پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پی سی آر اے نے ‘صاف ستھری توانائی’ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مہینے بھر چلنے والی عوامی بیداری مہم ‘سکشم’ شروع کی
پورے بھارت میں جاری رہنے والی یہ مہم صاف ستھرے ایندھن کو اپنانے پر توجہ مرکوز کرے گی
Posted On:
16 JAN 2021 1:37PM by PIB Delhi
قدرتی ایندھن کے صارفین کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے پیٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن (پی سی آر اے) نے بڑھتے کاربن فٹ پرنٹ کے صحت اور ماحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات کو نمایاں کرتے ہوئے مہینے بھر جاری رہنے والی مہم شروع کی۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری اور پی سی آر اے کے چیئرمین جناب ترون کپور نے آج یہاں اس مہم کی شروعات کی ۔ ‘سکشم’ کا مقصد صارفین کو صاف ستھرے ایندھن کی طرف راغب کرنے کے لئے بھروسہ دلانا اور قدرتی ایندھن کا دانشمندی کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے برتاؤ میں تبدیلی لانا ہے۔
سائیکلوتھان، کسان ورکشاپس، سیمینار، پنٹنگ ،مسابقت ، سی این جی گاڑیوں کی ڈرائیونگ کا مقابلہ وغیرہ جیسی ملک بھر میں جاری رہنے والی مختلف سرگرمیوں کے توسط سے یہ مہم صاف ستھرے ایندھن کے استعمال کے فوائد کے بارے میں عام لوگوں کے درمیان بیداری پیدا کرے گی۔ یہ مہم سات ڈرائیورس کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی جن کا وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے کہ مجموعی طور سے یہ بھارت کو صاف ستھری توانائی کی طرف لے جانے میں معاون ہوں گے ، حال ہی میں ذکر کیا تھا۔
اہم ڈرائیورس میں گیس پر مبنی معیشت ، قدرتی ایندھن کا صاف ستھرے طریقے سے استعمال بایو ایندھن کی طرف راغب کرنے کے لئے گھریلو وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار ، مقررہ مدت کےساتھ قابل تجدید، اہداف کو حاصل کرنا موبلٹی ، میں کاربن کی مقدار کم کرنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ، ہائیڈروجن جیسے صاف ستھرے ایندھن کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور توانائی کی سبھی نظام میں ڈیجیٹل اختراع شامل ہیں۔
اس موقع پر جناب ترون کمار نے توانائی کے تحفظ کی تدابیر کو اختیار کرنے اور صاف ستھری توانائی کمپنیوں کو متنوع بنانے کی غرض سے کئے گئے اقدامات کے لئے توانائی کمپنیوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ سکشم جیسی پہل توانائی کے خرچ کو کم کرنے اور توانائی کی صلاحیت بڑھانے کی تدابیر اختیار کرنے میں معاون ہوتی ہیں، جس سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آتی ہے، صاف ستھرے ماحول ، پائیداری میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک کی ترقی ہوتی ہے۔ جناب کپور نے کہا کہ اس سال کی مہم کا تھیم نہ صرف قدرتی ایندھن کے تحفظ پر، بلکہ صاف ستھری توانائی کو بھی فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی سبھی کمپنیاں اب ایندھنوں جو صاف ستھرے ہیں اوراب بہت کم کاربن فٹ فرنٹ چھوٹے ہیں ، میں تبدیلی کا حصہ ہیں۔ جناب کپور نے بھارت کی توانائی کی مانگ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور جب ہم آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، توانائی کی صلاحیت اور پائیداری کے دوہرے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹل اختراع کی اپیل کی ۔
سکریٹری نے تیل اور گیس تحفظ کا حلف دلایا۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں اور تیل کمپنیوں کے ذریعہ تیل اور گیس کے تحفظ میں غیرمعمولی کام کے لئے انعامات دیئے اور کے ایم پی ایل بہتری کے لئے ایس ٹی یو کو بھی انعام سے نوازا۔ انہوں نے ریفائنریوں کے لئے ‘ پی اے ٹی سائیکل –II میں بہترین کارکردگی کے لئے بھی ایوارڈ دیا۔
اس موقع پر اینرجی ایفیشینٹ پی این جی اسٹو کے فروغ کے لئے پی سی آر اے اور ای سی ایس ایل کے درمیان ایک قرارداد مفاہمت (ایم او یو ) پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔
سکشم کے پچھلے سال کے ایڈیشن میں پی سی آر اے کے اہم قومی مقابلوں میں 1.48 کروڑ سے زائد اسکولی بچوں نے حصہ لیا تھا جن کا اہتمام نوجوان طبقے کے بیچ توانائی کے تحفظ ،توانائی کی صلاحیت اور ماحولیات کے تحفظ کے اہم پیغام کو پھیلانے کے لئے کیا گیا تھا۔ مہینے بھر جاری رہےن والے پروگرام میں ملک بھر میں منعقد تقریباً 47000 پروگراموں کے ذریعہ تقریباً 9 کروڑ لوگوں سے براہ راست رابطہ کیا گیا تھا۔ پچھلے کئی برسوں سے پی سی آر اے مختلف شعبوں میں توانائی کی صلاحیت اور تحفظ کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہے اور توانائی کے صاف ستھرے وسائل کو اپنانے کی ضرورت کے بارے میں شہریوں کو حساس بنانے کی سمت میں کام کرتی رہی ہے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ م ص
U. No. 505
(Release ID: 1689645)
Visitor Counter : 217