وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلونزا (برڈ فلو) کی موجودہ صورت حال

Posted On: 24 JAN 2021 6:21PM by PIB Delhi

24 جنوری 2021 تک 9 ریاستوں (کیرالہ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشتر، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، گجرات، اترپردیش اور پنجاب) میں پولٹری پرندوں میں ایوین انفلونزا (برڈ فلو) کی تصدیق ہوئی ہے۔جب کہ 12 ریاستوں (مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، گجرات، اترپردیش، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان، جموں وکشمیر اور پنجاب) میں کووں، غیرمقیم پرندوں اور جنگلی پرندوں میں اس کے اثرات کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایوین انفلونزا کے اثرات مہاراشٹر میں یاوتمل ضلع کے ساورگڑھ اور اوجونا درواہ سے ملے پولٹری کے نمونوں میں بھی پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ ہمدرد یونیورسٹی نئی دہلی سے موصولہ کووے کے نمونے میں بھی برڈ فلو کے اثرات پائے گئے ہیں۔

حالانکہ اتراکھنڈ کے ٹہری اور پوکھال فاریسٹ رینج سے جمع کیے گئے کبوتر اور لال طوطی (روز فنچ) کے نمونوں سے ایوین انفلونزا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور یہ نمونے جانچ میں منفی پائے گئے ہیں۔

پوسٹ آپریشن سرویلانس پلان (پی او ایس پی) کیرالہ کے ایک متاثرہ مرکز ، مدھیہ پردیش میں اس سے متاثر ہوئے تین مرکز اور مہاراشٹر کے پانچ ایسے مراکز کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، پنجاب، اترپردیش، گجرات اور اتراکھنڈ کے باقی ماندہ متاثرہ علاقوں میں قابو پانے اور اس کے علاج کا کام (صفائی اور جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ) چل رہا ہے۔

ان کسانوں اور پرندے پالنے والوں کومعاوضہ دیا جاتا ہے جن کے پولٹری فارم کے پرندوں ، انڈوں اور پولٹری چارہ کو ریاست کی خصوصی کام منصوبے کے مطابق نمٹایا /مسترد کیا جاتا ہے۔بھارت سرکار کے جانوروں کے پالنے اور ڈیری محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی) نے اپنی جانوروں سے متعلق صحت اور مرض پر قابو پانے کے منصوبے کے تحت جانور والے امراض پر قابو پانے کے لیے ریاستوں کو مدد-اے ایس سی اے ڈی کے تحت 50:50 فیصد تعاون کی بنیاد پر ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو امدادی رقم مہیا کراتا ہے۔

ایوین انفلونزا2021سے نمٹنے کی تیاری، کنٹرول اور اس کے علاج کے لیے ترمیم شدہ کام منصوبے کے بنیاد پر ریاستوں و مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ذریعہ اپنائے گئے قابو پانے کے اقدامات کے بارے میں تمام ریاستیں روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو رپورٹ پیش کررہی ہیں۔

محکمہ ٹوئٹر اور فیس بک ہینڈل جیسے سوشل میڈیا پیلٹ فارم کے توسط سے  ایوین انفلونزا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوشش کررہا ہے۔

*******

 (ش ح-ج ق- ج ا)

U-796


(Release ID: 1692089) Visitor Counter : 125