کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ملک میں لوجسٹک کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مرکز اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ریاستیں بھی شامل ہوں گی


لوجسٹک کے شعبے کے لئے ریاستوں کے ساتھ ساتھ قومی کانفرنس میں ان شعبوں کی شناخت کی جائے گی جہاں اصلاحات کی گنجائش ہے

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع ، ڈاکومنٹیشن اور متعلقہ فریقوں کو ٹکنالوجی کے ذریعہ ایک ساتھ جوڑ کر اس شعبہ میں کام کرنا سہل بنایا جاسکتا ہے جس کے ذریعہ کاروبار کرنا انتہائی آسان ہوجائے گا

Posted On: 20 JAN 2021 4:47PM by PIB Delhi

لوجسٹک کے شعبہ کے لئے  ریاستوں کے ساتھ ایک قومی کانفرنس کاانعقاد  19 جنوری 2021 کو کیا گیا۔ کامرس کے محکمہ کے ذریعہ منعقد کی گئی اس کانفرنس  کامقصد لوجسٹک کے شعبہ میں  مربوط طریقہ سے کام کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لئے ایک صلاحکار اور معاون  ڈھانچہ شروع کرنا ہے۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، مرکزی وزارتوں اور  صنعتی  اداروں کے  175 سے زیادہ  نمائندوں نے  حصہ لیا۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک میں لوجسٹک شعبہ کو  بہتر بنانے میں  ریاستوں کااہم رول ہے ۔ اس دوران لوجسٹک کے شعبہ میں  بہتری کے لئے ریاستوں کو  ایک 18 پوائنٹ کا ایک جامع ایجنڈا بھی پیش کیا گیا ۔

ریاستو ں میں  لوجسٹک میں اصلاحات کے لئے  شہروں میں  لوجسٹک  سہولیات ، گودام کی تعمیر  کے عمل کو سہل بنانا، اشیاء کو  ذخیرہ کرنے کے فروغ کے عمل کو آسان بنانا، ٹرک پر بوجھ کم کرنے اور ٹرک ڈرائیوروں کی کمی دور کرنے جیسے امور پر  خاص طور سے  بحث ہوئی۔

اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ  وزارت کامرس اور صنعت ،ہاؤسنگ  اورشہری امور کی وزارت کے ساتھ مل کر لوجسٹک پلاننگ کے لئے  ابتدا میں 50 شہروں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ساتھ ہی ٹرک ڈرائیوروں کا بوجھ کم کرنے کے لئے  ایک منصوبہ کو فروغ دیا جائے گا ۔

کئی ریاستوں نے پہلے ہی  لوجسٹک سہولیات میں بہتری کے لئے سینئر افسران کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا ہے جبکہ دیگر ریاستیں جلد ہی اپنے یہاں ایسے افسران مقرر کریں گی ۔ ساتھ ہی   کامرس اور صنعت کی وزارت کا لوجسٹک محکمہ  لوجسٹک شعبہ میں  بہتری کے لئے ، ریاستوں کا جائزہ لینے اورانہیں رینک دینے کے لئے  سروے  کاکام بھی شروع کرے گا۔ رینکنگ کے لئے ریاستوں کو  لوجسٹک شعبہ میں  کارکردگی اور ڈاٹا کے  پیمانوں کی بنیاد پر  کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ لوجسٹک کوآرڈی نیشن کے لئے  صلاحیت میں بہتری کے لئے ریاستوں کو  امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ اس پہل کو آگے بڑھانے کے لئے شہروں کی بنیاد پر کانفرنس بھی  منعقد کرائی جائیں گی۔ کانفرنس میں اترپردیش،  کرناٹک،تریپورہ، گجرات  اور مدھیہ پریش نے لوجسٹک کے شعبہ میں ان کے ذریعہ کئے گئے  پا لیسی کی سطح پر اقدامات کے بارے میں  پرزنٹیشن بھی پیش کئے گئے۔

اپنے خطاب میں  ریل، کامرس اور صنعت،  صارفین کے امور اورعوامی  خوراک و رسد کی تقسیم کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے کہاکہ  ایک قومی لوجسٹک پالیسی  کے تعلق سے بات چیت جاری ہے جو کہ لوجسٹک کے شعبہ میں بہتر  تال میل اور مربوط ترقی کے لئے  ایک  وسیلہ کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ  کامرس اور صنعت کی وزارت میں  لوجسٹک  ٹیم ٹرانسپورٹ ،  ڈاکومنٹیشن اور فریقوں کو ایک ساتھ تکنیکی پلیٹ فارموں کے توسط سے  آسان طریقہ سے کام کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے۔ ایسا ہونے سے  کاروبارکرنا کافی آسان ہو جائے گا۔ کانفرنس کے تعاون کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ یہ قدم  حقیقت میں کاروباری برادری اور ان سے  متعلق فریقوں میں اعتماد پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوشش لوجسٹک  گاہکوں کو مطمئن کرنے کے لئے ہے۔ وزیرموصوف نے کہاکہ  لوجسٹک کا مطلب ہے صحیح حالت میں،  صحیح جگہ پر ،  صحیح پروڈکٹ، صحیح گاہک تک پہنچانا ہے۔ لوجسٹک کو  ملک کی معیشت اور صنعت کی لائف لائن  بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے  بیچ ہم یہ یقینی بنانے میں کامیاب رہے کہ کسی ایک  فرد کو  کھانا،بجلی، یا ضروری اشیا ء کی قلت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔  انہوں نے ٹرکوں پر بھاری بوجھ کے مسئلہ کو  حل کرنے کے لئے  جامع کوشش کرنے کی  ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں مشن موڈ میں کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ  ہندوستان  دنیا میں  اپنے  لچک دار اور مشکل حالات کاسامنا کرنے کی صلاحیت  کو ظاہر کرنے میں پوری طرح سے  کامیاب ہوا ہے۔  کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے کہاکہ لوجسٹک سسٹم ملک کی ریڑھ ہے اس لئے اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے لوجسٹک لاگت کو 13 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی بات پر زور دیا۔ ایسا ہونے سے  ہندوستانی کاروبار کو  مسابقتی بنانے، روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے، ہندوستان کی رینکنگ میں بہتری لانے اور اسے  عالمی سپلائی چین کے لئے لوجسٹک ہب بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہر ریاست کے پاس ایک لوجسٹک پالیسی ہونی چاہئے اورریاست کو بنیادی ڈھانچہ پر توجہ دینی چاہئے اور ترقی کرنی چا ہئے۔

 اس موقع پر کامرس اور صنعت کے وزیرمملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے شہروں میں لوجسٹک  نظام بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ  نئے نظام میں سبھی متعلقہ  فریقوں کو شامل کرنےاور  نظام کو ادارہ جاتی شکل دینے پر زور دینا ضروری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ  کامرس کی وزارت کے لوجسٹک ڈویژن اور  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کا اسمارٹ سٹی مشن  آپس میں مل کر  ان شہروں کی شناخت کرسکتے ہیں جہاں  لوجسٹک  میکانزم کو فروغ دینے کے لئے  مرکزی حکومت کی  ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کی ضرورت ہے۔جناب پوری نے کہاکہ  جہاں بھی ضرورت ہو گی  وہ مدد کے لئے  نشان زد کئے گئے شہروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

جناب پوری نے کہاکہ شہروں کو بنیادی سہولیات کے لئے سپلائی چین  کے تعلق سے بیداری کے ساتھ  اور وسائل کو فروغ دینے کے لئے  منصوبہ کی ضرورت ہے جس سے شہر  اپنے وسائل کابہتر استعمال کرسکیں۔ ساتھ ہی شہری علاقوں میں تیزی سے ہورہی وسعت اور شہر کے فروغ کی آرزومندیوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو  ڈاٹا کی شکل میں  شامل کرنے اوران کے تجزیہ پر  زور دینے کی بھی بات کہی ہے۔

 

 

 

***************

)ش ح ۔ ف ا۔ف ر)

U-650



(Release ID: 1690818) Visitor Counter : 113