ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل میرین ٹرٹل ایکشن پلان کا آغاز
ہندوستا ن کی خوبصورتی تنوع میں ہے، اس کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے: جناب پرکاش جاؤڈیکر
Posted On:
28 JAN 2021 7:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جنوری 2021، سمندری حیوانات اور سمندری کچھوؤں کے تحفظ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ’میرین میگا فونا اسٹرینڈنگ گائڈ لائن‘ اور ’نیشنل میرین ٹرٹل ایکشن پلان‘ کا اجرا کیا۔
ورچوئل طریقے سے لانچ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ نباتات اور حیوانات دونوں کا تنوع، جس میں سمندری حیاتیاتی تنوع بھی شامل ہے، بھارت کی خوبصورتی ہے اور ہمیں بہترین ممکنہ کارروائی اور مداخلت کے ساتھ اس کے تحفظ کی ضرورت ہے۔
سات ہزار 500 کلومیٹر سے زیادہ کے طویل ساحل کے ساتھ بھارت سمندری حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے۔ رنگین مچھلیاں، شارک ہوں، ویل شارک ، کچھوے اور بڑے ممالیا جاندار مثلاً ویل، ڈول فن، ڈوگونگس سے لیکرچمک دار مونگے سے لیکر سمندر میں نہ صرف نسلی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ یہ انسان کے فائدے کے لئے بھی ضروری وسائل فراہم کراتے ہیں ۔
ان وسائل پر لاکھوں لوگوں کا انحصار ہوتا ہے، جن میں سمندری تجارت، ٹرانسپورٹ، خوراک، معدنیات کے وسائل، ثقافتی روایات ، روحانی اقدار اور تحریک شامل ہے جو دنیا بھر کے سیاحوں کو کھینچ لاتی ہے۔
آج جو دستاویز ات لانچ کی گئی ہیں، ان میں نہ صرف تحفظ کے لئے بین شعبہ جاتی کارروائی کو فروغ دینے کی بات کی گئی ہے بلکہ حکومت ، سول سوسائٹی اور تمام متعلقین کے درمیان سمندری ممالیا جانداروں کے پانی سے کناروں پر آجانے،پھنسانے، زخمی کرنے یا مارنے اور سمندری کچھووں کے تحفظ کے معاملے میں تال میل کو بہتر بنانے کے لئے رہنمائی بھی کرتی ہیں۔
یہ دونوں دستاویزات ساحل پر آجانے والے ، ساحل پربھٹک جانے والے یا سمندر میں پھنس جانے والے یا کسی کشتی سے پکڑے جانے والے جانوروں کی ہینڈلنگ کے لئے کی جانے والی کارروائی ، تال میل کو بہتر بنانے کےلئے انتظامی کارروائی ، سمندری نسلوں اور ان کے مسکن کو لاحق خطرات کو کم کرنے ، خراب ہوچکے مسکن کی بحالی ، عوام کی شراکت میں اضافے، ترقی یافتہ سائنسی تحقیق اور سمندری ممالیا ، جانداروں اور سمندری کچھووں اور ان کے مسکن کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے سے متعلق کارروائی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-912
(Release ID: 1693085)
Visitor Counter : 234