اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے این ایم ڈی ایف سی کے ذریعے سی ایس آر پروگرام کے تحت نئی دہلی میں منعقدہ ’’غذائیت اور کووڈ بیداری کیمپ‘‘ سے خطاب کیا


اس موقع پر کورونا کی وبا کے دوران عہد بستگی سے کام کرنے والے خودامدادی گروپوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی عزت افزائی بھی کی گئی

Posted On: 28 JAN 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جنوری 2021 ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ آفت کو موقع میں تبدیل کرنے میں حکومت، سماج اور دیگر اداروں نے متحد ہوکر باعث تحریک کام کیا ہے۔

آج نئی دہلی میں اقلیتی امور کی وزارت کے قومی اقلیتی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے ذریعے ضرورت مند طبقات کی خواتین کے لئے سی ایس آر پروگرام کے تحت منعقدہ ’’غذائیت اور کووڈ بیداری کیمپ‘‘ سے اپنے خطاب میں جناب نقوی نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کے ایک سال سے بھی کم وقت میں بھارت میں دو ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ویکسین کی تیاری ملک کے سائنس دانوں کی کوششوں کا نتیجہ اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل وطن کی سلامتی کے عزم کا پختہ ثبوت ہے۔

913b.jpg913a.jpg

اس موقع پر کورونا کے چیلنجوں کے دوران عہد بستگی کے ساتھ لوگوں کی صحت و سلامتی کے جذبے سے کام کرنے والے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) سے تعلق رکھنے والی خواتین کی عزت افزائی بھی کی گئی۔ مستفید ہونے والی خواتین کا تعلق گھریلو ملازماؤں، کوڑا چننے والیوں، یومیہ بنیاد پر روزی روٹی کمانے والے طبقات سے تھا، جو جہانگیر پوری، مکندپور، بھلسوا، شاستری پارک، گیتا کالونی وغیرہ کی جھگیوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

غذائیت بخش خوراک، فوڈ سپلیمنٹ، ماسک، سینیٹائزر وغیرہ پر مشتمل ایک کٹ بیگ بھی خود امدادی گروپوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے درمیان تقسیم کیا گیا، تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ روزمرہ کھانے جانے والے کھانے اور مسالے، جو مقامی سطح پر دستیاب ہیں، بھی وائرس کے خلاف جنگ کے لئے قوت مدافعت کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے یہ بات یقینی بنی ہے کہ بڑی آبادی کے باوجود بھارت بہت حد تک کورونا کی وبا کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ کورونا کے چیلنجوں کے دوران ایک غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے حکومت نے 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت راشن دستیاب کرائے۔ 8 کروڑ سے زیادہ کنبوں کو مفت گیس سلنڈر دیے گئے، 20 کروڑ سے زیادہ خواتین کے بینک کھاتوں میں 1500 روپئے منتقل کئے گئے، پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت 19000 کروڑ روپئے 10 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو دیے گئے ہیں۔ آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت 20 لاکھ کروڑ روپئے متعدد شعبوں کو دیے گئے ہیں، جن میں زرعی شعبے کو دیا گیا ایک لاکھ کروڑ روپئے کا پیکیج بھی شامل ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران ’’شرمک اسپیشل ٹرینوں‘‘ کے ذریعے 60 لاکھ سے زیادہ مہاجر مزدور اپنی آبائی ریاست واپس گئے اور مہاجر مزدوروں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ریاستی آفات راحت رسانی فنڈ کے تحت ریاستوں کو 17000 کروڑ روپئے دیے گئے۔

جناب نقوی نے کہا کہ یہ ہر بھارتی کے لئے فخر کی بات ہے کہ جن دو کورونا ویکسین کو ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے وہ ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کورونا کے بحران کے دوران اپنے لوگوں کی صحت و تندرستی کا خیال رکھا، بلکہ اس نے ویکسین بھیج کر دیگر ملکوں کی مدد بھی کی۔ آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھارت میں چل رہی ہے۔ بھارت میں ابھی تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ملک گیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اس مہم کے پہلے دو مراحل میں 3 کروڑ اہل وطن کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

جناب نقوی نے کہا کہ کورونا کا دور ’’دیکھ بھال، عہد بستگی اور اعتماد‘‘ کا مثبت دور ثابت ہوا، جو کہ پورے دنیا کی انسانی آبادی کے لئے مثال بنا۔

جناب نقوی نے کہا کہ این ایم ڈی ایف سی عوام کے درمیان غذائیت کی صورت حال کو بہتر بنانے اور صحت کے تئیں بیداری کا پیغام عام کررہی ہے۔ این ایم ڈی ایف سی نے اس سے قبل ہینڈلوم کلسٹر کی خواتین اراکین کے لئے اتراکھنڈ کے کاشی پور میں ایسے پروگرام منعقد کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ این ایم ڈی ایف سی نے ہزاروں کاریگروں اور 27 ریاستی چینیلائزنگ ایجنسیوں کو اپنے گروپوں کے درمیان کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق پیغام کو عام کرنے کے لئے اور غذائیت کے تئیں بیداری مہم کا انعقاد کیا ہے۔

اس موقع پر دہلی کے آرک بشپ ریو انل جوزف کوٹو ، اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب پی کے داس، ایڈیشنل سکریٹری جناب ایس کے دیو ورمن، این ایم ڈی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب شہباز علی اور دیگر سینئر اہلکار اور دیگر معززین موجود تھے۔

913d.jpg913c.jpg

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 913



(Release ID: 1693092) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Tamil