وزارت اطلاعات ونشریات

سینما دماغ سے نہیں بلکہ دل سے تیار ہوتا ہے، افی جیسے فلم فیسٹول ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ دنیا ایک ہے: گواکے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری


افی 51 نے ہم انسانوں کے درمیان تعلقات اور قربت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اعتراضات کی نفی کی ہے: مرکزی وزیر جناب بابل سپریو

افی 51 کووڈ ۔19 پر انسانی جذبے کی کامیابی کی علامت ہے: آئی اینڈ بی سکریٹری

’بنگلہ دیش اور بھارت ایک ہیں علیحدہ علیحدہ نہیں ہیں‘: انڈین پرسنلٹی آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والے وسووجیت چٹرجی

 

نئی دہلی،  24  جنوری 2021،          تالے گاؤں، گوا میں آج  24 جنوری 2021 کو شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں  انٹرنیشنل  فلم فیسٹول آف انڈیا (افی)  کے 51 ویں ایڈیشن   کی اختتامی تقریب میں  بہت زیادہ چمک دھمک نظر آئی۔ گزرے زمانے کی بالی وڈ اداکارہ محترمہ زینت امان اور جناب روی کرشن  اعزازی مہمان تھے جبکہ معمر اداکار ، ہدایت کار اور پروڈیوسر  وسواجیت چٹرجی کو  انڈین پرسنلٹی آف ایئر ایوارڈ  سے نوازا گیا ۔ گوا کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، گوا کے وزیراعلی ڈاکٹر پرمود ساونت، ماحولیات،جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی   کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بابل سپریو  بھی  اختتامی تقریب میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے  آئے ہوئے معززین کے ساتھ موجود تھے۔

رکن پارلیمنٹ جناب روی کرشن، انٹرنیشنل جیوری کے رکن  ڈائرکٹر  پریہ درشن نائک، افی اسٹئرئنگ کمیٹی کے رکن  جناب شاجی این کرون، جناب راہل رویل، محترمہ منجو بورہ اور جناب روی  کوتّرا کارا اور بھارت اور بیرونی ممالک کے  سیلیبریٹی نے ریڈ کارپیٹ پر واک کیا اور اس تقریب میں شرکت کی۔

گوا کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری نے  غیر معمولی حالات کے باوجود  فیسٹول کا انعقاد کرنے کے لئے آرگنائزر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’’سنیما نہ صرف ہمارے ملک  بلکہ ہمارے پڑوسی ممالک کو بھی متحد  کررہا ہے۔ میں بھارتی سنیما اور فلمسازوں کو سلام کرتا ہوں۔ فلم فیسٹول ایک ایسا موقع ہے جب ہم سیکھتے ہیں کہ پوری دنیا  اختلافات کے باوجود ہے۔ سنیما دل  کو چھوتا ہے، دماغ کونہیں۔ یہ دماغ سے نہیں دل سے تیار کیا جاتا ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4UJP9.jpg

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب بابل سپریو نے کہا کہ  افی 51 ایڈیشن نے ہم انسانوں کے درمیان تعلقات اور قربت کو یقینی بنانے کے لئے  تمام اعتراضات  کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بڑےپردے پر  فلمیں ہمیں  رلاتی ہیں اور ایک مختلف طریقے سے ہمیں زندگی کو دیکھنا سکھاتی ہیں۔ یہ ہمارے تمام جذبات کو بڑا کرکے دکھاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/53RVQ.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کے لئے  ہم نے  فوکس ملک کے طور پر بنگلہ دیش کو لیا تھا۔ ہم نے ستیہ جیت رے کو  پورا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہم نے ان 19 فلمی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے جو ہمیں پچھلے سال چھوڑ گئیں۔ فنکار سیلیو لائٹ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ وہ کبھی نہیں مرتے۔

گوا کے وزیراعلی ڈاکٹر پرمود ساونت نے تمام فلمی شخصیات، مندوبین اور  آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گوا کو اب صرف  دھوپ، ریت اور سمندر  کے لئے ہی نہیں جانا جائے گا ، ریاست کی ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں  سیاحت کو فروغ دینا شامل ہے، وزیراعلی نے کہا کہ بھارت کووڈ 19 سے لڑنے کے لئے  دو ویکسنوں کے ساتھ تیار ہے۔ کووڈ۔ 19 کو شکست ہوگی اور دنیا جیتے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6S047.jpg

انڈین پرسنلٹی آف دی ایئر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے، معمر اداکار بسواجیت چٹرجی نے کہا کہ میں  حکومت ہند اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کا  تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے یہ اعزاز بخشا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہمارا فوکس ملک بنگلہ دیش رہا ہے۔ یہ ایسا ملک ہے جس سے میرا گہرا تعلق ہے۔ بنگلہ دیش سے مجھے جو پیار ملا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت ایک ہی ہیں، ہم بھائی بھائی ہیں  علیحدہ علیحدہ  نہیں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7ST0I.jpg

ایک ویڈیو پیغام میں  امیتابھ بچن نے کہا کہ  ’’ افی چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے ایک شاندار مثال ہے ۔ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے افی کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ خصوصی طور پر  اس مشکل وقت میں  سنیما کو زندہ رکھنے کے لئے  میں حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8ZYN3.jpg

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ  افی کا یہ ایڈیشن اسپیشل ہے کہ  کیونکہ یہ ہائی برڈ موڈ منعقد کیا گیا ہے۔ پورے ایشیا میں ایسا پہلی ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9Q840.jpg

مرکزی آئی اینڈ بی سکریٹری نے  51 ویں افی کے لئے  ایوارڈ کا انتخاب کرنے  کے مقصد سے ڈیجیٹل انٹر فیس  کے لئے  جناب پریہ درشن کا شکریہ ادا کیا۔ افی میں اس سال  60 ملکوں کی فلمیں دکھائی گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کے سی ای او  جناب امت  ستیجہ نے کہا کہ  51 ویں افی کو ایک ایسی مثال کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جائے گا کہ  قوت ارادے اور صحیح  نظریئے کے  ساتھ ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  فیسٹول کی 9 دن کی مدت میں   190 فلمیں دکھائی گئیں۔ عالمی وبا کے باوجود   گیارہ ملکوں کے 39 بین الاقوامی مہمانوں نے فیسٹول میں شرکت کی۔

اس سال  فیسٹول کا فوکس ملک بنگلہ دیش تھا۔ فیسٹول میں  تنویر مکمل کی ہدایت والی  روسپا نودیر بانکے اور جیبان دھولی ، زاہد الرحمان انجان کی میگھ ملار، روباعیت کی انڈر کنسٹرکشن، نوہاش ہمایوں، سید احمد شوقی کی سنسیئرلی یورس ڈھاکہ  فلمیں دکھائی گئیں۔

معروف فلم شخصیات مثلاً انٹرنیشنل کمپٹیشن جیوری چیئرمین پابلو سیزر (ارجنٹینا) سے شیکھر کپور، سبھاش گھئی ، پریہ درشن، راہل رویل ، سدھار رائے کپور اور پرسنا وتھاناگے (سری لنکاسے) نے  اس فلم فیسٹول کے اجلاسوں میں  اپنے تجربات سے دوسروں کو واقف کرایا۔

اختتامی تقریب میں  گولڈن پیکاک سمیت ایوارڈز کا اعلان کیا جارہاہے۔

اختیامی تقریب یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-882                          


(Release ID: 1692830) Visitor Counter : 478