وزارت اطلاعات ونشریات

سماج سے بھاگے ہوئے لوگوں کو ہماری  پوری توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے : تھائین کے ڈائریکٹر  گنیش ونائک


‘‘ تھائین ، تمل ناڈو کے  متھوون  قبائل کی ایک حقیقی  کہانی  پر مبنی ہے ’’

نئی دلّی ، 22 جنوری / ‘‘ اسپتال میں  ایک ایمبولنس کے ڈرائیور نے  ، اُس شخص سے اُس کی  بیوی   کی  لاش کو  اپنے دور دراز کے گاؤں لے جانے کے لئے  رقم مانگی ۔ مانگ پوری نہ کرنے سکنے  کی وجہ سے  ، اُسے آخر کار لاش کو  اپنے دور دراز کے گاؤں میں  آخری رسوم ادا کرنے کی خاطر اپنے کندھوں پر اٹھاکر لے جانا پڑا ۔ یہ  حقیقی زندگی کا  ایک  بہت دکھ  بھرا  واقعہ ہے ۔  ایسے وقت میں ، اُس کے اور اُس کی چھوٹی بیٹی کے دِل پر   کیا  گزری ہو گی ، سماج کو یہ  سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ’’ یہ جذباتی الفاذ فلم تھائین  کے ڈائریکٹر گنیش ونائک کے تھے  ، جو انہوں نے آج 22 جنوری ، 2021 ء کو بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

 

1ENEJ.jpg

 

          تمل میں تھائین کا مطلب  شہد  ہوتا ہے  اور یہ ایک شخص ویلو کی کہانی ہے ، جو شہد  کی مکھیاں پالتا ہے اور تمل ناڈو   کے کرونجی کُڈی  میں  نیل گری کے جنگل  کے ایک گاؤں میں رہتا ہے ۔  پون گوڈی  اپنے والد  کے علاج کے لئے شہد لینے کے لئے ویلو  سے ملتی ہے اور اُس سے محبت کرنے لگتی ہے اور دونوں شادی کر لیتے ہیں ۔ وہ ایک  ہنسی  خوشی  زندگی گزارتے ہیں ۔ اُن کی ایک بیٹی  ملار ہوتی ہے ۔ بعد میں پون گوڈی کو مہلک بیماری ہو جاتی ہے اور اس بیماری میں پون گوڈی ، ویلو اور ملار کی زندگی  اتھل پتھل ہو جاتی ہے ۔ یہ فلم اسی کہانی پر مبنی ہے ۔

25I1D.jpg

          ونائک نے بتایا کہ   مجھے  حقیقی  زندگی کے واقعات نے  ، یہ فلم بنانے پر مجبور کیا ۔  یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے  اور یہ واقعہ  تمل ناڈو کے  تھینی  ضلعے میں متھووون قبیلے میں پیش آیا تھا ۔ ان علاقوں میں سڑکیں  ، اسپتال  یا دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں ۔  میں نے اِس  برادری کی کہانی   پیش کرنے کی کوشش کی ہے ، جو  بنیادی سہولیات   ، یہاں تک کہ  ٹرانسپورٹ کے بغیر وہ اپنی مشکل زندگی گزار رہے ہیں ۔ 

306TL.jpg

          اس فلم کا پیغام  کیا ہے ؟ ونائک نے کہا کہ   سماج سے دھتکارے ہوئے لوگ  ، جیسے مفرور  لوگ حقیقت میں ہماری  توجہ اور دیکھ بھال کے مستحق ہیں کیونکہ  کوئی بھی  ، اُن کی مدد کے لئے آگے نہیں آتا ۔  ایسے لوگوں تک  پہنچنا ، جنہیں پوری طرح نظر انداز کیا جا چکا ہے ، میں حقیقت میں یہی پیغام دینا چاہتا ہوں ۔ 

 

4WE0M.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 22.01.2021  )

U. No. 705

 


(Release ID: 1691465) Visitor Counter : 283