وزارت اطلاعات ونشریات
‘وائف آف اے اسپائی ’فلم ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جو وقت کے دوراہے پر کھڑے ہیں، جہاں کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے دونوں کے رشتوں میں تلخی پیداہوجاتی ہے:ڈائریکٹر کیوشی کوروساوا
نئی دہلی،24جنوری/ایک ایسی گھمادینے والی جذباتی کہانی ہے، جہاں ایک بیوی پہلے تو اپنےشوہر کے ذریعہ کئے گئے کسی کام کی وجہ سے دکھی ہو جاتی ہے لیکن جب اسے سچائی کاعلم ہوتا ہے تو پھر وہ اپنے خاندان کے تحفظ کے لئے ایسے ناقابل تصور کام کرتی ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول (افی) کے 51 ویں ایڈیشن کی آخری فلم کے طور پر دکھائی گئی ڈائریکٹر کیوشی کوروساوا کی جاپانی فلم وائف آف اے اسپائی ایک ایسے شوہر بیوی کی کہانی ہے جن کے رشتوں میں کچھ غیر متوقع حالات کی وجہ سے کافی تلخی پیدا ہوجاتی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ 51 ویں آئی ایف ایف آئی کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کوروساوا نے کہاکہ ‘‘ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ وائف آف اے اسپائی کو آئی ایف ایف آئی کی آخری فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ میں گوا میں 6-7 سال قبل آیا تھا۔ یہ حقیقی معنوں میں میرے لئے ایک حسین یاد گا ر ہے۔ یہاں سب کچھ کافی اچھا ہے، یہاں کاسمندر، شہر اور یہاں کے انتہائی فراخ دل لوگ خاص طور سے یہاں کا کھانا کافی لذیذ تھا۔ میں نے یہاں جتنے دن بھی گزارے وہ کسی خواب کے پورے ہونے جیسا ہے۔ میں ذاتی طورسے آپ لوگوں سے ملنے کے لئے آنا چاہتا تھا، لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ناممکن ہے۔ میں جاپان میں بیٹھ کر آن لائن طریقے سے آپ لوگوں سے بات چیت کرسکتا ہوں، یہ فلم مختلف ملکوں کی سرحدوں کو عبور کرکے بھارت میں پہنچ گئی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ میں اس کے بارے میں جتنا بول رہا ہوں اس سے کہیں زیادہ یہ فلم خود آپ کو بتائے گی۔ میری فلم کی شروعات 1940 کی دہائی کے جاپان میں ہوتی ہے اوریہ فلم ایک ایسے جوڑے کو دکھاتی ہے جو وقت کے دوراہے پر کھڑ ے ہیں’’۔ اپنی بات ختم کرتے ہوئے کوروسوا نے سبھی سے گزارش کی کہ وہ فلم کا لطف آخر تک لیں۔
وائف آف اےاسپائی ایک ڈرامہ فلم ہے جو جاپانی اداکارہ یوایوئی کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار ساتوکو اور اسی تاکاہاشی کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار یوساکو فوکوہارا کی کہانی بیان کرتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے شروع ہونے سے ٹھیک پہلے والی رات کو ایک مقامی تاجر یوساکوفوکوہارا کو علم ہوجاتاہے کہ حالات مخالف سمت میں جارہے ہیں۔ وہ اپنی بیوی ساتوکو کو چھوڑ کر منچوریا کے سفر پر نکل جاتا ہے، وہاں اتفاق سے ان کا سامنا ایک غیر مہذب عمل سے ہوجاتاہے جسے وہ آپ کے سامنے لانا چاہتا ہے۔ وہ فورا حرکت میں آتا ہے، اس دوران ساتوکو کو اس کے بچپن کا دوست اور ملٹری پولیس کا جوان تائی جی تسوموری ملنے کے لئے بلاتا ہے، وہ اسے بتاتا ہے کہ اس کا شوہر جس خاتون کو منچوریا سے لایا تھا اس کی وفات ہوگئی ہے۔ ساتوکوحسد سے ٹوٹ جاتی ہے اور یوساکو کو بھلا برا کہتی ہے لیکن جب اسے یوساکو کے ارادے کے بارے میں پتہ چلتا ہے تب وہ ان کی حفاظت اور خوشی کو یقینی بنانے کےلئے ناقابل تصور کام کرتی ہے۔
115 منٹ طویل اس فلم کا انتخاب 77 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے اصلی مسابقہ سیکشن کے لئے کیا گیا تھا جہاں اسے سلور لائن ایوارڈ ملا تھا۔
کیوسی کوروساوا ایک جاپانی فلم ڈائریکٹر ، اسکرین رائٹر ، فلم نقاد اورٹوکیو یونیورسٹی آف آرٹس میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے مختلف صنفوں میں کام کیا ہے اورانہیں خاص طور سے جاپان میں بننے والی ہارر فلموں میں ان کے تعاون کے لئے جانا جاتا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔م ع۔ ف ر (
U-869
(Release ID: 1692631)
Visitor Counter : 300