وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نرملا  سیتارمن نے بجٹ 22-2021کے لیے ریاستوں /مرکزکے زیر انتظام علاقوں (مقنہ کے حامل )کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ماقبل بجٹ مشاورت کی

Posted On: 18 JAN 2021 8:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18جنوری/خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا  سیتارمن  نے آج یہاں ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں (مقنہ کے حامل )کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ماقبل بجٹ مشاورت کی۔یہ میٹنگ ویڈیوں کانفرنس  کے ذریعہ منعقد کی گئی تھی اور اس میں مرکزی حکومت اور  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ ، وزیر خزانہ ، وزرا اور سینئر افسران موجود تھے۔

امور خزانہ کےمرکزی سکریٹری ڈاکٹر اے بی پانڈے نے میٹنگ میں شرکت کرنے والی سبھی شخصیات کا استقبال کیا اور انہیں اس مخصوص مشاورتی  میٹنگ کی اہمیت سے مطلع کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے اس میٹنگ کی اہمیت کی نشاندہی کوآپریٹو فیڈرلیزم کی علامت کے طور پر کی اور مرکزی حکومت کے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں (مقنہ کے حامل ) کو وبا کے خلاف لڑنے میں مضبوط حمایت کرنے کی طرف بھی اشارہ کیا۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنے والی متعدد شخصیات نے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وبا کے دوران سب سے مشکل مہینوں میں قرض لینے کی حد میں اضافہ کرکے اور ریاستوں کو یک کے بعد دیگرے قرض مہیا کرنے کی مرکزی وزیر خزانہ کی اقتصادی مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔  شرکت کرنے والوں میں مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر  میں اضافہ کے لیے متعدد مشورے بھی دیے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

(م ن۔ام ۔ ج (

 (18.01.2021)

U-534,


(Release ID: 1689899) Visitor Counter : 131