صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق اپ ڈیٹ
ہندوستان میں ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن سب سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے، جو دوسرے ملکوں سے کہیں زیادہ تعداد ہے
اب تک کووڈ سے نمٹنے کے لئے 2.24 لاکھ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے گئے ہیں
دوسرے دن 6 ریاستوں میں حفظان صحت کے 17072 کارکنوں (مستفیدین) کے ٹیکے لگائے گئے
ٹیکہ لگانے کے بعد اسپتال میں بھرتی ہونے کے 3 معاملے درج کئے گئے
Posted On:
17 JAN 2021 7:55PM by PIB Delhi
ہندوستان نے اپنی کووڈ19 ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت پہلے دن سب سے زیادہ تعداد میں ٹیکے لگائے ہیں۔ یہ دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مہم ہے۔ یہ مہم امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے کئی دیگر ملکوں سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔
عبوری رپورٹ کے مطابق آج تک کل224301 مستفیدین یعنی حفظان صحت کے کارکنوں کو ٹیکہ لگایاگیا۔
بڑے پیمانے پر ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام کے دوسرے دن بھی اس مہم کو کامیابی سے انجام دیاگیا۔چھ ریاستوں میں کل 553 سیشن منعقد ہوئے اور عبوری رپورٹوں کے مطابق کووڈ-19ٹیکہ کاری کا پروگرام دوسرے دن بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیا۔
نمبر شمار
|
ریاست
|
کتنے سیشن منعقد ہوئے
|
1
|
آندھرا پردیش
|
308
|
2
|
اروناچل پردیش
|
14
|
3
|
کرناٹک
|
64
|
4
|
کیرالہ
|
1
|
5
|
منی پور
|
1
|
6
|
تمل ناڈو
|
165
|
|
آل انڈیا
|
553
|
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں چار دن کووڈ-19 ٹیکہ کاری سیشن کی منصوبہ بندی کریں تاکہ معمول کی صحت خدمات میں رکاوٹ کو کم کیا جاسکے۔ کچھ ریاستوں نے پہلے ہی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں ہفتے میں اپنے دنوں کی تشہیر کردی ہے۔
16 جنوری اور 17 جنوری 2021 کو ٹیکہ کاری کے عمل کے بعد ہونے والے مضر اثرات (اے ای ایف آئی) کے کل 447 معاملوں کی اطلاع ہے۔ ان میں سے تین کو اسپتال میں جانے کی ضرورت پیش آئی اور ان میں سے ایک کو 24 گھنٹے کے اندر دہلی کے ناردرن ریلوے کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور ایک کو دلی کے ایمس سے ڈسچارج کیاگیا اور ایک کی ایمس رشی کیش میں نگرانی ہورہی ہے اور اس پر پوری نگاہ ٹکی ہوئی ہے۔
ٹیکہ کاری کے عمل کے بعد ہونے والی مضر اثرات (اے ای ایف آئی) کے بیشتر معاملوں کا تعلق معمولی بخار، سردرد اور نزلے وغیرہ سے ہے۔
ٹیکہ کاری کے عمل کے بعد ہونے والا مضر اثر ایک غیر متوقع واقعہ ہے جو ٹیکہ کاری کے بعد ہوسکتی ہے اور جس کا تعلق ویکسین یا ٹیکہ کاری عمل سے نہیں ہوسکتا۔ ٹیکہ کاری سیشن مقام پر رپورٹنگ کرنے ، کیس سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے پروٹوکولز لاگو کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اور اسپتال میں بھرتی کرنے نیز اس طرح کے کیسوں کی آگے دیکھ بھال کرنے کے پروٹوکولز بھی لاگو کئے گئے ہیں۔ سنگین اے ای ایف آئی کے معاملوں میں منظم ڈھنگ سے جانچ پڑتال اور ہنگامی طور پر اندازہ لگانے کے پروٹوکولز بھی لاگو ہیں۔
ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ، اڑچنوں اور پریشانیوں کی پہچان، ٹیکہ کاری کے پروگرام جیسے جیسے آگے بڑھے گا، اس میں سدھار کرنے کا منصوبہ بنانے کے بارے میں سبھی ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ آج ایک میٹنگ کا اہتمام کیاگیا۔
....................
ش ح، ح ا، ع ر
17-01-2021
U-488
(Release ID: 1689872)
Visitor Counter : 246