نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے شہری علاقوں میں میلے کی کیچڑ اور سیپ ٹیج کے بندوبست پر رپورٹ جاری کی
Posted On:
20 JAN 2021 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی20،جنوری2021
نیتی آیوگ نے منگل کو شہری علاقوں میں میلے کی کیچڑ اور Septage بندوبست پر ایک کتاب کا اجرا کیا، جسے مشترکہ طور پر نیشنل فائیکل سلج اور سیپ ٹیج منیجمنٹ این ایف ایس ایس ایم ایلائنس کے ساتھ تیار کیاگیا ہے۔ اس کتاب نے 10 ریاستوں کے 27 کیس کے مطالع پیش کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی شہروں کے ذریعے اپنائی گئی مختلف سروس اور کاروباری ماڈلز میں پیش کئے گئے ہیں۔
نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب درگاہ شنکر مشرا اور نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ نے ایک ورچوئل تقریب میں اس کتاب کا اجرا کیا۔ جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن کے تحت ٹھوس کوششوں کی وجہ سے 7 ملین سے زیادہ بیت الخلا شہری علاقوں میں تعمیر کئے گئے ہیں اور بہت سے ٹرانسفارمیٹو اقدامات لاگو کئے گئے۔ اس طرح ہندوستان صفائی ستھرائی کے سیکٹر میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوسکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلے میں رفع حاجت سے پاک نشانے کو حاصل کرنے کے بعد حکومت او ڈی ایف+ اور او ڈی ایف ++سیکٹر میں اگلے نشانوں کے ذریعے عوامی صحت کے نتائج مزید بہتر بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ایف ایس ایس ایم کے بہترین طور طریقوں کے بروقت معلومات کا خزانہ فراہم کرتی ہے جو کہ ملک بھر میں مناسب طریقے سے تبدیلی اور مطابق بنائے جاسکتے ہیں۔
ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب درگاہ شنکر مشرا نے کہا کہ ایف ایس ایس ایم سالیوشن کی اہمیت دیکھتے ہوئے مکانات اور شہری امور کی وزارت نے 2017 میں ایف ایس ایس ایم سے متعلق قومی پالیسی وضع کی تھی۔ اس پالیسی کو ملک بھر میں سرگرمی سے سراہا گیا اور 24 سے زیادہ ریاستوں نے اسے اپنایا اور ان میں سے 11 ریاستوں نے اپنی پالیسیاں وضع کیں۔
انہوں نے کہا کہ 66 لاکھ گھروں میں بیت الخلا بنانے اور 6 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی اور پبلک بیت الخلا تعمیر کرنے کے ساتھ ہی شہری ہندوستان میں بیت الخلا کے لئے عام رسائی کا نشانہ حاصل کیاگیا۔ کھلے میں رفع حاجت (او ڈی ایف) کا نشانہ حاصل کرنے کے بعد بھارت اب او ڈی ایف+ اور او ڈی ایف ++بننے کی طرف بڑھ گیا ہے۔
تقریب کے دوران نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ نے کہا کہ حکومت کا طویل مدتی مقصد یونیورسل سیور نیٹ ورک ہے۔البتہ ہماری 60 فیصد شہری آبادی آن سائٹ سینی ٹیشن سسٹم پر انحصار کرتی ہے، جس کے لئے فائیکل سلج اور سیپ ٹیج بندوبست کی منصوبہ بندی درکار ہوتی ہے۔ یہ کتاب ایف ایس ایس آئی کو ایک بڑی اقتصادی سرگرمی کے طور پر لینے میں میونسپل عہدیداروں، پالیسی کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور پرائیویٹ سیکٹرس کے لوگوں اور صنعت کاروں کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔
این ایف ایس ایس ایم ایلائنس نے صفائی ستھرائی، بلیو چین کے سلسلے میں مختلف اختراعی ماڈلز، پالیسیوں اور رہنما خطوط پر ریاستی سرکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارے شہروں میں کچرے سے نمٹنے کا مؤثر ڈھنگ اور بندوبست ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-611
(Release ID: 1690649)
Visitor Counter : 199