نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجو نے لداخ میں کھیلو انڈیا سرمائی گیمز میں شرکت کی، انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی یقینی دہانی کرائی

Posted On: 21 JAN 2021 7:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،21؍جنوری:

زانسکر وِنٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹول 2021ء کا آغاز 18 جنوری کو ہوا۔یہ سرمائی کھیل 30 جنوری 2021ء کو ختم ہوں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی خوبصورت زانسکر وادی کے کھلے علاقے  میں ہونے والی کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

لداخ انتظامیہ کے ذریعے منعقد کئے جانے والے پہلے زانسکر سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹول میں اہم کھیلوں میں چدر ٹریک ، اسنو اسکیئنگ ، اسنو اسکوٹر اور ہائیکنگ ، آئس ہاکی اور دیگر کھیل شامل ہیں۔

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی جناب کرن رجیجو نے فیسٹول میں آج حصہ لیا۔ ا نہوں نے کہا کہ وہ لیہہ اور لداخ کے ہر گاؤں میں کھیل سہولیات کی تعمیر کریں گے۔جناب رجیجو نے کہا ‘‘اگلے  دو سے ڈھائی برسوں میں ہم کارگل ، لیہہ اور آس پاس کے سبھی چھوٹے ضلعوں میں کھیل کی سہولیات قائم کریں گے۔ ہم ایسٹرو ٹرف، ایتھیلٹکس  سینتھیٹک ٹریک، تیر اندازی  مرکز  اور بہت کچھ سہولیات فراہم کریں گے۔’’ جناب رجیجو نے کہا ‘‘ہم ہندوستان کے سب سے بڑے آئس ہاکی مرکز کو لداخ میں قائم کریں گے۔’’

 

*************

ش ح۔ف ا۔ ن ع

(U: 684)


(Release ID: 1691132) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Punjabi