وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیرتعلیم نے آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں ٹکنالوجی اختراع اور انٹرپرینیور شپ کے فروغ کے فوڈ ٹکیتھون کا افتتاح کیا-لیے ایگری

Posted On: 25 JAN 2021 9:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،25جنوری :مرکزی وزیرتعلیم جناب رمیش پوکھریل  ’نشنک ‘ نے آج ورچوئل  طریقہ سے ایگری ۔فوڈ ٹکیتھون 2021 کا افتتاح کیا۔انھوں نے ا یگری ۔بزنس انکیوبیشن سنٹر (اے بی آئی سی )کے لیے سنگ بنیاد بھی رکھا ، جوکہ ایگری ۔پرینیورس  پیداکرنے کے لیے  زرعی  اور خوراک  کی ٹکنالوجی  کے شعبہ میں اختراعی  خیالیات کو فروغ دیگا۔آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کے تیواری ، نبارڈکے چیئرمین  جناب ڈاکٹر جی آر چنتالا اور ملک بھر کے شکرااس موقع پر موجودتھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،جناب پوکھریل نے  اس انوکھی پہل کے لیے  آئی آئی ٹی کھڑگ پور اور نبارڈکو مبارک باد دی ۔انھوں نے زوردیاکہ ایگری ۔فوڈ ٹکیتھون 2021کے تحت ایک ایکوسسٹم تیارکرنے کے لیے انکیوبیٹنگ اسٹارٹ اپس کا ویژن ہمارے  ملک کے کسانوں  کی مددکے لیے سائنس  اور ٹکنالوجی ، اور زراعت  کوایک ساتھ لائے گا۔اس طرح کی پہل  سے ’ووکل فار لوکل   اور لوکل فار گلوبل ‘ کی پہل کو اپنے ملک کے ہرحصے تک پہنچانے میں مددملے گی ۔اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ ایگری ۔فوڈ ٹکیتھون  میں کافی امکانات ہیں ، جناب پوکھریل نے کہاکہ یہ ٹکیتھون  ایک آتم نربھر بھارت کا سنگ بنیاد رکھے گا  اور ایک وشوگروکے طورپر ابھرنے میں  ہندوستان کی مددکرے گا۔

اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ نئی تعلیمی پالیسی2020(این ای پی )ہندوستان کو ایک گلوبل لیڈر بنائیگی ، انھوں نے خوشی ظاہرکی کہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور این ای پی کے ویژن کو آگے بڑھانے میں پروگریسیو اقدامات کررہاہے ۔انھوں نے تمام فریقوں پر زور دیاکہ وہ این ای پی کے کامیاب نفاذ کے لیے  آگے آئیں ۔

ٹوئیٹ

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کھڑگ پور نے  نبارڈ کے اشتراک سے  ’ایگری ۔فوڈ ٹکیتھون 2021‘(اے ایف ٹی 2021)کا اہتمام کیا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگام ہے  جس کا مقصد ایگری ۔فوڈ سیکٹر کے  مختلف حلقوں میں اختراع اور انٹرپرینیورشپ میں ہندوستانی نوجوانوں کی شراکت داری کو فروغ دینا ہے ۔

اے ایف ٹی 2021 اور اے بی آئی سی کے بارے میں مزید معلومات کےلیے ، برائے مہربانی  مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں :

https://kgpchronicle.iitkgp.ac.in/agri-food-techathon-aft-2021/

 

 

******

 

ش ح ۔ف ا ۔م ف 

U: 840


(Release ID: 1692567)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri