اقلیتی امور کی وزارتت

چوبیسواں ’’ہنر ہاٹ‘‘ اودھ شلپ گرام، لکھنٔو (یو پی) میں 22 جنوری سے 4 فروری 2021 تک، جس کا موضوع ہے ’’ووکل فار لوکل‘‘

Posted On: 22 JAN 2021 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22  جنوری 2021،         ملک کے اندر تیار کی گئی ں کاریگروں اور دست کاروں کی مصنوعات کے لئےبازار اور مواقع فراہم کرانے کے اپنے شاندار سفر کو آگے لے جاتے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت  24 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد کررہی ہے جو کہ  اودھ شلپ گرام، لکھنٔو (یو پی) میں 22 جنوری سے لیکر 4 فروری 2021 تک چلے گا اور اس کی موضوع ہے ’’ووکل فار لوکل‘‘۔

آج  اودھ شلپ گرام لکھنٔو میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں میڈیا  کے لوگوں سے بات چیت  کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ  اترپردیش کے وزیراعلی جناب  یوگی آدتیہ ناتھ  کل 23 جنوری 2021 کو  رسمی طور پر ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اترپردیش کے نائب وزیراعلی  جناب کیشو پرشاد موریہ اور  جناب دنیش شرما   کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن کے چیئرمین جناب وی کے سکسینہ ، اترپردیش کے وزیر خزانہ جناب سریش کھنہ، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز  اور ایم ایس ایم ای کے وزیر  جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ، شہری ترقیاتی کے وزیر جناب آشوتوش ٹنڈن، شہری ہوابازی اور اقلیتی  بہود  کے وزیر جناب نند گوپال گپتا ’نندی‘، قانون اور انصاف کے وزیر جناب برجیش پاٹھک، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) محترمہ سواتی سنگھ، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بلدیو سنگھ اولکھ اور مسلم وقف، حج کے وزیر مملکت جناب محسن رضا بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ لکھنٔو میں  ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں 31 ریاستوں اور مرکز کے انتظام خطوں کے  کاریگر اور دست کار حصہ لے رہے ہیں۔ آندھرا، پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دلی ، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرل، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگا لینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے  تقریباً 500 کاریگر، دست کاراور پکوانوں کے ماہرین  لکھنٔو میں  ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں آئیں گے اور  ہاتھ  سے تیار کی گئیں اپنی خصوصی  مصنوعات کی نمائش کریں اور انہیں فروخت کریں گے۔لکھنٔو کے اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں  ملک کے اندر تیار کی گئی مثلاًاجرکھ،  ایپلیکے، آرٹ میٹل ویئر، باغ پرنٹ، باٹک، بنارسی ساڑی، بندھیج، بستر آرٹ اور ہربل مصنوعات، بلاک پرنٹ، براس میٹل چوڑیاں، بید اور بانس کی مصنوعات، کینوس پیٹنگ، چکن کاری، کوپر بیل، ڈرائی فلاور، ہینڈلوم ٹیکسٹائل، قلمکاری، منگل گری، کوٹا سلک، لاکھ کی چوڑیاں،  چمڑے کی مصنوعات، پشمینہ شال، رام پوری وائلن، لکڑی اور لوہے کے کھلونے، کانٹھا امبرائڈری، پیتل کی مصنوعات، کرسٹل کلاس کے آئٹم، صندل کی لکڑکی کی مصنوعات وغیرہ دستیاب ہوں گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ لکھنٔو کے اس ہنر ہاٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے  آنے والے روایتی پکوانوں کا بھی لطف اٹھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں روزانہ شام کو ملک کے معروف فنکار ‘‘ آتم نربھر بھارت’’ کے موضوع پر ثقافتی پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔معروف فنکار جناب کیلاش کھیر، جناب ونود راٹھور، محترمہ شیبانی کشیپ، جناب بھوپیندر بھپپی، مرزا سسٹرز، جناب پریم بھاٹیہ، محترمہ ریکھا راج، ہمسار حیات گروپ، مکیش پنچولی جیسے معروف آرٹس، لکھنؤ کے اس ہنر ہاٹ میں ناظرین کے اپنے فن کے مظاہرہ  کریں گے۔

جناب نقوری نے کہا کہ لکھنؤ کا ‘‘ ہنر ہاٹ’’ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ http://hunarhaat.org

ملک اور بیرون ملک کے لوگ ‘‘ ہنر ہاٹ’’کی مصنوعات کو ڈیجیٹل اور آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ دستکاروں اور فنکاروں کےلئے بہت زیادہ فائدے مند اور حوصلہ افزا ثابت ہوا ہے، کیونکہ لاکھوں افراد ‘‘ہنر ہاٹ’’ میں آتے ہیں اور اندرون ملک دستکاروں کی ہینڈ میڈ مصنوعات کو بڑے پیمانے پر خریدتے ہیں۔ 5 لاکھ سے زیادہ دستکار ،کاریگراور ان کے ساتھ منسلک افراد کو ہنر ہاٹ کے ذریعے گزشتہ تقریباً 5 برسوں میں روزگار کے مواقع فراہم کراتے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ آنے والے دنو ں میں ‘‘ ہنر ہاٹ’’میسور، جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، نئی دلی، رانچی، کوٹہ، سورت / احمد آباد، کوچی، پڈوچیری اور دیگر مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-713

                          



(Release ID: 1691361) Visitor Counter : 196