بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کی ’چنتن بیٹھک‘ آج کچھ، گجرات میں اختتام کو پہنچی
’ہمارا وسیع تر مقصد تو ہندوستان کی سمندری شان کو پھرسے حاصل کرنا ہے؛ اس چنتن بیٹھک سے میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کو حتمی شکل دی گئی اور یہ جلد ہی نافذ کئے جانے کے لئے تیار ہے‘: جناب منسکھ منڈاویا
Posted On:
23 JAN 2021 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 جنوری 2021، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کی سہ روزہ ’چنتن بیٹھک‘ آج اختتام کو پہنچی۔ چنتن بیٹھک کی صدارت بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے کی، جس میں تمام بڑی بندرگاہوں کے چیئر پرسن اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ بیٹھک کا انعقاد ٹینٹ سٹی دھوردو، کچھ، گجرات میں 21 جنوری سے 23 جنوری 2021 تک کیا گیا۔
بیٹھک کے مختلف اجلاسوں میں پورے بھارت کے ساحلوں کو کور کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹیشن کے لئے ساحلی گزر گاہوں کو شناخت کرنے جیسے نئے اقدامات شامل ہیں۔ بیٹھک میں بڑی بندرگاہوں کے بنیادی اور غیر بنیادی اثاثوں کے کارگر استعمال پر غور کیا گیا۔مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، بگ ڈاٹا، جیو فینسنگ، بندرگاہوں میں ڈاٹا سے چلنے والے ٹریفک منیجمنٹ ، آئی او ٹی پر مبنی ٹرک پلے ٹوننگ، جی آئی ایس پر مبنی کارگو ٹریننگ وغیرہ جیسی مختلف ٹکنالوجی پر بھی بندرگاہوں کے کام کاج کو آسان بنانے اور انہیں اسمارٹ بندرگاہوں میں تبدیل کرنے اور میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے مطابق ’انٹلی جنس پورٹ‘ تیار کرنے پر غور کیا گیا۔
چنتن بیٹھگ میں رو رو اور روپیکش فیری سروسز کےی مجوزہ گھریلو اور بین الاقوامی گزر گاہوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی پلین آپریشن کے نئے مجوزہ مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ محسوس کیا گیا کہ سی پلینز کی ایکسپریشن آف انٹریسٹ (ای او آئی) میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہر کیا گیا ہے۔
اپنے اختتامی تبصرے میں جناب منسکھ منڈاویا نے کہا کہ ’’ہمارا وسیع تر مقصد تو ہندوستان کی سمندری شان کو پھرسے حاصل کرنا ہے، اس چنتن بیٹھک سے تمام بڑی بندرگاہوں کے درمیان تال میل کو بہتربنایا جائے گا اور وہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے کے لئے زیادہ توانائی کے ساتھ کام کرسکیں گی۔چنتن بیٹھک کے آخری دن مجھے خوشی ہے اور میں پرامید ہوں کیونکہ میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کو حتمی شکل دی گئی ہے اور یہ جلد ہی نافذ کئے جانے کے لئے تیار ہے۔تمام بڑی بندرگاہوں کے چیئرمین اور افسران کو میرا مشورہ ہےکہ وہ دنیا کے نقشے پر بھارت کو سمندری لیڈر کا مقام دلانے کےلئے پرامید ہوکر خود سپردگی اور جوش جو جذبے کے ساتھ کام کریں‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-771
(Release ID: 1691810)
Visitor Counter : 189