وزارت اطلاعات ونشریات

وہ کیوں زندگی بسرکی اور 70 سال کی عمرمیں کنواری ہی مر گئی: جوانا کی پہلی موت

Posted On: 23 JAN 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 23 جنوری     یہ فلم ایک ایسی عورت کی پُرجوش زندگی کا پتہ لگانے کی جستجو  ہے جس نے کبھی کسی کے ساتھ رومانوی رشتہ قائم کرنے کی کوشش نہیں کی اور 70 سال کی عمر میں کنواری ہی مرگئی ۔ گوا میں منعقدہ 51 ویں  ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) میں ، پرتگالی ہدایت کار کرسٹیئین اولیویرا نے "دی فرست دیتھ جوانا/ اے پریمیرا مورٹے ڈی جوانا " کا ورلڈ پریمیر تھا۔بروز ہفتہ 23 جنوری 2021 کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولیویرا نے کہا: "میری فلم ایک ایسی خاتون آرٹسٹ کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے اپنی شرط پر اپنی زندگی بسر کی اور کسی کے ساتھ رومانی تعلقات بنائے بغیر ہی اس کی موت ہوگئی۔ جب وہ مجھ سے بہت قریب تھی ، تب بھی اس کی زندگی میرے لئے ایک معمہ بنی  رہی ۔ لہذا ، میں نے اس کے ماضی پر مزید تحقیق کرنا شروع  کیا اور اس طرح  اس فلم نے جنم لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10ML8I.jpg

یہ ایک 13 سالہ لڑکی جوانا  کی کہانی ہے ، جو اپنی عمر رسیدہ خالہ روزا کے اسرار کو کھولنے کی ضرورت سے شروع ہوتی ہے۔ اپنی دوست کیرولینا کی حوصلہ افزائی سے ، جوانا نے روزا کے ماضی کے بارے میں تحقیق کرنے  کا آغاز کیا ، جس کی وجہ سے وہ اپنے آس پاس کے قدامت پرستی کے ساتھ متصادم ہوئی۔ جوانا کو پتہ چل گیا کہ اس کے کنبے کی خواتین کس طرح اپنی جنسیت کو زندہ  رکھتی ہیں۔ اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ خود ہی اپنے جوابات ڈھونڈنے کے لئے اپنے تخیل میں گھری رہے۔ تاہم ، جب ان کے چھوٹے سے شہر میں یہ افواہیں منظر عام پر آئیں کہ کیرولینا نے پہلی بار ایک لڑکی کا بوسہ لیا ہے، تو ان دونوں دوستوں کے مابین بڑھتی ہوئی قربت پریشانی  کا باعث بنتی ہے اور جوانا کو اپنے جانب متوجہ کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/118MRY.jpg

اولیویرا نے بتایا کہ فلم بنانے میں ، وہ اور شریک مصنف سلویہ لورینو نے اپنے ذاتی تجربات کو اس عورت کی حقیقی زندگی کے تجربات کے ساتھ جوڑ دیا ہے جس نے انھیں متاثر کیا۔

فلم کو آئی ایف ایف آئی کے ورلڈ پینورما سیکشن میں پیش کیا گیا ہے۔

2021 کی اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات2007  میں جنوبی برازیل کے خوبصورت مقامات پر کی گئی تھی۔ کرسٹیئن شوٹنگ کے مقامات کی خصوصیات کے بارے میں بات کرنے پر بہت پرجوش تھیں: “فلم کی شوٹنگ ایک خاص جگہ پر کی گئی ہے جو 20 سمندری جزیرےپر مشتمل ہے اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس جگہ کا منظر نامہ جنگلی تضادات سے بھرا ہوا ہے ، کیونکہ آپ کو وہاں قدیم جنگلات اور پہاڑوں کے ساتھ بڑے بڑے جھیل نظر آئیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/120Y88.jpg

ڈائریکٹر نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹ کی تعمیر نے اس جگہ کی طبعی خصوصیات کو  کیسے تبدیل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ "ونڈ پاور پلانٹ کی تعمیر سے قدرتی ماحول میں ردوبدل ہوا ، اب وہاں ونڈ ملز بھی افق میں دکھائی دیتے ہیں۔ ان سبھی نے اس جگہ کو ایک حقیقت پسندانہ اور متجسس شکل دی ہے۔

انہوں نے اس جگہ کا انتخاب اس لیے کیا  کیونکہ اس کا کہانی سے گہرا تعلق ہے ۔  "ونڈ پاور پلانٹ کی تنصیب کے نتیجے میں اس جگہ کی جدید کاری ہوئی ۔ اس نے اسے ایک نئی شکل دی ،اس کی وجہ سے یہاں کا نظارہ بدل گیا۔ پھر ، میں نے محسوس کیا کہ یہ جگہ ہماری فلم کے لئے نہایت موزوں ہے ، کیونکہ اس میں ایک ایسی عورت کے دلچسپ منظر نامے کی بابت ہے جو خود کو بدل رہی تھی۔
فلم میں کیرولینا کا کردار ادا کررہی اسابیلا بریسین  نے اپنے کردار سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  "میرے لئے ، یہ کردار کے لئے منتخب کیا جانا جادو تھا۔ میں نے اپنی ساتھی اداکارہ  لیٹیسیا کیپرسکی جو جوانا کا کردار ادا کر رہی ہے اور میری ہم  عمر بھی ہے، اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے کے ہیں۔ میری پہلی فلم ہونے کی وجہ سے ، یہ واقعتا میرے لیے  ایک بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔

اسابیلا کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار سے اپنی پہچان بنائی ہے کیونکہ وہ اور کردار جو وہ ادا کرتی ہیں وہ دونوں ہی بہادر اور متجسس ہیں۔ "میرے لئے کسی فلم کا حصہ بننا یہ بہت ہی نئی اور حقیقی بات تھی۔ اس فلم میں اداکاری کرنے کے بعد ، میں نے پہلے اور اب  کےتھیٹر میں اندراج کرایا تھا ، میں جانتی ہوں کہ میں کیا بننا چاہتی ہوں۔

جب ان سے اپنی فلموں میں برلن اور جرمنی کے اثر کے بارے میں پوچھا گیا تو ، کرسٹیئن نے بتایا کہ"نوآبادیاتی دور میں برازیل پر جرمنی کا راج تھا۔ میں جنوبی برازیل سے ہوں ، جو زیادہ تر ان مخلوط ثقافتوں سے متاثر ہے۔ فنکاروں کے لئے برازیل کی صورتحال کبھی سازگار نہیں رہی ہے۔ لہذا ہم فنکار برلن جاتے ہیں اور وہاں زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ در حقیقت ، برازیل اور  جرمنی کے مابین بہتر تعلقات ہیں۔

کرسٹیئن کا کہنا ہے کہ آئی ایف ایف آئی میں ان کی شمولیت ایک بہت بڑی تبدیلی رہی ہے۔ "فیسٹیول میں ہماری فلم کی قبولیت  ملی جو ہمارے لئے ایک حیرت کی بات ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس فیسٹیول کا انعقاد ایک ایسی حکومت کر رہی ہے جو ہماری جیسی فلموں کو قبول کرتی ہے جو صنف اور جنسی رجحان سے متعلق امور کو حل کرتی ہے۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتی ہوں کہ اس طرح کےفیسٹیول کے انعقاد کے لئے اور ان حساس موضوعات پر گفتگو کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔

اولیویرا نے نیلو آن دی بارڈر (مولیر ڈو پائی) کے ساتھ فیچر فلموں میں قدم رکھا ، جو برازیل-یوروگوئے کی  مشترکہ پروڈکشن ہے جس کا برلی نیل 2017 میں بین الاقوامی سطح پر پریمئرشو ہوا تھا اوراس فلم نے  21 قومی اور بین الاقوامی میلوں میں 18 ایوارڈز جیتا تھا۔ جوانا کی پہلی موت ان کی دوسری  فیچر فلم ہے اور وہ اس وقت اپنی تیسری فیچر فلم" اَن ٹل دی میوزک از اوور"  پر کام کررہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-766

 



(Release ID: 1691959) Visitor Counter : 807


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi