صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ویکسین رول آؤٹ


ڈاکٹر ہرش وردھن نے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکہ کاری کا پروگرام کے پہلے دن کا جائزہ لینے کےلیے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام ریاستوں کے وزرائے صحت پر زور دیا کہ وہ ویکسین سے متعلق افواہوں اور غلط معلومات پر سخت نگاہ رکھیں اور درست معلومات پھیلانے کو یقینی بنائیں

Posted On: 16 JAN 2021 9:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16/جنوری 2021، صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں، ایڈیشنل چیف سکریٹریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جس میں ٹیکہ کاری کے مہم کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صبح ساڑھے دس بجے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری کا پروگرام ہے، جو پورے ملک کے طول و عرض کا احاطہ کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GBGN.jpg

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے ریاستی ہم منصبوں کا ٹیکہ کاری کی مہم کو کامیاب بنانے میں ان کے عہد اور ذاتی طور پر رہنمائی کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ مرکزی وزیر موصوف نے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکہ کاری کی مہم کو کامیابی کے ساتھ شروع کرنے پر وزرائے
صحت کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہم دن ہے۔ یہ ٹیکہ کاری کی مہم، جس کی تیاری  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی عظیم قیادت کے تحت گزشتہ پانچ مہینوں سے کی جارہی تھی ، آخر کار شروع ہوگئی ہے۔ ہمیں پہلے دن ہی بہت حوصلہ افزا اور اطمینان بخش رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں فتح کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔’’

گجرات کے نائب وزیر صحت جناب  نتن بھائی پٹیل، مہاراشٹر کے وزیر صحت جناب راجیش توپے، اترپردیش کے صحت کے وزیر جناب جے پرتاپ سنگھ، راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما، ہریانہ کے وزیر صحت جناب انل وج، بہار کے صحت کے وزیر جناب منگل پانڈے، کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر، جھارکھنڈ کے وزیر صحت جناب بنا  گپتا، مدھیہ پردیش کے  صحت کے وزیر ڈاکٹر پربھو رام چودھری، اوڈیشہ کے وزیر صحت جناب ناباکشور داس، تلنگانہ کے وزیر صحت جناب اٹیلا راجندرا، سکم کے صحت کے وزیر ڈاکٹر منی کمار شرما، دلی کے وزیر صحت جناب ستیندر کمار جین، دمن اور دیو نیز دادر نگر حویلی کے منتظم جناب پرفل پٹیل، چھتیس گڑھ کی صحت کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ رینو پلئی اور گوا کےصحت کے سکریٹری جناب امت ستیجا، منی پور کے وزیر اعلی کے صحت کے مشیر ڈاکٹر ایس رنجن، ناگالینڈ کے پرنسپل سکریٹری جناب امردیپ سنگھ گھاٹیا اور میگھالیہ کے صحت کے سکریٹری جناب سمپتھ کمار نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

صحت دیکھ بھال اور ہراول ورکروں کے مسلسل گراونڈ ورک کی ایک بار پھر ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘ہندوستان نے کووڈ کو الگ تھلگ کرنے کے محاذ پر نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ سائنسدانوں ، محققین اور ڈاکٹروں اور ان تمام شہریوں کے تعاون نے  اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دس مہینے کی مدت میں ہی ہم نے 2 ویکسین تیار کرلی ہیں، جنہوں نے اپنی رضاکارانہ خدمات  وقف کیں’’۔

وزیرصحت نے ٹیکہ کاری کے اصل واقعات کے لیے تیاریوں کو اجاگر کیا۔ ‘‘ان مشقوں کے ڈرائی رن نے آج کے دن اس کامیابی کی رہنمائی کی ہے، جس میں ٹیکہ لگانے والوں کے لیے تربیتی اجلاس اور اجلاس کے مواقعوں کا تعین، نیز مفصل تربیتی ماڈیول شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین کورونا کے خلاف جنگ میں ایک سنجیونی ثابت ہوگی’’۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزرائے صحت سے درخواست کی کہ وہ کووڈ-19 کی ویکسین کے تحفظ کے لیے اس سے متعلق افواہوں اور غلط معلومات کی مہموں پر سخت نگاہ رکھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس افواہ کو مسترد کیا، جو ویکسین کے سائیڈ افیکٹ کے بارے میں عوام کے ذہنوں میں شکوک وشبہات ابھار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ریاستی ہم منصبوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ایسی چیزوں سے ہوشیار رہیں اور غلط افواہیں پھیلانے نیزغلط معلومات  کو ختم کرنے کےلیے موثر حکمت عملی بنائیں۔ علاوہ ازیں  انہوں نے ان پر زور دیا کہ درست معلومات کی تشہیر کےلیے وہ تمام مواصلاتی چینلوں کا استعمال کریں۔

وزیراعظم کے نعرے ‘دوائی بھی، کڑائی بھی’ کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘ ویکسین وائرس سے مقابلہ کرنے میں ہماری کوششوں کو اور مستحکم کرتی ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VW2D.jpg

ریاستی وزرائے صحت اور سکریٹریوں نے ٹیکہ کاری کے پہلے  روز ہدف شدہ کامیابی اور پیش رفت کے بارے میں مرکزی وزیر صحت کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ ٹیکہ کاری کے دوران استفادہ کرنے والوں کی تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے جیسے سافٹ ویئر کے کچھ تکنیکی معمولی مسائل کا ضرور سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیر موصوف کو مطلع کیا گیا کہ ملک بھر میں عوام نے ویکسین میں اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس کی ستائش بھی کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ILQO.jpg

اس میٹنگ میں، وزارت صحت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن، ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر سنیل کمار، وزارت صحت اور خاندانی بہبود میں اے ایس اور ایم ڈی محترمہ وندنا گرنانی،وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس شیل، وزارت صحت کے ہی جوائنٹ سکریٹری جناب وشال چوہان اور جوائنٹ سکریٹری محترمہ گائتری مشرا نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-585

ش ح۔    ا ع۔  ت ع۔


(Release ID: 1690299) Visitor Counter : 264


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Telugu