صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی دیکھ بھال کیلئے مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ایک ملٹی ڈسپلینری ٹیم لکش دیپ روانہ کی

Posted On: 19 JAN 2021 8:22PM by PIB Delhi

مرکز کے زیر انتظام علاقے لکش دیپ میں کووڈ-19 کا پہلا معاملہ 18 جنوری 2021کو روشنی میں آیا۔ یہ شخص 4؍ جنوری 2021 کو بحری جہاز کے ذریعےکیرالہ کے کوچی سے لکش دیپ آیا تھا۔ اسپتال میں اس میں کووڈ-19 کے اثرات پائے گئے اور ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ اس کے روابط  میں آنے والے  13 شخاص کی شناخت کی گئی، جنہیں کورنٹائن کیا گیا۔ ان میں سے 14 لوگوں میں کووڈ-19 کی علامت پائی گئی۔ ان کے روابط میں آنے والے 56 لوگوں کی شناخت اب تک ہو چکی ہے۔ انہیں بھی  کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی  انتظامیہ  اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ایک مرکزی ملٹی ڈسپلینری ٹیم لکش دیپ روانہ کر دی ہے۔ ٹیم میں جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، پڈوچیری، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی پنے، اور وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے علاقائی دفتر کے ماہرین شامل ہیں۔ یہ ٹیم مرکز کے زیرانتظام علاقے کی انتظامیہ کووڈ-19 کے نظم اور دیکھ بھال میں مددکرے گی۔

وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود صورتحال پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

*************

( م ن ۔ج ق۔  ک ا)

U. No. 579



(Release ID: 1690253) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi