بجلی کی وزارت

کابینہ نے 850 میگاواٹ رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 5281.94 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 20 JAN 2021 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:20،جنوری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں، مرکزی کابینہ نے، مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر واقع 850 میگاواٹ رتلے ہائیڈرو الیکٹرک (ایچ ای) پروجیکٹ کے لئے 5281.94 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ سرمایہ کاری نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی)اورجموں کشمیر ریاستی بجلی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹیڈ (جے کے ایس پی ڈی سی)کی بالترتیب 51فیصد اور 49فیصد حصہ داری والی ایک نئی جوائنٹ وینچر کمپنی (جے وی سی) کے ذریعے کی جائے گی۔

اہم خصوصیات

حکومت ہند بھی رتلے ایچ ای پروجیکٹ (850 میگاواٹ) کی تعمیر کیلئے تشکیل کی جانے والی جوائنٹ وینچر کمپنی میں جے کے ایس پی ڈی سی کے ایکویٹی تعاون کیلئے 776.44 کروڑ روپئے کی مالی امداد دیکر مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کو ضروری تعاون دے رہی ہے۔ این ایچ پی سی اپنے داخلی وسائل سے  808.14 کروڑ روپئے کی اپنی  ایکویٹی کی سرمایہ کاری کرے گی۔ رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ  کو 60 مہینے کی مدت کے اندر چالو کیاجائیگا۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی دراصل گرڈ کو توازن فراہم  کرنے میں مدد کرے گی اور اس کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

نفاذ کی حکمت عملی

اس پروجیکٹ کو قابل عمل یا منافع بخش بنانے کیلئے مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کی حکومت اس پروجیکٹ کے کے آغاز کے بعد دس سال تک پانی کے استعمال چارجز لگانے سے چھوٹ دیگی، جی ایس ٹی (یعنی ایس جی ایس ٹی)  میں ریاست کی حصہ داری کی ادائیگی کریگی اور مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کو ملنے والی مفت بجلی میں گھٹانے بڑھانے کے طریقے سے چھوٹ دے گی، یعنی مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کو ملنے والی مفت بجلی اس پروجیکٹ کے آغاز کے بعد پہلے سال میں ایک فیصد اور فی سال ایک فیصد کی شرح سے بڑھ کر بارہویں سال میں 12فیصد ہوجائے گی۔

مقاصد

اس پروجیکٹ کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کے نتیجے میں تقریباً 4000افراد کو بالواسطہ اور براہ راست روزگار ملے گا اور اس کے ساتھ ہی یہ پروجیکٹ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کی ہمہ جہت سماجی واقتصادی ترقی میں اہم تعاون دیگا۔ علاوہ ازیں مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر  5289 کروڑ روپئے کی مفت بجلی پانے کے سا تھ ساتھ 40 برسوں کے پروجیکٹ لائف سائیکل کے دوران رتلے پن بجلی پروجیکٹ سے 9581 کروڑ روپئے کے پانی استعمال کے چارجز کے ذریعے مستفید ہوگا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:614


(Release ID: 1690662) Visitor Counter : 180