امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کوکرا جھار، آسام میں  تاریخی  بوڈو لینڈ  ٹریٹوریل  ریجن ( بی ٹی آر) کےایگریمنٹ کی سالگرہ کے سلسلے میں  ایک ریلی میں شرکت کی


شمال مشرقی علاقے میں کہیں بھی بے چینی پیدا ہونے کی صورت میں تمام  فریقوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت کے تحت امن کے راستے کھولےہیں

وزیراعظم کے زیر قیادت اس تاریخی معاہدے کے تحت حکومت ہند آپ لوگوں سے کئے گئے زبانی اور تحریری وعدے پورے کرے گی

 بوڈو خطہ کا یہ مسئلہ جو کئی برسوں سے  بدستور تھا اور 5000 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں لے چکا تھا جناب مودی کی رہنمائی اور عزم کے نتیجے میں حل کیا گیا جس سے بوڈو خطے کی ترقی کی راہ ہموار ہوئی

 آج اس ریلی میں بوڈو اورغیر بوڈو لوگ شامل ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یہ دونوں اسی دھرتی کے بیٹے ہیں یہ ہندوستان کےبچے ہیں جو باہمی امن کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں

 سرینڈر کرنے والے جنگجوؤں کے لئے 4 لاکھ  روپے جاری کردیئے گئے ہیں

وزیراعظم کا ماننا ہے کہ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس، ‘سب کا وشواس ہی وہ منتر ہے جو ہندوستان کو آتم نربھر بنا سکتا ہے بوڈو خطے کی ثقافت کا تحفظ کرسکتا ہے اور اس کی نشوونما اور ترقی کے لئے پیش رفت کرسکتا ہے

 بوڈو زبان کو عزت دی جارہی ہے طویل مدت سے زیر  التوا معاملے کو

Posted On: 24 JAN 2021 6:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کوکرا جھار، آسام میں  تاریخی  بوڈو لینڈ  ٹیریٹوریل  ریجن ( بی ٹی آر) کے ایگریمنٹ کی سالگرہ کے سلسلے میں  ایک ریلی میں شرکت کی۔ آسام کے وزیراعلی جناب سربانند سونو وال ، وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنتا بسوا سرما، بوڈو  لینڈ ٹیریٹوریل کونسل( بی ٹی سی) کے چیف  اور دیگر رہنماؤں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

a.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ٹھیک ایک سال قبل وزیراعظم کی قیادت میں بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ریجن پیس ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے تھے۔ جس کے تحت  پورے شمال مشرقی علاقے میں کہیں بھی بے چینی پھیلنے کی صورت میں وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق  تمام فریقوں کے ذریعہ بات چیت کرکے  امن کی راہ نکالی گئی۔ جناب شاہ نے کہا کہ  بی ٹی آر معاہدے کو ایک سال پورا ہوگیا ہے اور مودی جی کی قیادت میں  امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ بوڈو خطہ کا یہ مسئلہ جو کئی برسوں سے جاری تھا اور 5000 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں لے چکا تھا جناب مودی کی رہنمائی اور عزم کے نتیجے میں حل کیا گیا جس سے بوڈو خطے کی ترقی کی راہ ہموار ہوئی۔

b.jpg

 جناب امت شاہ نے   کہا کہ میں آپ کو یقین دلانے آیا ہوں کہ بوڈو خطہ،  جو کبھی خون میں نہایا ہوا تھا، جہاں لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے اور اغوا کے معاملات روزانہ کا معمول تھا، کچھ ہی برسوں میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقہ بن جائے گا۔ آج اس ریلی میں بوڈو اورغیر بوڈو لوگ شامل ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یہ دونوں اسی دھرتی کے بیٹے ہیں، یہ ہندوستان کےبچے ہیں جو باہمی امن کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے زیر قیادت ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت حکومت ہند آپ سے کئے گئے تمام زبانی اور تحریرقی وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے حوالے سے وزیراعلی جناب سربا نند سونووال اور ڈاکٹر ہیمنتا بسوا سرما کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

 محترم مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے نہ صرف آسام میں بے چینی کو ختم کرنے کے لئے قدم  اٹھایا بلکہ پورے شمال مشرقی خطے میں انہوں نے یہ اقدام کیا اور اس کی شروعات بوڈو امن معاہدے سے کی گئی جس کے بعد برو- ریانگ معاہدہ عمل میں آیا۔ آج تشدد کا دور ختم ہورہا ہے اور  امن کے ایک نئے دور کاآغاز ہورہا ہے۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 اور آئین کی دفعہ 35A کو منسوخ کرنے کا کام کیا اور حالیہ پنچایتی انتخابات میں پولیس کو ایک گولی بھی نہیں چلانی پڑی اور  الیکشن پرامن طور پر مکمل ہوا۔

c.jpg

 جناب امت شاہ نے کہا کہ پہلی حکومتوں نے بھی بہت سے معاہدے کئے تھے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ یقین دہانیاں کی گئیں مگر انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ لیکن نریندر جی کی حکومت نے جو وعدے کئے ان کو اپنے مدت کار میں پورا کرکے دکھایا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بوڈو خطے کے لئے بہت سے منصوبے شروع کئے گئے  اور اس کی ترقی کے لئے کوششیں کی جارہی ہے۔ مختلف کمیشنوں اور مشاورتی کمیٹیوں کے ذریعہ بوڈو خطے کے باشندوں کے لئے ترقیاتی کام کیا جارہا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ سرینڈر کرنے والے جنگجوؤں کے لئے چار لاکھ روپے کی امدادی رقم جاری کی گئی ہے۔ بوڈو زبان کو عزت دی جارہی ہے اور طویل مدت سے زیر التوا معاملے کو اس زبان کو ریاست کی شریک زبان قرار دے کر حل کیا جارہا ہے۔

d.jpg

مرکزی  وزیرداخلہ نے بتایا کہ اس خطے میں 3 ڈگری کالج بھی قائم کئے جارہے ہیں۔شری اپیندر ناتھ برہما   کے نام پر ایک انسٹی ٹیوٹ شروع کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ بوڈو علاقے میں سڑک نیٹ ورک کے لئے 500 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس سڑک کے ذریعہ پورے بوڈو خطے کی ترقی کا راستہ کھلے گا۔750 کروڑ روپے کی لاگت سے 65 اسکیموں کاآغاز کردیا گیا ہے اور565 کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس، ‘سب کا وشواس ہی وہ منتر ہے جو ہندوستان کو آتم نربھر بنا سکتا ہے بوڈو خطے کی ثقافت کا تحفظ کرسکتا ہے اور اس کی نشوونما اور ترقی کے لئے پیش رفت کرسکتا ہے۔

e.jpg

 جناب امت شاہ نے کہا کہ2014 میں مودی حکومت کے وجود میں آنے کے بعد ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوچکا ہے اور گزشتہ 70 برسوں میں جو ترقی نہیں ہو پائی تھی وہ پچھلے پانچ برسوں میں  سامنے آئی ہے۔ آسام کے وزیراعلی اور وزیر صحت کی قیادت میں کورونا کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی گئی جس کی بنا پر شرح اموات 0.47 فیصد تک محدود رہی،جو قابل تعریف ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ زیادہ تعداد میں ویکسی نیشن مراکز قائم کرکے ٹیکہ کاری کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ مناسب ترقی کے ذریعہ آسام میں سیاحت کا شعبہ بھی کام کرے گا اور اس ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ پورا شمال مشرقی خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ آسام حکومت کی پشت پر مرکزی حکومت چٹان کی مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ لوگ آگے بڑھتے رہئے۔جناب شاہ نے مزید کہا کہ آسام صرف مودی جی کی قیادت میں ہی  بدعنوانی، دراندازی، دہشت گردی اور آلودگی سے نجات پاسکتا ہے۔

******

 

ش  ح ۔س ب۔ ر ض

U-NO.785



(Release ID: 1692117) Visitor Counter : 156