وزارت اطلاعات ونشریات
فلمی تاریخ فلمی تعلیم کا ایک مرکزی حصہ ہے : افّی – 51 ماسٹر کلاس میں ایف ٹی آئی آئی کے پروفیسر پنکج سکسینہ
نئی دلّی ، 23 جنوری / ‘‘ ماضی عام طور پر حال کی تشکیل کرتا ہے ۔ فلمی تاریخ ، فلمی تعلیم کا ایک مرکزی حصہ ہے ۔ اُن کو سمجھنا بہت اہم ہے ، جنہوں نے سینما میں پہل کی ۔ تخلیق کو سمجھنے کے لئے تخلیق کار کو سمجھنا ضروری ہے ۔ ’’ یہ بات میڈیا کنسلٹنٹ ، فلم ساز ، سینما کی تعلیم سے جڑے ہوئے اور مصنف پروفیسر پنکج سکسینہ نے بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ، ‘‘ سینما کا آغاز ’’ کے موضوع پر ورچوول ماسٹر کلاس میں کہی۔
پروفیسر سکسینہ نے فلموں کے ذریعے ، جو 19 ویں صدی میں بنائی گئی تھیں ، سینما کی تاریخ کا تعارف پیش کیا ۔ انہوں نے فلم سازی کے ابتدائی دور کی کچھ پرانی بلیک اینڈ وہائٹ فلموں کو بھی دکھایا ۔ ان میں فرانسیسی فلم ساز ایلس گائی بلاشی کی فلم کی فلمیں بھی شامل تھیں ، جنہوں نے ایک اسٹینو ٹائپسٹ کے کیریئر کے بعد فلم سازی میں قدم رکھا ۔ ‘‘ لوگوں کو 1890 ء میں چلتی پھرتی تصویریں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ ایلس نے 1896 ء کی خاموش فلم ‘ دا فیری آف دی کیبجز / لا فی اوکس کھوکس ’ سمیت تقریباً ایک ہزار فلمیں بنائیں ۔
انہوں نے فرانسیسی جادوگر جارج میلیز کی بھی مثال دی ، جنہوں نے 1902 ء میں ایک ایڈونچر فلم ‘ اے ٹرپ ٹو دا مون ’ بنائی ۔
انہوں نے ایڈوِن پورٹر کی بھی مثال پیش کی ، جو تھامس ایڈیسن کے ساتھ پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے اور بعد میں وہ امریکہ کے شروعاتی پروڈیوسر ڈائریکٹر ، اسٹوڈیو مینجر اور سینماٹو گرافر بنے ۔ پروفیسر سکسینہ نے کہا کہ ماضی میں اور حال میں بہت سے فلم سازوں نے ، اُن سے ترغیب حاصل کی ہے ۔ ماسٹر کلاس کے دوران ، اُن کی 1903 ء کی خاموش فلم ‘ دا گریٹ ٹرین روبری ’ کی بھی نمائش کی گئی ۔
پروفیسر پنکج سکسینہ کے بارے میں
پنکج سکسینہ ( ایف ٹی آئی آئی ) ، فلم ڈائریکشن ، 1985 ) ایف ٹی آئی آئی میں اسکرین اسٹڈیز اور ریسرچ کے پروفیسر ہیں ۔ وہ ایک فلم ساز ہیں ۔
فلم ایڈیٹنگ میں گریجویشن اور فلم ڈائریکشن میں پوسٹ گریجویٹ پروفیسر سکسینہ نے 100 سے زیادہ دستاویزی اور مختصر فلمیں ، ٹیلی ویژن پروگرام ، اشتہارات اور نئی کہانیوں میں ہدایت دی ہے اور فلمیں بنائی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 734
(Release ID: 1691559)
Visitor Counter : 507