امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ  نے آج نئی دہلی میں دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران دہلی پولس کے بہادر کورونا ہراول دستے کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے سماج اور ملک کی بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربان کردیں


جناب امت شاہ نے دہلی پولس کے کورونا ہراول دستے کو اعزاز سے نوازا اور اُن پولس جوانوں کو رینکس بھی پیش کی، جنہیں اُن کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اپنی باری کے بغیر ترقی دی گئی ہے

دنیا کے ٹیکا کاری کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع ہوا ہے اور ہمارا  چیلنج اُسی وقت ختم ہوگا، جب بنی نوع انسان کورونا پر مکمل فتح حاصل کرلے گا

سال 2020ء میں بہت سے چیلنجز آئے، لیکن دہلی پولس نے ہر چیلنج کا سامنا خوش اسلوبی سے کیا

شمال مشرقی دہلی کے فسادات ہوں یا لاک ڈاؤن ، اَن لاک یا مہاجر مزدوروں کا اپنے گھروں کو لوٹنا ہو یا کسانوں کا احتجاج دہلی پولس سبھی امتحان میں  بہترین طریقے سے کامیابی حاصل کی ہے

دہلی پولس پر زور دیا کہ وہ 2022 میں ہندوستان کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے کے موقع پر  اپنے اہداف طے کریں

ہر پولس اسٹیشن اور سبھی پولس جوان ، کانسٹبل سے لے کر پولس کمشنر تک 2022ء کے لئے اپنے اہداف طے کریں

یہ اب تک کی سب سے اہم بہتری ہوگی اور دہلی پولس نیز راجدھانی کے مسائل حل کرنے کے بارے میں لوگوں کی سوچ  کو بہتر بنانے میں کوئی ر

Posted On: 19 JAN 2021 8:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  نے آج نئی دہلی میں دہلی پولس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور دہلی پولس کے بہادر کورونا ہراول دستے کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے سماج اور ملک کی بہبود کےلئے اپنی زندگیاں قربان کردیں۔اس موقع پر جناب امت شاہ نے دہلی پولس کے کورونا ہراول دستے کو ایوارڈز سے نوازا اور پولس جوانوں کو رینکس بھی پیش کیں، جنہیں ان  کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں باری کے بغیر ترقی دی گئی تھی۔اس موقع پر مختصر فلموں ‘2020 کا سفر’اور ‘وجے پتھ-کہانی خاکی یودھاؤں کی’ کی نمائش کی گئی۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب جی کرشن ریڈی ، مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب اجے کمار بھلّا، انٹلی جنس بیورو کے  ڈائریکٹر جناب اروند کمار اور دہلی پولس کمشنر جناب ایس این سریواستو اور مرکزی وزارت داخلہ اور دہلی پولس کے بہت سے سینئر افسران تقریب کے دوران موجود تھے۔

 

 

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سال 2020ء میں بہت سے چیلنجز آئے ، لیکن دہلی پولس نے ہر چیلنج کا سامنا خوش اسلوبی سے کیا، چاہے شمال مشرقی دہلی کے فسادات ہوں یا لاک ڈاؤن ، اَن لاک یا مہاجر مزدوروں کی اپنے گھروں کی واپسی کو یا کسانوں کے احتجاج، دہلی پولس نے ہر امتحان میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔کورونا وباء کے دوران دہلی پولس کے کام کی تعریف کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ فورس نے لاک ڈاؤن کے دوران مثال رول ادا کیا ہے، جن میں ڈرون سے سرویلانس ،عمر دراز لوگوں کو دوائیاں فراہم کرنا، مزدوروں کو کھانا کھلانا اور حاملہ ماؤں کو اسپتال پہنچانا شامل ہے۔ اس وباء کے دوران 7667 پولس جوان کورونا سے متاثر ہوئے اور 30 کورونا وائریرس شہید ہوئے، لیکن دہلی پولس کے ارادے کبھی متزلزل نہیں ہوئے۔تمام جوانوں اور دہلی پولس کے افسران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کوششیں دہلی پولس کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں لکھی جائیں گی۔جناب امت شاہ نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ویکسی نیشن پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع ہوا ہے اور ہمارا چیلنج اسی وقت ختم ہوگا   ،جب  تک بنی نوع انسان پوری طرح سے کورونا پر فتح حاصل نہیں کرلیتا۔جب تک ہر ضرورت مند کو ویکسن نہیں دی جاتی، تب تک ہم چین نہیں بیٹھ سکتے۔

 

 

جناب امت شاہ نے دہلی پولس پر زور دیا کہ وہ 2022 میں ہندوستان کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے کے موقع پر  اپنے اہداف طے کریں، انہوں نے کہا کہ ہر پولس اسٹیشن اور تمام پولس جوان کانسٹبل سے لے کر پولس کمشنر تک 2022ء کے لئے اپنے اہداف طے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اور ہر پولس جوان کو اپنے لئے پانچ اہداف و عہد طے کرنے ہوں گے اور خود ہی ان کی پیش رفت کی نگرانی کرنی ہوگی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اب تک سب سے بڑی بہتری ہوگی اور دہلی پولس کے بارے میں لوگوں کی سوچ کو بہتربنانے اور راجدھانی کے مسائل حل کرنے میں کوئی رُکاوٹ نہیں ہوگی۔  جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر 130 کروڑ لوگ یہ عہد کرلیں تو یہ ملک کی ترقی کے تئیں  ایک اہم مہمیز کے طورپر کام کرے گا۔

 

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک اہم مفاہمتی قرار د اد پر نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی اور دہلی پولس کے درمیان دستخط ہوئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی اس وقت قائم ہوئی تھی، جب جناب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور میں ریاست کے وزیر داخلہ تھا۔ وزیر اعظم  کا یہ ایک آرزو مندانہ خواب تھا کہ گجرات میں دنیا کی  پہلی  فارنسک سائنس یونیورسٹی قائم ہو۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ جرائم پر قابو پانے کا مطلب مجرم کو صرف حراست میں لینا نہیں ہے، بلکہ اسے سخت سزا دینا بھی ہے۔یہ تبھی ممکن ہے، جب فارنسک اور سائنٹفک شواہد عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے اور سبھی اپنی اپنی ریاستوں میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی کے ایفی لیٹیڈ کالجز قائم کرنا چاہتے ہیں۔بہت سے لوگ فارنسک سائنس کے مختلف شعبوں کو اپنے علاقوں میں ایک سینٹر آف ایکسی لینس کے طورپر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ملک کے اندر فارنسک سائنس کے شعبے میں باصلاحیت افرادی قوت فراہم کرے گا، تبھی ہم فارنسک سائنس شواہد کو تمام مجرمانہ مقدمات میں قانونی طورپر لازمی قرار دے سکتے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے دہلی پولس اور دہلی کے اندر پرستھ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان ہوئے معاہدے پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اصل مقصد پولسنگ میں آئی ٹی کے استعمال سے پولس کے کام کاج کو شفاف اور کارگر بنانا ہے۔

 

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ نئے چیلنجوں کو  ذہن میں رکھتے ہوئے ایک جامع فریم ورک تیار کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی، تاکہ دہلی کو بھی ایک محفوظ شہر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولس کا ایک عالمی معیار کا ڈاٹا سینٹر دہلی میں قائم کیا جائے گا، جس میں 15000سے زائد کیمرے ایک دوسرے سے لنک ہوں گے۔ یہ  کیمرے جرائم  کے کنٹرول میں ہیڈکوارٹر کی براہ راست مدد کریں گے۔آنے والے دنوں میں ریلوے اسٹیشنوں  پر نصب تمام کیمرے اور وہ کیمرے جنہیں دہلی حکومت نے نصب کئے ہیں، ڈاٹا سینٹر سے جوڑ دیئے جائیں گے۔دہلی  کو ایک  محفوظ شہر بنانے میں یہ ایک بڑی کوشش ثابت ہوگی۔

 

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ  دہلی پولس نے تین مہینے کے اندر 55 سے زیادہ گمشدہ بچوں کو ان کے خاندان سے ملا کر قابل تعریف کام کیا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ جب کسی ریاست میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوتی ہے، تبھی ترقیاتی کاموں میں تیزی آتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ دہلی پولس کا ایک معمولی کانسٹبل بھی ملک کی ترقی کی پوری مشینری کی ریڑھ کی ہڈی ہے، یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پولس کی بہبود کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ ہاؤسنگ سٹسفیکشن ریشیوکو دوگنا کرکے 19 فیصد سے 40 فیصد تک  کرنے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔اس کے تحت نریلا میں تقریباً 800 ڈی ڈی فیلٹس خریدنے کےلئے 230 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پولس بھی اپنے جوانوں کے لئے 700 سے زائد مکانات تعمیر کررہی ہے۔500ایم آئی جی فلیٹ جو کہ 467 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کئے گئے ہیں،کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

تقریب  کے بعد مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہلی پولس کمشنر جناب ایس این سریواستو اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ دہلی پولس کے کام کاج کا جائزہ لیا اور اسے مضبوط بنانے کےلئے ضروری ہدایات  جاری کیں۔اس کے لئے وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہلی میں جرائم کے واقعات کا بھی مکمل جائزہ لیا اور انہیں روکنے اور دہلی پولس کو ایک ماڈل پولس فورس بنانے کے لئے ہدایات دیں۔

 

*************

 

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

(20.01.2021)

(U: 575)



(Release ID: 1690330) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Bengali