خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت میں سکریٹری نے حیض سے متعلق صفائی ستھرائی پر ایک ویبنار کی صدارت کی


انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باشعور بنانے اور بیداری پیدا کرنے کی غرض سے بین ریاستی اختلاط کے مضبوط نظام کی ضرورت ہے

Posted On: 21 JAN 2021 6:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍جنوری، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت(ڈبلیو سی ڈی) میں سکریٹری جناب رام موہن مشرا نے  آج صفائی ستھرائی کی وزارت اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے زیر اہتمام حیض سے متعلق صفائی ستھرائی پر ایک ویبنار کی صدارت کی۔ ڈبلیو سی ڈی، 21 جنوری  سے 26 جنوری  2021  تک بچیوں کے قومی ہفتے کے حصے کے طور پر بچیوں، جوان لڑکیوں اور خواتین سے متعلق امور پر سلسلے وار ویبنار کا انعقاد  کر رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L0KT.jpg

 

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ لڑکیوں کے ایّام ماہواری اور اس سے متعلق دیگر مسائل کے دوران لڑکیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے برادری کو جوش  دلانے کی غرض سے لگا تار  کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔  ماہواری  سے متعلق سماجی  وثقافتی نازک پہلوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ لوگوں کو  اس بارے میں با خبر کرنے، بیداری پیدا کرنے اور ماہواری سے وابستہ روایتی قصوں اور فرضی حکایتوں کے ازالے کے لئے بین ریاستی اختلاط کے ایک مضبوط نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  اس عضویاتی عمل، جو کہ قدرتی ہے، کے بارے میں  ہر ایک میں احساس پیدا کرنے کی غرض سے تعلیمی اور  پنچایتی اداروں، صحت سے متعلق کارکنوں، ماؤں ، رشتے داروں اور متعلقہ گروپوں کے کردار کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے تمام  متعلقہ فریقوں پر  زور دیا کہ وہ لڑکیوں کو تعلیم، علم، معلومات اور جذباتی حمایت کے ساتھ انہیں با اختیار بنانے کے اس سفر میں تعاون کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TJEX.jpg

 

سینٹر فور کمیونٹی میدیسین، ایمس میں ایڈیشنل پروفیسر ڈاکٹر سمت ملہوترہ نے اس موقع پر کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے ایّام ماہواری کے دوران صحت اور صفائی ستھرائی  کے بندوبست پر ایک بہت معلوماتی لیکچر دیا اور ماہواری کے مختلف پہلوؤں پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا۔ تلنگانہ، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ اور گجرات سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آئے شرکاء نے اس ویبنار میں حصہ لیا۔ ان کے علاوہ صحت اور خاندانی بہبود اور ڈبلیو سی ڈی کی وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی اس ویبنار میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YEY1.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ج ق- ق ر)

U-690



(Release ID: 1691144) Visitor Counter : 133