جل شکتی وزارت
مدھیہ پردیش کے گاؤں میں پانی کے نل کا خیر مقدم کرنے کے لئے’ جل اتسو ‘کی تقریبات
Posted On:
19 JAN 2021 6:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍جنوری، جی ہاں! چارسالہ ’مسکان ‘کی یہ مسکراہٹ حقیقی ہے۔ یہ اس کی زندگی میں پہلا موقع ہے کہ وہ اپنے گھر میں پانی کے نل کا کنکشن دیکھ رہی ہے۔ ایک طرف اُس کی ماں نل کی پو جا کرنے کی تیاری کررہی ہے ، تو وہ مشکل ہی سے ’پوجا‘ کے پورا ہونے کا انتظار کر پا رہی ہے اور زور دیتی ہے کہ نل کو کھول دو تاکہ پانی کی پہلی دھار سے لطف اندوز ہو اور اسے محسوس کرے۔ آخر کار اس کی برداشت ختم ہوگئی؛ نل کی ایک ہی چوڑی اتارتے ہی صاف پانی بھرّا کر باہر آیا، اور مسکان کھل کھلا کر ہنستے ہوئے تالیاں بجانے لگی۔خوشی سے ناچتے ہوئے مسکان بڑبڑاتی ہے کہ ’’میں اپنے کھیل کے دوران اب اپنی ماں کو تنگ کئے بغیر ہی پانی پی سکتی ہوں‘‘۔ یہی وہ صورت حال ہے کہ چار سالہ اس لڑکی کے لئے آزادی اور زندگی گزارنے کی آسانی کس طرح کی ہوتی ہے، اس کے سامنے آتی ہے۔ مسکان کی ماں کو بھی اسی طرح کی خوشی کا احساس ہے۔ اس کے لئے نل کا پانی کا مطلب ہے ، اس کے بچوں کے لئے بہتر صحت اور خود اس کے لئے بہترین معیاری وقت۔
مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے دمہیڑی گاؤں نے 15 جنوری 2021 کو اپنے گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن کا خیر مقدم کرنے کے لئے ’جل اُتسو ‘منایا۔ گاؤں میں رنگولی اور پھولوں کی سجاوٹ کی گئی اور گاؤں والے اپنے بہترین لباس پہنے ہوئے تھے ، جس کے ساتھ قبائلی روایتی ساز وسامان تھا۔ موقع کی تقریبات میں قبائلی گانے ، رقص اور موسیقی شامل رہے، جس کے بعد پورے ماحول پر خوشی اور مسرت کے بادل چھا گئے۔ یہ گاؤں، جس میں زیادہ تر قبائلی آبادی ہے، ہمیشہ سے ہی اپنے علاقے میں پانی ڈھو کر لانے کی مشقت سے دوچار تھا، لیکن اب یہ ان کے لئے دہری مسرت کا موقع ہے، کیونکہ نل کے پانی کی دستیابی نے اس برادری کے لئے ’جینے کی آسانی ‘ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے محبوب دریا نرمدا کا پانی بھی ان کے گھر تک پہنچایا ہے۔ خواتین کو نل کی ٹوٹی کے سامنے پوجا کرتے ہوئے اور جھکتے ہوئے دیکھا گیا، جو اُن کے دریا کے دیوتا کے تئیں عزت کی ایک علامت ہے۔ گاؤں کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ ماں دریا ، جسے محبت سے ’میّا‘ کہتے ہیں (مقامی زبان میں ماں)‘ میرے ا وپر اپنی مہربانیاں نچھاور کرتے ہوئے میرے گھر پہنچی ہے۔
جل جیون مشن (جے جے ایم) مرکزی سرکار کا ایک ہراول مشن ہے، جو ملک کے ہر ایک دیہی گھر میں محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کو یقینی بنا رہا ہے۔ جل جیون مشن ہر ایک گھر کے لئے محفوظ اور پائیدار دیہی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شراکت پر مبنی رسائی کو اپنا رہا ہے۔ اس کے مد نظر مدھیہ پردیش جل نگم 34 اضلاع کے تقریبا 6896 گاؤوں میں 58 کثیر گاؤں اسکیمیں (ایم وی ایس) نافذ کر رہا ہے، جس کا مقصد پورے سال پینے اور دیگر گھریلو مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا پانی فراہم کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے دمہیڑی -1 کثیر گاؤں دیہی آبی اسکیم نے 15 جنوری 2021 کو پشپراج گڑھ بلاک میں کام کرنا شروع کردیا۔ ایم وی ایس انوپ پور ضلع میں قائم ہے، جس میں 74 گاؤں ہیں۔
جل جیون مشن (جے جے ایم) کا مقصد ہے کہ ہر ایک دیہی گھرانے میں پینے کا پانی باقاعدہ مقررہ مقدار میں ، باقاعدگی کے ساتھ اور طویل مدتی بنیاد پر قابل برداشت خدمت کی فراہمی کے چار جز پر مستقل طور پر دستیاب کیا گیا، تاکہ دیہی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی راہ ہموار ہو۔ مدھیہ پردیش میں نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے نل کا پانی علاقے میں پہنچانے کی غرض سے ریاستی سرکار نے 2024 تک ہر ایک دیہی گھرانے میں پانی پہنچانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے تاکہ دیہی مدھیہ پردیش کے لئے ’ہر گھر جل گاؤں‘ کا سپناحقیقت کا رنگ اختیار کرے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ا ع- ق ر)
(20-01-2021)
U-581
(Release ID: 1690255)
Visitor Counter : 196