: محترمہ باربرا پومپیلی

Posted On: 28 JAN 2021 6:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جنوری 2021 ۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر اور فرانس کی ماحولیاتی تبدیلی (ایکولوجیکل ٹرانزیشن) کی وزیر محترمہ باربرا پومپیلی نے آج نئی دہلی میں انڈو – فرنچ ایئر آف انوائرمنٹ کا آغاز کیا۔ اس کا بنیادی مقصد پائیدار ترقی کے معاملے میں بھارت اور فرانس کے درمیان باہمی تعاون کو تقویت دینا، عالمی ماحولیاتی تحفظ کے حق میں کی گئی کارروائیوں کی اثرانگیزی میں اضافہ کرنا اور انھیں پہلے سے زیادہ نمایاں کرنا ہے۔

914a.jpg

بھارت کے اپنے پہلے دورے پر آئی ہوئیں محترمہ باربرا پومپیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکر نے ماحولیاتی تبدیلی کی سمت میں کام کرنے میں بھارت اور فرانس کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کئے گئے بین الاقوامی شمسی اتحاد کے دو اہم ستون ہیں۔ یہ انقلابی قدم ایک کامیاب تجربے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں یہ شراکت داری باقی دنیا کے لئے ایک مثال قائم کرے گی کہ وہ پائیدار ترقی کی سمت میں مزید اثر انگیزی اور خوش اسلوبی کے ساتھ کام کریں۔

 

 

جناب پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ بھارت نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کارروائیوں کی سمت میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور اخراج کی شدت میں کمی لانے کے ہدف کا 26 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ 2020 تک بھارت میں قابل تجدید توانائی 90 گیگاواٹ ہوگی جس میں 36 گیگاواٹ شمسی توانائی اور 38 گیگاواٹ بادی توانائی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت پائیدار ترقی، عالمی ماحولیاتی تحفظ کے حق میں کارروائیوں کی اثرانگیزی میں اضافہ کرنے اور انھیں مزید نمایاں کرنے کے لئے بھارت – فرانس باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کی فرانسیسی وزیر محترمہ باربرا پومپیلی نے آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں بھارت – فرانس شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری سے فرانس اور بھارت باقی دنیا کے لئے ایک مثال قائم کرنے کے منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت پائیدار ترقی کے شعبے میں کئی دیگر ملکوں کے لئے باعث تحریک ثابت ہوسکتا ہے۔

914b.jpg

2021-2022کے دوران انڈو- فرنچ ایئر آف دی انوائرمنٹ پانچ اہم موضوعات: ماحولیاتی تحفظ، آب و ہوا کی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، پائیدار شہری ترقی اور قابل تجدید توانائیوں اور توانائی کے حسن استعمال کے فروغ پر مبنی ہوگا۔ یہ ماحولیات اور متعلقہ شعبوں سے متعلق باہمی شراکت داری کے اہم شعبہ جات کے حوالے سے گفت و شنید کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

فرانس کی جانب سے اس کا اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے زیر سایہ یورپ و غیر ملکی امور کی وزارت کے قریبی تعاون اور دہلی میں واقع فرانسیسی سفارت خانہ اور اس کے شرکاء کی مدد سے کیا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)، وزارت خارجہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، جدید و قابل تجدید توانائی کی وزارت اور دیگر متعلقہ وزارتوں / محکموں / تنظیموں کے ساتھ تال میل کا فریضہ انجام دے گی۔ ایک مشترکہ اسکریننگ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو بھارت – فرانس ماحولیاتی سال کے لئے تقریبات پر مشتمل کلینڈر کو حتمی شکل دے گی۔

آغاز سے قبل، فرانسیسی وفد اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان ماحولیات کی وزارت میں ایک دو فریقی میٹنگ بھی ہوئی، جس میں دونوں فریقوں نے آب و ہوا کی تبدیلی، حیاتی تنوع، نیلگوں معیشت، بین الاقوامی شمسی اتحاد، سنگل یوز پلاسٹ کے شعبے میں تعاون وغیرہ کے امور پر غور و خوض کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 914



(Release ID: 1693093) Visitor Counter : 257