وزارتِ تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی ) 2020:اسکولی تعلیم کے لئے عمل درآمدمنصوبہ

Posted On: 18 JAN 2021 6:14PM by PIB Delhi
  1. قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) 2020 ہندوستان میں  نیشنل ایجوکیشن پالیسیز (1968اور1986اصلاح شدہ 1992) سلسلے کی تیسری کڑی ہے اور21ویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے ۔ این ای پی 2020پری پرائمری سے سینئرسیکنڈری تک کی اسکولی تعلیم کا احاطہ کرتی ہے
  2. کیونکہ یہ پالیسی آئندہ 20سالوں کے لئے ہے اس لئے پیش کردہ تجاویزمیں ٹائم لائن مختلف ہیں ۔اس بنا پر این ای پی پر عمل آوری مرحلہ وارطورپرکی جارہی ہے ۔
  3. این ای پی کی مختلف تجاویزات پرتبادلہ خیال اوراس پر عمل آوری کی حکمت عملی کے لئے 8سے 25ستمبر ،2020تک شکشا پروکا انعقاد کیاگیاتھا۔ اس میں متعلقہ افراد کی طرف سے تقریبا 15لاکھ تجاویز آئی تھیں جو زیرغورہیں ۔
  4. این ای پی کے اغراض ومقاصد کے حصول کے لئے عمل آوری منصوبے کا ڈرافت تیارکیاگیا۔ اس میں خدمات کی ایک فہرست تھی اورہرتجویزکو ایک مخصوص خدمت اور اس خدمت کو انجام دینے والی ایجنسی اورٹائم لائن وغیرہ سے مربوط کیاگیاتھا۔ یہ فہرست خدمات 10دستمبر ، 2020  کو ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورخودمختاراداروں کے ساتھ شیئرکی گئی تاکہ 12اکتوبر ، 2020تک ان پرتاثرات /تجاویزمہیاکی جائیں ۔ اس فہرست میں اس محکمے کے خود مختاراداروں اور 31ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں نے 7177تجاویز /تاثرات داخل کئے ۔ ان کی ماہرین کے گروپ  نے جانچ پڑتال کی ہے جس کے بعددعمل درآمدمنصوبے کے آخری ورژن میں اہم تجاویز شامل کردی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ این ای پی پرعمل درآمداور سمگرشکشا پرنظرثانی کے لئے کئی ورکشاپ 10نومبر ، سے 27نومبراور 2دسمبر ، 2020تک (ایس ای اینڈ ایل ) کے سکریٹری کی چیئرمین شپ میں تمام ریاستوں کی نمائندگی کے ساتھ  منعقد کی گئیں ۔ اس حوالے سے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، جسے جلد ہی جاری کردیاجائے گا۔
  5. عمل درآمدکے اس منصوبے کو حقیقت پسندانہ اورآسان بنانےپر خاص توجہ دی جارہی ہے اور ہرجگہ کے لوگوں سے تجاویز طلب کی جارہی ہیں ۔ امید کی جاتی ہے کہ اس طرح تکمیل شدہ پلان جس میں سب لوگوں کی تجاویز شامل ہو ں گی ، تعلیم کے میدان میں اس پالیسی کی وضاحت کرے گااورعوام تک پہنچ کر ان میں ضروری آگاہی اورمتعلقہ افراد میں ایک تحریک پیداکرے گا، جس سے ملک کے اسکولی تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی ۔
  6. این ای پی کے مختلف حصوں پر عمل درآمدقومی نصابی فریم ورک (این سی  ایف) اور سرکاری جاری کردہ اسکیموں کے تحت  کیاجائے گا۔ این سی ایف پر زمینی کام شروع کیاجاچکاہے اور اگلے تعلیمی سیشن جو کہ 22-2021ہے کے دوران اس کو ترقی دی جائے گی ۔
  7. محکمے نے پالیسی پر دی گئی تجاویز کے مطابق این ای پی پرعملداری سے متعلق درج ذیل اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

1-ٹیچروں کی لازمی  پیشہ ورانہ ترقی کے لئے 50گھنٹے پرمحیط ایک پروگرام شروع کیاگیاہے ۔اس کے تحت 6اکتوبر،2020کو نشیتھاکے تحت ابتدائی تعلیم کے تمام پہلوؤں کو شامل کرتے ہوئے 5-4گھنٹے پر مشتمل 18ماڈیول تیارکئے گئے ہیں ۔ ان کی مدد سے دیکشاپلیٹ فارم کے ذریعہ برسرخدمت ٹیچروں کی تربیت (سی پی ڈی ) کا پروگرام آن لائن کیاجارہاہے ۔ اس کے نتیجے میں اب تک 3.4کروڑنصاب واراندراج کرائے گئے اور23لاکھ سے زیادہ ٹیچروں نے 2.8کروڑکی تکمیل درج کرائی ۔

2-اصولی طورپر فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی مشن سے متعلق قومی مشن کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ایف ایل اینڈ این کے فریم ورک کی تیاری اور تعلیمی نتائج کی ضابطہ کاری کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے ۔

3-دیکشا کے ذریعہ ای ۔ لرننگ کو توسیع دی گئی ہے ۔دیکشا کے ذریعہ چندتدابیرکے ساتھ  نصاب سے جڑے بہت سے ای ۔ کانٹنٹ تک رسائی دی جاتی ہے ۔ جیسے کیوآرکوڈ والی انرجائزڈٹیکسٹ بک ( ای ٹی بیز) ٹیچروں کے لئے کورس اور سوالاکھ کے پروگرام وغیرہ ۔فی الحال دیکشا میں 29ریاستوں سے حاصل شدہ 3600سے زیادہ کیوآرکوڈوالی نصابی کتابیں (ای ۔مواد کے نام سے )1.44لاکھ ای کانٹنٹس اور 300سے زیادہ کورسیز موجود ہیں ۔

4-محکمے نے ‘منودرپن ’کے نام سے طلبہ کی ذہنی صحت اوربہتری کے لئے ایک پروگرام شروع کیاہے ۔اس کا مقصد دباؤکے شکارطلبہ کو جذباتی مدد اورکاؤنسلنگ مہیاکراناہے ۔ مشاورتی گائڈلائنس ، ویب پیج اورقومی ٹال فری نمبر، آن لائن گفتگوکا متبادل قومی سطح کا ڈاٹابیس او رکاونسلروں کی ڈائرکٹری کا جاری کیاجانا اس پروگرام کا حصہ ہے ۔

5-اسکولی بچوں کے لئے ہندوستانی اشاراتی زبان کی ڈکشنری کی تیاری کے مقصد سے ہندوستانی اشاراتی زبان کی تحقیق اورتربیت کے مرکز (آئی ایس ایل آرٹی سی ) اور این سی ای آرٹی نے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں ۔

6-سی بی ایس ای امتحانات میں اصلاحات کی شروعات ؛سی بی ایس ای سال 2021سے پیش رفتی امتحانات متعارف کرائے گی ۔ اس کے علاوہ 22-2021کے سیشن سے دوسطحوں پر انگلش اور سنسکرت کو بھی لایاجائے گا۔ دسویں اوربارہویں کلاسوں کے بورڈ امتحانات کے  لئے استعداد پرمبنی سوالات مرحلہ وارطورپر تیارکئے جاچکے ہیں ، جن میں ہرسال 10فیصد کا اضافہ ہوتارہے گا۔

7-سیکنڈری سطح تک کے تعلیمی نتائج کی توثیق کردی گئی ہے اور اس سطح کے تعلیمی نتائج پرمبنی ڈرافٹ تجاویز طلب کرنے کے لئے جاری کردیا گیاہے ۔

8-محکمہ اپنی موجودہ اسکیموں  مثلاسمگرشکشا ، مڈڈے میل اور پڑھنالکھناابھیان کو نئی تعلیمی پالیسی 2020کے ساتھ ہم آہنگ کررہاہے ۔ این ای پی کے 86پیراگراف کو سمگرشکشا کے نظرثانی شدہ اسکیم کے تحت شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،جس میں مندرجہ ذیل کو مرحلہ وارطورپر متعارف کرایاگیاہے :تمام بچوں کے لئے بال واٹیکا اور ٹی ایل ایمس کا ایک سال ، نیشنل مشن آف فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی ، رہائشی اسکولوں اور کے جی بی وی ، سمیت اسکولوں کو سینئرسیکنڈری سطح تک ترقی دینا ، مجموعی ترقی کارڈ( ایچ پی سی )اورتعلیمی نتائج کا پتہ لگانا نیز بچوں کی پیش رفت ، ہندی اردوکے ٹیچروں کی تقرری ،  ٹیچروں کی صلاحیت سازی (50گھنٹے سی پی ڈی ) ، بغیربستہ پڑھائی کے دن اور انٹرن شپ ،اواوایس سی کی امداد ، (پارکھ ) کی سرگرمیاں ، سی ڈبلیو ایس این لڑکی کے لئے الگ سے وظیفہ سی ڈبلیو ایس این کی نشاندہی کے لئے سہولت اوربلاک سطح پر وسائل کا مرکز ، پیشہ ورانہ تعلیم میں ہب اوراسپوک ماڈلوں کی فراہمی ، اسمارٹ کلاس روم اور دیکشا کی فراہمی ، این سی ای آرٹی وغیرہ میں جائزہ کمیٹیوں کے لئے حمایت ۔

9-ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے اپنے اپنے دائرہ کارمیں این ای پی پرعمل درآمد کے فروغ کے لئے اپنی اپنی ٹاسک فورس تشکیل دے رہے ہیں ۔

***************

( ش ح۔س ب۔ع آ)

U-542



(Release ID: 1689966) Visitor Counter : 856