وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے کولکاتہ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی


نیتا جی بھارت کی قوت اور تحریک کی علامت ہیں : پی ایم
مودی حکومت نے نیتا جی ، وہ احترام دیا ہے ، جس کے وہ حقدار ہیں : جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 23 JAN 2021 9:12PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 24 جنوری / وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکاتہ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے  125 ویں یومِ پیدائش کے سال کی تقریبات  میں شرکت کی ۔  انہوں نے  کولکاتہ کے وکٹوریہ میموریل میں ‘    پراکرم دِوس  ’ کی تقریبات کی افتتاحی تقریب کی صدارت  کی ۔  نیتا جی پر  ایک مستقل نمائش  اور ایک پروجیکشن  میپنگ شو  کا اِس موقع پر افتتاح کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے  ایک یادگاری  سکہ اور ٹکٹ  بھی جاری کیا ۔  ‘‘ امرا نوتن  جوبونوری  دوت ’’ ، ایک کلچرل پروگرام  بھی پیش کیا گیا ، جو  نیتا جی کے موضوع پر مبنی تھا ۔

          اِس تقریب سے پہلے  وزیر اعظم نے  نیتا جی خراجِ عقیدت  پیش کرنے کے لئے ایلگن  روڈ پر  نیتاجی سبھاش بوس کے مکان  ، نیتا جی بھون کا بھی دورہ کیا ۔  بعد میں وہ کولکاتہ میں  نیشنل لائبریری گئے   ، جہاں ‘‘ 21 ویں صدی میں نیتا جی سبھاش کی وراثت کی یاد   ’’ کے موضوع پر ایک  بین الاقوامی کانفرنس     اور  ایک  آرٹسٹ کیمپ کا  انعقاد کیا گیا تھا ۔  وزیر اعظم نے   وکٹوریہ میموریل میں ‘ پراکرم دِوس ’ کی تقریبات میں شرکت کرنے سے پہلے آرٹسٹوں اور   کانفرنس  کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی ۔ 

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ماں بھارتی کے  ، اُس سپوت کا یومِ  پیدائش ہے  ،  جس نے آزاد بھارت  کے خواب کو  ایک نئی سمت دی ۔ آج ہم ، اُس روشنی کا جشن منا رہے ہیں ، جس نے غلامی کے اندھیروں کو چیر  کر  دنیا کی سب سے  طاقتور قوت کو ، اِن الفاظ کے ساتھ  للکارا  کہ میں آزادی کے لئے بھیک نہیں مانوں گا بلکہ میں اسے خود حاصل کروں گا ۔

          وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک نے نیتا جی کے یومِ پیدائش یعنی  23 جنوری کو ہر سال  ‘ پراکرام دِوس ’ کے طور پر منانے  کا فیصلہ کیا ہے  تاکہ نیتا جی کی ملک کے لئے بے لوث خدمات کو یاد کیا جا سکے ۔  جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ نیتا جی بھارت کی قوت  اور تحریک کی  ایک علامت ہیں ۔

          اس موقع پر کلچر اور سیاحت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل  نے سبھاش چندر بوس کو  یاد کیا اور  بھارت کو آزاد کرانے کے لئے ، اُن کی لگن  اور مادرِ وطن کے تئیں   ، اُن کی قربانی کو سلام پیش کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ   نیتا جی کو بھارت کی جدو جہد آزادی کی تاریخ میں ، اُن کا صحیح مقام نہیں دیا گیا ۔ البتہ ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت میں  ، ہم نے انہیں  وہ احترام دیا ہے ،  جس کے وہ حقدار ہیں ۔  جناب پٹیل نے کہا کہ   آزاد ہند فوج کے سپاہی  ، جو ابھی زندہ ہیں ، ہمارے ملک کے  زندہ  مثالی  کردار ہیں ۔   انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی نے  کولکاتہ سے ‘‘ دلّی چلو ’’ کا نعرہ دیا تھا   لیکن ہم اُس عظیم لیڈر کو   خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے  دلّی سے کولکاتہ آئے ہیں ۔

          جناب پٹیل نے  مزید بتایا کہ  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر  دھرمیندر پردھان نے  اڈیشہ میں  کٹک کے مقام پر    نیتاجی  کی جائے پیدائش پر  گلہائے عقیدت  نذر کئے ہیں ۔  گجرات کے وزیر اعلیٰ  جناب وجے روپانی  نے سورت ضلع کے  ہری پورہ میں  نیتا جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جہاں  نیتا جی کو  انڈین نیشنل کانگریس کا صدر  منتخب کیا گیا تھا ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

U. No. 755


(Release ID: 1691870) Visitor Counter : 143