وزارت دفاع

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم  یوم جمہوریہ پریڈ 2021 کے موقع پر

Posted On: 24 JAN 2021 5:35PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی  کی تنظیم ڈی آر ڈی او ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر تینوں فوجی خدمات کے لئے اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹکنالوجی کی مصنوعات کی نمائش کرتی آرہی ہے۔ دفاعی نظام کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے اختیار سے لیس ڈی آر ڈی او ایک بار پھر یوم جمہوریہ کی  باوقار پریڈ میں دو اہم جھانکیاں  لے کرآئی ہے۔  اس سال کی بڑی کامیابیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ۔ ایل سی اے نیوی کی پرواز اور ہوائی جہاز کے کیریر پر لینڈنگ کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائلوں کے پورے کنبے کو بھی دکھایا جائے گا۔

ہلکے لڑاکا جنگی طیارے تیجس نے آئی این کے کے ایئر کرافٹ کیریر سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے ہوئے ٹکنالوجی کی ایک بڑی صلاحیت کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ایل سی اے نیوی کی جھانکی سمندر میں آئی این ایس وکرم دتیہ سے ایل سی اے نیوی کے کیریر آپریشنوں کے کامیاب کارکردگی  کا جشن منا رہا ہے۔ ایل سی اے نیوی کی لینڈنگ ، ٹیک آف اور لفٹ آپریشن  دکھائی گئی ہے۔ ایک کیریر شپ پر ایک طیارہ کے ذریعہ تین انتہائی اہم آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ سال 2020 میں ایل سی اے نیوی نے 90 میٹر رن وے پر لینڈنگ کا کامیابی سے مظاہرہ کیا اور 145 میٹر کے چھوٹے رن وے سے ٹیک آف کیا۔ ایل سی اے نیوی ہندوستان کی پہلی چوتھی نسل سے آگے کا ایس ٹی او بی اے آر (اسکائی۔جمپ ٹیک آف بٹ ارسٹیڈ ری کووری)  جنگی طیارہ ہے جو کسی بھی  جہاز کے کیریر سے چلنے کے قابل ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے  کوموڈور ابھیشیک سی گونڈے جھانکی کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔

اینٹی ۔ٹینک میزائل ٹکنالوجی میں ہندوستان کی پیش قدمی کی علامت دکھانے والے ڈی آر ڈی او کی اینٹی ۔ٹینک گائیڈیڈ میزائل (اے ٹی جی اے ایم ) سسٹم کی مکمل نمائش کی جائے گی ۔ اس جھانکی میں ایم بی ٹی ارجن کے لئے این اے جی، ہیلینا، ایم پی اے ٹی جی ایم، ایس اے این ٹی اور لیزرگائیڈیڈ اے ٹی جی ایم کی نمائش کی جائے گی۔  اے ٹی جی ایم جھانکی کی نمائندگی جناب شیلادتیا بھومک کریں گے جو حیدرآباد میں ڈی آر ڈی ایل کے نوجوان سائنس داں ہیں۔

این اے جی تیسری نسل کا میزائل ہے جسے دشمنوں کے انتہائی قلع بند ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ہیلینا، ہیلی کاپٹر کے ذریعہ داغا جانے والا ٹینک شکن  میزائل ہے یہ تیسری نسل کا میزائل ہے جو 7 کلومیٹر تک کی دوری تک نشانہ بناسکتا ہے۔ اسے جدید ہلکے ہیلی کاپٹروں سے ہتھیار بند طور پر  مربوط ہونے کا متحمل بنایا گیا ہے۔ ایم پی اے ٹی جی ایم ایک ایسا  فائر اینڈ فورگیٹ اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل ہے جسے کوئی بھی  اپنے کندھے پر اٹھاسکتا ہے ۔ یہ 2.5 کلومیٹر کی دوری تک نشانہ بناسکتا ہے۔ ایس اے این ٹی  فضائیہ کے لئے ٹینک شکن کارروائی والا میزائل ہے ، اسے ایم آئی -35 ہیلی کاپٹر سے داغا جاتا ہے۔ ایم بی ٹی ارجن کے لئے اے ٹی جی ایم لیزر سے گائیڈ کیا جانے والا پی جی ایم  ہے، جو 120 ایم ایم رائفل بندوق سے ارجن ٹینک کی طرف سے لانچ کیا جاتا ہے جس کا مقصد دھماکہ خیز ردعمل سے محفوظ بکتربند نشانوں کو زد پر لینا ہے۔

لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ ۔ ایل سی اے تیجس ماڈل بھی ہندوستانی فضائیہ کی جھانکی کا حصہ ہے جو اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جھانکی میں ووکل فار لوکل کی تھیم کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سال راج پتھ پر ڈی آر ڈی اور کی دیگر مصنوعات  میں زمین سے فضا میں مار کرنے والی آکاش میزائل اور فضا سے فضا میں نشانہ لگانے والی ایسٹرا میزائل فضافیہ کی جھانکی میں شامل ہے۔

ڈی آر ڈی او مسلح افواج کے لئے ڈیزائننگ اور ترقیاتیت کی ایجنسی رہی ہے۔ آتم نربھر بھارت کو تقویت دینے کے لئے ڈی آر ڈی دفاعی ماحولیاتی نظام کے تمام حصہ داروں کے ساتھ شراکت کرتی ہے۔ اس میں تعلیم ، صنعت اور فوج کے لئے جدید تکنیک کو فروغ دینا شامل ہے۔

1.jpg

2.jpg

*************

ش ح۔ ع س  ۔ م ص

U. No. 790


(Release ID: 1692115) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil