سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

’’بھارتی اشاراتی زبان ‘‘ سے متعلق دیویانگ جنوں کی اختیاری کے محکمہ کی جھانکی ،اس سال یوم جمہوریہ پریڈ میں خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی

Posted On: 25 JAN 2021 4:33PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزارت کے تحت دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمہ کے انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کی جھانکی ، ’انڈین سائن لینگویج ۔ ایک ملک ، ایک اشاراتی زبان ‘ کل ہونے والی یوم جمہوریہ پریڈ میں خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔ اس سے ملک میں بھارتی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) کی یکجہتی کی فطرت اجاگر ہوگی، جہاں بولی جانے والے زبانوں میں زبردست تنوع پایا جاتا ہے۔ جھانکی کا مقصد آئی ایس ایل کے تئیں بیداری میں اضافے کے ساتھ ساتھ سماعت سے محروم دیویانگ جنوں کے لئے رکاوٹوں سے مبرا ایک ماحول پیدا کرنے کی حکومت کی عہدبستگی کو اجاگر کرنا ہے۔

جھانکی میں، 20 سے 23 برس کی عمر کے زمرے کے 12 فنکار شامل ہوں گے۔ جھانکی پر فنکاروں کے نام اس طرح ہیں: اُتکرش چورسیا، ابھیشیک گوتم، گارگی شکلا، اور استوتی کماری۔ میدان پر فنکاروں کے نام ہیں: دیویانشا، دیپالی، تری لوک، پنکج، نیہا، رنکو، ریتو اور ساکشی۔ یہ فنکار بھارتی اشاراتی زبان کے موضوع سے متعلق نغمہ گاتے ہوئے جھانکی پر دکھائی دیں گے۔

اشاراتی زبان ایک ویژووَل زبان ہے جو سماعت سے محروم دیویانگ جنوں کے لئے بات چیت کے وسیلے کے طور پر ہاتھوں، چہرے اور جسم کی حرکت کے ذریعہ استعمال کی جاتی ہے۔یہ ایک انوکھی زبان ہے جو ملک میں سماعت سے محروم لوگوں کو متحد کرتی ہے۔ ملک میں بولی جانے والی متعدد زبانیں ہیں، تاہم انڈین سائن لینگویج ایک ہی ہے۔ ملک میں سماعت سے محروم لوگوں کی آسانیوں میں اضافہ کے مدنظر،انڈین سائن لینگویج کی ترقی اور اس کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت بھی محسوس کی گئی۔

اس کے مطابق 28 ستمبر 2015  کو نئی دہلی میں  انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کا قیام عمل میں آیا جو کہ سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزارت کے دیویانگ جن اختیارکاری محکمہ کے تحت ہے اور ایک خودمختار ادارہ ہے۔اس ادارے کا اہم مقصد بھارتی اشاراتی زبان کے استعمال کو مقبول عام بنانے اور بھارتی اشاراتی زبان میں تدریس و تحقیق کے لئے افرادی قوت تیار کرنا ہے۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی  بھارتی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) کے ترجمان اور اساتذہ کے لئے کورسوں کا اہتمام کرتی ہے اور مختلف پروگراموں اور تقریبات کے لئے اداروں کو مترجمین کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاہ آئی ایس ایل کی لغت بھی تیار کی گئی ہے جس میں روزمرہ کے استعمال کے علاوہ 6000 تعلیمی، طبی، قانونی اور زراعت سے متعلق الفاظ شامل ہیں۔یہ ادارہ بنیادی آئی ایس ایل مواصلاتی صلاحیت پر کم مدت کے لئے تربیتی پروگرام بھی فراہم کرتا ہے۔سماعت سے محروم بچوں کے لئے تعلیمی مواد تک رسائی کے لئے آئی ایس ایل آر ٹی سی نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آرٹی) کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمتی عرضداشت کے تحت 1 سے 12ویں جماعت کے تمام مضامین (ہندی اور انگریزی میڈیم دونوں) کی اسکولی نصابی کتابوں کے تعلیمی پرنٹ مواد کو آئی ایس ایل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

 

****

 

ش ح ۔اب ن

U-819



(Release ID: 1692417) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil