وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں ستیہ جیت رے کی صد سالہ تقریبات کے خصوصی زمرے کا دھریتیمان چٹرجی نے افتتاح کیا

Posted On: 17 JAN 2021 8:41PM by PIB Delhi

معروف بنگالی اداکار دھریتیمان چٹرجی نے گوا میں بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے دوسرے دن مایا ناز فلم ساز ستیہ جیت رے پر مبنی ماضی سے وابستہ خصوصی زمرے کا افتتاح کیا۔دھریتیمان چٹرجی نے 1970 میں ستیہ جیت رے کی فلم ‘پرتی دوندی ’میں اداکار کی حیثیت سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-01-17at8.20.22PMG4VE.jpeg

اففی میں ستیہ جیت رے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مندرجہ ذیل5فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

1۔چارو لتا(1964)۔رابندر ناتھ ٹیگول کی کلاسیکی تصنیف پر مبنی اس فلم میں ایک تنہا نوجوان بیوی کی کہانی بیان کی گئی ہےاور اس فلم کی زبردست ستائش کی گئی تھی۔

2۔گھارے بیرے(1984)۔یہ فلم ایک رومانوی ڈرامے پر مبنی ہے جو بنگال کی تقسیم کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔اس میں ایک خاتون اداکار دو مختلف نظریات کے درمیان پھنسی ہوئی نظرآتی ہے۔

3۔پاتھر پنچاری(1955)۔یہ تین کرداروں پر بنی ایک پہلی فلم ہے جو وبھوتی بھوشن بند اپادھیائے کے تصنیف کردہ ناول سے بچپن پر مبنی کہانی پر بنائی گئی ہے۔

4۔شطرنج کے کھلاڑی(1977)۔پریم چند کے افسانے سے اخذ کردہ کہانی پر بنائی گئی یہ فلم 1857 کی جنگ آزادی سے قبل کے حالت پر بنائی گئی ہے۔

5۔سونار کیلا(1974)۔نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے والی یہ فلم ستیہ جیت رے کی سراغ رسانی پر بنائی گئی فلم ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چٹرجی نے ستیہ جیت رے کے سینما کو وقتی قید سے آزاد ،ہر حالت سے مطابقت رکھنے والا اور ہم عصر قرار دیا۔انہوں نے اس بات سے اجاگر کیا کہ رے فلم سازی کے متعلق تمام فنون پر دسترس رکھتے تھے۔ جناب چٹرجی نے ممتاز فلم ساز کے ذریعہ سستی لیکن عالمی درجہ کی فلمیں بنائے جانے میں ان کی سادگی کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے ستیہ جیت رے کی انسانیت نوازی اور انسانی جذبے سے حالات کو دیکھنے اورمذمت کئے بغیر ہمدردی رکھنے کے ان کے اوصاف کا ذکر کیا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-01-17at8.43.08PM2CUT.jpeg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-01-17at8.42.43PMOAAQ.jpeg

 

*************

 

 

ش ح- و ا- م ش

18.01.2021

U. No.509



(Release ID: 1689657) Visitor Counter : 209