کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر نے آر ایف سی ایل پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 21 JAN 2021 5:49PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے آج آر ایف سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب نرلیپ سنگھ کے ساتھ ہوئی ایک میٹنگ میں آئندہ راما گُنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلز لمٹیڈ (آر ایف سی ایل) کے یوریا پلانٹ کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں جناب آر کے چترویدی ، سیکریٹری(فرٹیلائزر)، جناب دھرم پال ایڈیشنل سیکریٹری اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

وزیر موصوف نے تلنگانہ کے راما گُنڈم میں آر ایف سی ایل پروجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا۔ یہ پروجیکٹ 99.85 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور بہت جلد یہ قوم کے نام وقف کردیا جائے گا۔ایک بار آر ایف سی ایل پورا ہوجانے کے بعد گھریلو یوریا کی پیداوار میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ ہوگا اور یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوریا کی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے کے نظریے کو پورا کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

میٹنگ کے دوران آر ایف سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب نرلیپ سنگھ نے پروجیکٹ میں جاری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک مختصر معلومات فراہم کی اور امید ظاہر کی کہ یہ پروجیکٹ بہت جلد قوم کو وقف کردیا جائے گا۔

تلنگا نہ میں اس یوریا پلانٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 اگست 2016ء کو رکھا تھا۔ راما گُنڈم فرٹیلائزر اینڈ کیمیکلز لمٹیڈ (آر ایف سی ایل)تلنگانہ کے راما گُنڈم میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت والی یوریا اِکائی ہے۔یہ ایک جوائنٹ وینچر کمپنی ہے، جس میں نیشنل فرٹیلائزر لمٹیڈ (این ایف ایل)، انجینئرس انڈیا  لمٹیڈ(ای آئی ایل)، فرٹیلائزرس  کارپوریشن آف انڈیا  لمٹیڈ (ایف سی آئی ایل) ، تلنگانہ حکومت ،گیل(انڈیا)، لمٹیڈ اور ایچ ٹی اے ایس کنسورٹیم کی یکساں شراکت داری ہے۔ ایک بار مکمل ہوجانے کے بعد آر ایف سی ایل پروجیکٹ یوریا کی  درآمد پر ہندوستان کی انحصار میں کمی لائے گا اور براہ راست اور بالواسطہ  طور پر  روزگار کے سیکڑوں مواقع پیدا کرے گا۔

*************

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

(22.01.2021)

(U: 688)



(Release ID: 1691163) Visitor Counter : 116