امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے گجرات کے شہر احمدآباد میں 55 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نئے چار لین والے تھلتیج-شیلاج رنچردا ریلوے اوور برج کا افتتاح کیا


وزیراعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے ملک کی دنیاوی ضروریات سے جڑے مسائل کو دور کرنے کی ایک مہم سی شروع کررکھی ہے
ایک لاکھ ریلوے کراسنگ پر اوور برج یا انڈر برج کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے

2009 سے 2014 تک تقریبا پہرے دار کے بغیر والی کراسنگوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 2014 سے 2020 تک تقریبا 3584 پہرے داروں کے بغیر والی کراسنگوں کا احاطہ کیاگیا ہے

کورونا کی وجہ سے ہندوستان سمیت پوری دنیا کی شرح نمو میں گراوٹ آئی ہے، لیکن ہندوستان کی معیشت میں تیزرفتاری آنے کی صلاحیت موجود ہے، جو پوری دنیا میں ایک بحث کا موضوع بنا ہوا ہے

دنیا کی سب سے بڑے ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز جناب نریندر مودی کے دست مبارک سے ہوچکا ہے، اس کی تکمیل سے کووڈ وبا پر مکمل کامیابی حاصل کرنےکے بعد ہم ملک کی ترقی کو رفتار دے سکیں گے

Posted On: 21 JAN 2021 8:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21/جنوری 2021،  

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے گجرات کے شہر احمدآباد میں 55 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نئے چار لین والے تھلتیج-شیلاج رنچردا ریلوے اوور برج کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں گجرات کے نائب وزیر اعلی جناب نتن پٹیل سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TXLR.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے ملک کی بنیادی ضروریات سے جڑے مسائل کو حل کرنے کی ایک مہم شروع کررکھی ہے۔ ملک میں ایک لاکھ سے زائد ریلوے کراسنگوں پر ٹریفک کے بڑی مشکلات ہیں۔ایک دن میں ریلوے دروازے100 بار سے زیادہ کھلتے اور بند ہوتے تھے۔ اس کی وجہ سے قیمتی ایندھن اور اہم وقت ضائع ہوتا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فیصلہ کیا اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل کی قیادت میں ایک بڑی مہم شروع ہوئی، جس کے تحت ان ایک لاکھ ریلوے کراسنگوں پر اوور برج یا انڈر برج کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ آج اسی اسکیم کے تحت اس اوور برج کا افتتاح ہورہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ میں گاندھی نگر لوک سبھا پارلیمانی حلقے سے تمام ووٹروں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آج حکومت ہند اور گجرات کی ترقی کے راستے پر چلتے ہوئے ایک بڑی منزل کا حصول کرلیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z9AQ.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریلوے تمام غیر پہرےدار والے گیٹوں کو ختم کرنے کا کام شروع کرچکا ہے اور 2022 تک ملک میں غیر پہرے دار والا کوئی گیٹ نہیں رہے گا۔ اس سے حادثات میں کمی آئے گی۔ نئے  تعمیر شدہ اوور برجز کے تقابلی اعداد وشمار دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ 2009 سے 2014 تک کے دوران تقریبا 900 غیر پہرے دار والی کراسنگوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 2014 سے 2020 کے دوران تقریبا 3584 غیرپہرے دار والی کراسنگوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تقریبا ساڑھے تین گنا سے زیادہ کام پورا ہوچکا ہے اور اب تک 8900 سے زیادہ اوور برج اور انڈر برجوں کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔

جناب امت شاہ نےکہا کہ آزادی کے 70 برس بعد بھی 20 ہزار سے زائد گاؤں ایسے تھے، جہاں بجلی کی سپلائی نہیں تھی، لیکن محض2 برس کے عرصے میں 2017 تک ہندوستان کے ہر گاؤں میں بجلی مہیا کرنے کا ٹاسک وزیراعظم جناب نریندرمودی نے پورا کیا۔ 60 کروڑ لوگ ایسے تھے، جن کے خاندان میں کسی کا بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہر خاندان کو کم از کم ایک بینک اکاؤنٹ مہیا کرانے کا کارنامہ انجام دے ڈالا ہے۔ تقریبا 30 کروڑ اور 10 کروڑ سے زائد خاندانوں کو رہائش کے مسائل کا سامنا تھا۔ آج ہاؤسنگ پروجیکٹ ورک کی وجہ سے ،جو دیہی اور شہری علاقوں میں شروع ہے، میں پورے اعتماد سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ 15 اگست  2022 تک جناب نریندر مودی کی حکومت ملک کے ہر شہری کے لیے گھر کا انتظام کرنے میں کامیاب رہے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی غریب خاندان میں کوئی بیمار پڑ جاتا تھا تو اس کے علاج کا بوجھ اٹھانا اس کے لیے ایک بڑا مسئلہ تھا، لیکن آیوشمان بھارت اسکیم لاکر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تمام 60 کروڑ غریب لوگوں کو 5 لاکھ تک کی مفت صحت خدمات مہیا کرائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031D1S.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہند کی ان تمام اسکیموں سے گجرات کوسب سے زہادہ فائدہ پہنچا ہے۔اس کی بڑی وجہ تیزی سے فیصلہ لینے کا طریقہ اور اس کا نفاذ یعنی ریپیڈ ورکنگ سسٹم ہے۔ کئی طرح کے بنیادی ڈھانچے کا کام گجرات میں احسن طریقے سے انجام پذیر ہوئے۔ حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو فیز2 کے کام کا آغاز کیا ہے۔ اسی طرح دوسرے بہت سے کام جیسے بی آر ٹی ایس پروجیکٹ بھی  حیرت انگیز طریقے سے احمدآباد میں  جاری ہے۔ یہ پینے کی پانی کی سہولیات ہو، بندرگاہوں کو جوڑنے والی سڑکیں ہوں، مذہبی مقامات کو سڑکوں سے جوڑنا، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو یا دن کے دوران کسانوں کو بجلی کی فراہمی، گجرات حکومت کی تمام شعبوں میں بہت عمدہ کام کیا ہے۔ یہ  اسی  کا نتیجہ ہے کہ  مودی حکومت نے تمام بنیادی ڈھانچے کا کام 6 سال میں مکمل کرلی ہے، جبکہ  اتنا کام پچھلے 20 برس کے دوران بھی ان شعبوں میں نہیں ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040X2T.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہندوستان سمیت پوری دنیا کی معاشی ترقی میں گراوٹ آئی ہے، لیکن ہندوستان کی معیشت بہت جلد رفتار پکڑ لے گی اور یہ بات پوری دنیا میں بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ تازہ ڈاٹا کے مطابق پچھلے ماہ بجلی کا استعمال، جوکہ ملک کی ترقی کے اشاریے  کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے، سب سے زیادہ رہا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہماری معیشت پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے ویکسی نیشن پروگرام کا آغا ز بھی  عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دست مبارک سے ہوچکا ہے۔ یہ گجرات میں بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ اس ویکسی نیشن عمل کی تکمیل کے بعد کووڈ وبا پر مکمل کامیابی حاصل کرکے ہم ملک کی ترقی  کو رفتار دینے میں کامیاب رہیں گے۔

*****************

U-694

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1691150) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri