وزارت دفاع

بھارتی فوج نے ملک کے اندر ساز و سامان تیار کرنے اور اختراعی شراکت کے لئے ایس آئی ڈی ایم کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 21 JAN 2021 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21  جنوری 2021،         وزیراعظم ’آتم نربھر بھارت‘ کے ویژن کے تحت  ملک کے اندر ساز و سامان تیار کئے جانے کو  مزید تحریک دینے اور بیرونی ممالک  میں تیار کئے جانے والے آلات پر انحصار کو کم کرتے ہوئے  اسٹریٹجک آزادی حاصل کرنے کے مقصد سے   21 جنوری 2021 کو  بھارتی فوج اور  سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (سی  آئی ڈی ایم) نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ  فوج اور صنعت کی  پارٹنر شپ کے  25 سال  پورے ہونے کے موقع پر اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ بھارتی فوج اور صنعت کے درمیان تعاون کا آغاز  1995 میں  کل پرزے ملک میں تیار کرنے سے  ہوا تھا اور  ترقی کرتے کرتے  اس میں  اسلحہ آلات کی ایک بڑی تعداد شامل ہوگئی اور یہ ایک بڑا دفاعی پلیٹ فارم بن گیا۔

سرحدی مسائل اور اصلاح پسندمخالفین کے علاوہ بین الاقوامی برادری میں  بھارت کے بڑھتے ہوئے رتنے کی وجہ سے  بڑھتے ہوئے سلامتی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے  جدید کاری کے ذریعہ  فوج کی  مسلسل اور  جامع صلاحیت سازی ضروری ہے۔یہ کام  فوج کو ملک میں تیار کئے گئے آلات فراہم کراتے ہوئے کیا جاسکتا ہے۔صلاحیت سازی میں اضافے اور  صنعت کے ساتھ ایک مقام پر رابطے کے لئے  بھارتی فوج نے  ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف  (کیبی بلیٹی ڈیولپمنٹ اینڈ سسٹینینس) کے تحت  حصولیابی کے  ریوینیو اور کیپیٹل  روٹوں کا ملان کرنےکے لئے   اپنی تنظیم نو کی ہے۔ صنعت کے ساتھ  ایک براہ راست تسہیل کار کے طور پر کام کرنے کے لئے آرمی ڈیزائن بیورو (اے ڈی بی) قائم کیا گیا ہے اور  اس کے ذریعہ دفاعی مینوفیکچررز کو براہ راست  استعمال کرنے والوں سے جوڑا گیا ہے۔

حکومت نے  ملک کے اندر ساز و سامان کی تیاری میں مدد کرنے اور  فوج کے سرگرم تعاون سے  دفاعی شعبے میں خود کفیلی حاصل کرنے کے لئے پالیسی سے  متعلق ضروری تبدیلیاں کی ہیں۔ صنعتی ایسوسی ایشنز نے   اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے  کے لئے  بھارتی فوج کے ساتھ تعامل  کے واسطے  صنعت کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرایا ہے۔ صنعت  سے موصولہ مادخل پالیسی سے متعلق  تبدیلیوں کے نفاذ میں معاون ہوں گے۔ ایس آئی ڈی ایم کےساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرکے  بھارتی فوج نے  ملک کی  دفاعی صنعت  کی مدد کرتے ہوئے  خود کفیلی حاصل کرنے کے اپنے مضبوط  عزم کا اعادہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DKOA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z3I8.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-663

                          


(Release ID: 1691094) Visitor Counter : 251