جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے سی ایس ایم آر ایس-سینٹرل سوائل اور مٹیریل ریسرچ اسٹیشن کی جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 18 JAN 2021 4:46PM by PIB Delhi

یہ ادارہ جیوٹیکنکل سروے اور انالیسس میں پیش پیش ہے۔یہ ادارہ پونات سنگچو(بھوٹان) جیسے اسٹریٹیجک بین الاقوامی پروجیکٹوں  کے لئے صلاح و مشورہ فراہم کرتا ہے۔یہ جل شکتی وزارت کے ڈی آر آئی پی پروگرام کے تحت بنیادی رول ادا کرتا ہے۔جناب رتن لال کٹاریہ نے سائنسدانوں سے بات چیت کی اور آتم نر بھر بھارت کی سمت میں کی جارہی کوششوں کے لئے ان کی  تعریف کی۔

جناب رتن  لال کٹاریہ نے جدید تکنیک والے ادارے سی ایس ایم آر ایس کی جائزہ میٹنگ کی ۔ یہ ادارہ آبی وسائل سے جڑے بڑے پروجیکٹوں کو پورا کرنے کی سمت میں آنے  والے جیو ٹیکنکل چیلنجز کے لئے تحقیق ، صلاح و مشورہ اور مطلوبہ ریسرچ کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ سی ایس ایم آر ایس واحد ایسا مرکزی ادارہ ہے، جو آبی وسائل سے منسلک پروجیکٹوں کے لئے مٹی، چٹان، پتھریلے مقامات، راک فلس اور جیو سینتھیٹکس کے شعبے میں کام کرتا ہے۔

 

005.jpg

 

یہ ادارہ مٹی، چٹانوں اور دیگر جغرافیائی پیمانوں کا جائزہ لینے اور ان کی جانچ کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے، جو کہ باندھ، براج اور نہر جیسے بڑے آبی وسائل کے پروجیکٹوں کی تعمیر اور ان کے ڈھانچے کی ہیئت تیار کرنے میں انتہائی اہم ہے۔

جناب کٹاریہ نے کہا کہ سی ایس ایم آر ایس قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل تقریباً سبھی بڑے پروجیکٹوں میں خاموشی کے ساتھ قابل ذکر تعاون کررہا ہے، جس میں پول ورم پروجیکٹ ، آندھر پردیش، سردار سروور باندھ پروجیکٹ، بھونرت باندھ، اترپرید، کھولونگ چو ایچ ای پروجیکٹ بھوٹان، پونات سنگچو ایچ ای پروجیکٹ بھوٹان، افغانستان اور میانمار وغیرہ کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

 

006.jpg

 

جناب کٹاریہ نے اس ادارے کو ہندوستان کے سافٹ پاور کی علامت قرار دیا اور اس کی کامیابی کے لئے اس کا سہرا ادارے کےسخت محنت کرنے والے سائنسدانوں  کے سر باندھا۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کے تئیں اطمینان ظاہر کرتے ہوئے سال 19-2018ء ، 20-2019ء کے لئے طے شدہ نشانے سے زیادہ حاصل کرنے کےلئے سائنسدانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک کے سامنے ابھرتے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ہندوستان کو اہل بنانے کے لئے ہندوستانی سائنسی برادری کے تعاون کے لئے اس کو سراہا ۔

جناب کٹاریہ نے زور دیا کہ جاری ڈی آر آئی پی باندھ باز آبادکاری اور بہتر بنانے سے متعلق پروجیکٹوں کے لئے سی ایس ایم آر ایس  اہم رول ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ڈی آر آئی پی پروجیکٹوں کے لئے سی ایس ایم آر ایس کے لئے ضروری جدید آلات اور سافٹ ویئر خریدنے کے لئے بجٹ مختص کیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تعمیر کے بعد کے مراحل میں ڈھانچوں کے برتاؤ کے مطالعے اور اعدادو شمار کے ریئل ٹائم جائزے کی غرض سے 2 سافٹ ویئر ایف ایل اے سی 2 ایف اور آر ایس 2؍پی ایچ اے ایس ای 2 کے ساتھ ساتھ دیگر آلات خریدے گئے ہیں۔

حکومت نے سی ایس ایم آر ایس  کے سائنسدانوں کی صلاحیت کو اور جدید بنانے کے لئے سوانسی یونیورسٹی ، برطانیہ اور ناروے جیو ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ ، اوسلو، ناروے میں خصوصی تربیت کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس میٹنگ میں سی ایس ایم آر ایس کے ڈائریکٹر اور سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔

 

*************

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

 (U: 528)



(Release ID: 1689951) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil