محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت یوم جمہوریہ کی پریڈ کی جھانکی میں حال ہی میں کی گئی مزدوروں سے متعلق تاریخی اصلاحات کی جھلک پیش کرے گی
Posted On:
22 JAN 2021 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جنوری 2021، محنت اور روزگار کی وزارت نے اس سال کی یوم جمہوریہ کی پریڈ کے لئے ایک پریڈ جھانکی تیار کی ہے؛ اس جھانکی میں حال ہی میں حکومت کے ذریعہ کی گئی مزدوروں سے متعلق تاریخی اصلاحات کو دکھایا جائے گا۔ اس جھانکی کا موضوع ’محنت کو سمان، ادھیکار ایک سمان‘ ہے۔ جس کا مطلب محنت کا احترام اور سب کے لئے مساوی حقوق ہے۔
اس جھانکی میں حال ہی میں مزدوروں سے متعلق قوانین کے نفاذ کے بعد منظم اور غیر منظم شعبے کے مزدوروں کی زندگی میں آنے والی زبردست تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔یہ ڈیزائن مزدوروں کی ہمہ جہت خوشحالی اور تحفظ کے جشن کا ایک منظر پیش کرتا ہے۔
جھانکی کے سامنے کے حصے میں ایک بہت ہی پراعتماد اور بااختیار مزدور کا بڑا سا مجسمہ ہے۔ اس نے اوزار تھامے ہیں اور وہ رہنمائی کررہا ہے۔اس کے سر پر پیلے رنگ کا سیفٹی کیپ سماجی تحفط، اجرت کے تحفظ اور صحت کے تحفط کو ظاہر کرتا ہے جوکہ مزدوروں سے متعلق اصلاحات کے تحت فراہم کرایا گیا ہے۔
جھانکی کے وسطی حصے میں مختلف صنعتوں کے ورکرز کے ساتھ ڈی بی ٹی (فائدے کی براہ راست منتقلی) سہولت دکھانے والے ایک موبائل ایپ اور ایک طبی امداد کی جھلک پیش کی گئی ہے جس میں ’’سوستھ شرمک، سوستھ بھارت‘‘ لکھا ہوا ہے، جس کا مطلب صحت مند مزدور ہے۔اس سے مزدوروں کو فراہم کرائے جانے والے طبی اور مالی تحفظ کی جھلک ملتی ہے۔
جھانکی کے پچھلے حصے میں مزدوروں کو ایک بڑے پیلے رنگ کے ہیلمیٹ کے نیچے پناہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر ’سیفٹی فرسٹ‘ لکھا ہوا ہے۔پہیوں پر سماجی تحفظ اور چوبیس گھنٹے کام کے لئے فراہم کرائے گئے صاف ستھرے ماحول کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔جھانکی، گاڑی اور پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ ورکرز اور فنکار ڈلیوری بوائے، کارگو کیریئر وغیرہ کا رول ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-712
(Release ID: 1691359)
Visitor Counter : 172