وزارت دفاع
وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے ہندوستان کی پہلی اندرون ملک ڈیزائن اورتیار کی گئی بغیر ڈرائیور کی میٹرو کار کی رونمائی کی : انھوں نے اسے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی حقیقی روح کا مظہر قرار دیا
Posted On:
15 JAN 2021 5:50PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 16 جنوری، 2021/
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج 15 جنوری 2121 کو بی ایم ایل کے بنگلورو کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میںممبئی میٹرو ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کیلئے اندران ملک ڈیزائن کی ہوئی اور دیسی تکنیک سے بنیجدید ترین بغیر ڈرائیور کی میٹرو کار کی نقاب کشائی کی۔ واضح ہو کہ بی ایم یل بنگلورو کمپلیکس میں یہ میٹرو کار تیار کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ایم ایم آر ڈی اے منصوبہ میں ابھی 63 فیصد گھریلو تکنیک کا استعمال ہوا ہے، جسےاگلے دو سے تین برسوں میں 75 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ہندوستانی صنعت میں وزیراعظم نریندر مودی کےآتم نربھر بھارت مہم کے زبردست ردعمل کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ڈرائیو لیس میٹرو پروجیکٹ دیگر ہندوستانی کمپنیوں بالخصوص دفاعی صنعت کیلئے تحریک کے موجب کے طور پر کام کرے گا ، تاکہ ہندوستان کوایک مینو فیکچرنگ ہب بننے میں مدد فراہم ہو، اس سے دفاعی شعبے میں 5 ملین امریکی ڈالر کے نشانے کی برآمدات کو پورا کرنے اور 2025 تک دفاعی صنعت کا ٹرن اوور 25 بلین امریکی ڈالر تک پہنچانے میں مدد حاصل ہوگی۔ وزیردفاع نے کہا کہ وزارت دفاع نے مزید دیسی تکنیک کے ساتھ آلات اور پلیٹ فارموں کی خریداری کے لئے دفاعی پیداوار اور برآمدات کی حوصلہ افزاپالیسی (ڈی پی ای پی پی) 2020 نیز نئی دفاعی حصول پالیسی کو شامل کرنے والی دفعات کو متعارف کرنے جیسے متعدد قدم اٹھائے ہیں۔ ایچ اے ایل سے تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے 83 تیجس جنگی جہازوں کی خریداری کے حکومت کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے 50 ہزار سے زیادہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایم ایس ایم ای کے ساتھ ساتھ نجی کمپنیوں سمیت تقریباً 500 ہندوستانی کمپنیوں کو ایچ ے ایل کے تیجس منصوبے سے کاروبار کو فروغ ملے گا۔
جناب راجناتھ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایم ایم آر ڈی اے ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی، مستقبل میں دفاع کے دیگر شعبوں جیسے ٹینک اور جنگی طیاروں کی توسیع کا باعث بنے گی۔ بی ای یم ایل کی تعریف کرتے ہوئے وزیردفاع نے کمپنی کو ایک سچا ’آتم نربھر واریر‘ قرار دیا۔ انھوں نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جب کووڈ -19 کی وجہ سےپوری دنیا میں ترقی کو لگام لگی ہوئی تھی، اس وقت بھی بی ای ایم ایل اور ڈی پی ایس یو کی پیداواری سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
بی ای ایم ایل کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک کمار ہوٹا نے وزیردفاع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع کا بی ای ایم ایل کا دورہ، ان کی بے دریغ حمایت اور ہمت افزائی کا حقیقی عکس ہے ،جس کا انھوں نے بی ای ایم ایل کے تئیں اظہار کیا ہے۔ بی ای ایم ایل کا میٹرو مینو فیکچرنگ شعبہ ملک کے شہری نقل و حمل کے منظر نامے کے لئے ایک فیصلہ کن لمحہ رہا ہے۔ بڑے بازاروں میں طویل عرصہ سے قائم بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ براہ راست مقابلے میں ملک کی حصہ داری کے طور پر، بی ای ایم ایل نے اس اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبے میں واحد ہندوستانی کمپنی کی حیثیت سےا پنی شناخت قائم کی ہے۔
اس دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے ورچولی طور پرائیرو اسپیس اسمبلی ہینگر کا بھی لانچ کیا ، جو بی ی ایم ایل کے بنگلورو کمپلیکس میں قواقع ہے، نیز بی ای ایم ایل کے ذریعے دیسی تکنیک سے تیار پہلےٹاٹرا کیبن کی رونمائی کی۔
اس موقع پر دفاعی مصنوعات محکمہ کے سکریٹری جناب راج کمار اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر عہدیدار نیز بی ای ایم ایل کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:433
(Release ID: 1689278)
Visitor Counter : 163