بھارتی چناؤ کمیشن
ملک 11 واں قومی ووٹرس ڈے منا رہا ہے
صدرِ جمہوریہ نے نئی دلّی میں ورچوول طریقے سے قومی سطح کی تقریبات میں شرکت کی
ای سی آئی نے ڈجیٹل ووٹرس کارڈ ، منفرد ویب ریڈیو لانچ کیا
Posted On:
25 JAN 2021 4:50PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 جنوری / آج 25 جنوری ، 2021 ء کو پورے ملک میں 11 واں قومی یومِ رائے دہندگان منایا جا رہا ہے ۔ صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نئی دلّی میں آن لائن طریقے سے منعقد قومی سطح کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں ۔ قانون و انصاف ، مواصلات ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے مہمانِ خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی ۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ ، انتخابی کمشنر سشیل چند اور راجیو کمار اور سکریٹری جنرل اُمیش سنہا نے ، اِس موقع پر اہم شخصیات کا خیر مقدم کیا ۔ اِس سال کووڈ – 19 کی وجہ سے قومی یومِ رائے دہندگان (این وی ڈی ) کی تقریبات نارمل اور ورچوول دونوں طریقے سے منائی جا رہی ہیں ۔
این وی ڈی ، 2021 ء کا موضوع ہے ، '' اپنے ووٹروں کو با اختیار ، چوکس ، محفوظ اور با خبر بنانا ہے ۔ یہ بھارت کے چناؤ کمیشن ( ای سی آئی ) کے ذریعے کووڈ سے محفوظ انتخابات کرانے کے ساتھ ساتھ ووٹروں کو با خبر اور چوکس بنانے کے عہد کا اعادہ ہے ۔
صدرِ جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ووٹ دینے کے بیش قیمت حق کا ہمیشہ احترام کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے کا حق کوئی عام حق نہیں ہے ؛ پوری دنیا میں لوگوں نے ، اِس کے لئے زبردست جدوجہد کی ہے ۔ آزادی کے بعد سے ہمارے آئین نے کسی بھی خصوصیت ، مذہب ، نسل ، ذات پات کی بنیاد پر کسی امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو ووٹ دینے کا برابر حق دیا ہے ۔ اِس کے لئے ہم اپنے آئین سازوں کے ممنون ہیں ۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی آئین کے بانی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ووٹ دینے کے حق کو سب سے اہم تصور کیا ۔ اس لئے یہ ہم سب ، خاص طور پر نو جوانوں کی ذمہ داری ہے ، جنہیں ووٹ دینے کا حق پہلی مرتبہ ملا ہے کہ وہ اپنے اِس حق کا انتہائی سنجیدگی سے استعمال کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں ۔

پچھلے سال کووڈ – 19 عالمی وباء کے دوران بہار ، جموں و کشمیر اور لداخ میں کامیاب اور محفوظ انتخابات منعقد کرانے کے لئے ، بھارت کے چناؤ کمیشن کی ستائش کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت کی غیر معمولی کامیابی ہے ۔ انہوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انتخابی کمیشن نے شمولیت والے اور محفوظ انتخابات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لئے وقت پر کئی اختراعی اقدامات کئے ۔
مہمانِ خصوصی جناب روی شنکر پرساد نے بھارت کے بانیوں کی دور اندیشی کی ستائش کی ، جنہوں نے زبردست مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایک ایسا فریم ورک تیار کیا ، جو ہر ایک ہندوستانی کو با اختیار بناتا ہے ۔ ڈجیٹل ووٹر کارڈ کے لانچ پر انہوں نے انتخابی کمیشن کی آئی ٹی کی کوششوں کی ستائش کی ۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ نے محفوظ اور انتخابات کے انعقاد کے لئے کمیشن کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ، جس کی پوری دنیا کی جمہوریتوں نے ستائش کی ہے ۔ جناب اروڑہ نے ، اُن کوششوں کا ذکر کیا ، جو انتخابی مشینری نے معذوری سے متاثرہ افراد 80 سال کی عمر سے زیادہ بزرگ شہریوں اور کووڈ کی وجہ سے قرنطینہ میں موجود لوگوں کے لئے ڈاک سے ووٹ دینے کو یقینی بنایا ہے ۔
انتخابی کمشنر سشیل چندر نے کہا کہ 11 واں این وی ڈی رائے دہند گان ، خاص طور پر ملک کے نئے ووٹروں کے انتخابات میں شرکت کو بڑھانے ، انہیں با خبر اور چوکس رکھنے کے نظریے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات ایک وسیع ایکسرسائز ہے ، جو براہ راست کمیشن کے کنٹرول اور نگرانی میں منعقد کرائے جاتے ہیں ۔ اِس کی وجہ سے ہمارے انتخابات دوسروں کے لئے نمونہ ہیں ۔
انتخابی کمشنر راجیو کمار نے اہم شخصیات اور 11 ویں قومی یومِ رائے دہندگان کی قومی تقریب میں ایوارڈ پانے والوں کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے بھارت کے انتخابات کے بڑے پیمانے اور وسعت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے ، خاص طور پر خواتین ووٹروں ، معذوری سے متاثرہ افراد اور بزرگ شہریوں کا خیر مقدم کیا ۔

آج دو منفرد ڈجیٹل اقدامات کا آغاز کیا گیا ۔ کمیشن ڈجیٹل ووٹر شناختی کارڈ یا ای ای – ایپکس کا آغاز کر رہی ہے ، جو موبائل فون پر یا کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرکے ، اُس کا پرنٹ لیا جا سکتا ہے ۔
عزت مآب صدرِ جمہوریہ نے ‘‘ ریڈیو ہیلو ووٹرس ’’ نام سے ایک 24 گھنٹے چلنے والی آن لائن ڈجیٹل ریڈیو خدمات کا آغاز کیا ، جو انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ پر ووٹروں کی بیداری کے لئے پروگراموں تک رسائی فراہم کرے گا ۔ ریڈیو ہیلو ووٹرس گانوں ، ڈراموں ، مباحثوں ، پوڈ کاسٹ وغیرہ کے ذریعے ہندی ، انگریزی اور مختلف زبانوں میں پورے ملک میں انتخابی عمل کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔
مہمانِ خصوصی روی شنکر پرساد نے پانچ نئے ووٹروں کو ڈجیٹل ووٹر شناختی کارڈ پیش کئے ۔ ایس ایس آر ، 2021 کے دوران صرف نئے اندراج شدہ ووٹر 25 جنوری سے 31 جنوری ، 2021 ء کے درمیان ای – ایپکس ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے لیکن یکم فروری ، 2021 ء کے بعد یہ سہولت تمام دیگر ووٹروں کو فراہم کی جائے گی ۔
اس موقع پر صدرِ جمہوریہ نے مختلف حلقوں میں انتخابات کرانے میں بہترین کار کردگی کے لئے افسران کو بہترین انتخابی عمل کا قومی ایوارڈ پیش کیا ۔ اس کے علاوہ ، سی ایس اوز ، سرکاری محکموں ، میڈیا ہاؤس کو ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے میں تعاون کے لئے ایوارڈ دیئے گئے ۔
مرکزی وزیر روی شنکر پرسادنے تین اشاعتوں کا بھی اجراء کیا ۔ عالمی وباء کے دوران انتخابات کا انعقاد – ایک فوٹو کہانی میں عالمی وباء کے دوران انتخابات کے انعقاد میں چیلنجوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ سویپ اینڈیورس : اویئر نیس اِنیشئیٹیو ڈیورنگ لوک سبھا الیکشن 2019 ء میں 17 ویں عام انتخابات کے دوران اختراعی اقدامات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔ چلو کریں مت دان نامی کتاب کا مقصد ووٹروں کو تفریحی انداز میں با خبر کرنا اور خاص طور پر نئے اور مستقبل کے ہونے والے ووٹروں کو ، اِس کے بارے میں بتانا ہے ۔
قومی یومِ رائے دہندگان ، 2011 ء سے ہر سال 25 جنوری کو ، بھارت کے انتخابی کمیشن کے یومِ تاسیس پر منایا جاتا ہے ۔ انتخابی کمیشن کا قیام 25 جنوری ، 1950 ء کو کیا گیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔
U. No. 814
(Release ID: 1692445)
Visitor Counter : 183