وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 35 ویں پرگتی گفتگو کی صدارت کی
Posted On:
27 JAN 2021 8:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 27 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے متعلق سرگرم حکمرانی اور بر وقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کے آج 35 ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں ایک پروگرام اور 9 پروجیکٹوں سمیت ایجنڈے کے 10 معاملوں کا جائزہ لیا گیا ۔ 9 پروجیکٹوں میں وزارتِ ریلوے کے تین پروجیکٹ ، ایم او آر ٹی ایچ کے تین ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، بجلی کی وزارت اور امورِ خارجہ کی وزارت کے ایک - ایک پروجیکٹ شامل ہیں ۔ اڈیشہ ، کرناٹک، آندھرا پردیش ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، پنجاب ، جھارکھنڈ ، بہار ، تلنگانہ ، راجستھان ، گجرات ، مغربی بنگال ، ہریانہ ، اترا کھنڈ اور اتر پردیش سمیت 15 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ، اِن 9 پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 54675 کروڑ روپئے ہے ۔
گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کا بھی جائزہ لیا ۔
وزیر اعظم نے سبھی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں رکاوٹ ڈالنے والے معاملات کو تیزی سے حل کرنے کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ادویہ سازی کے محکمے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ، اِس بات کے لئے ہمت افزائی کی کہ وہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کو وسیع طور پر مشتہر کریں اور اِس کی کار کردگی کو بڑھانے کے لئے ٹیکنا لوجی کا استعمال کریں ۔
پرگتی کی میٹنگوں کے 34 ویں ایڈیشن تک 13.14 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت والے 283 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 888
(Release ID: 1692837)
Visitor Counter : 189
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Tamil
,
Telugu
,
Assamese
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam