ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے منتخب ریلوے اسٹیشنوں پر ای- کیٹرنگ کی اجازت دے دی ہے

Posted On: 15 JAN 2021 10:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15 جنوری     انڈین ریلوے نے منتخب ریلوے اسٹیشنوں پر ای- کیٹرنگ خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت  دے دی ہے۔تاہم  مرکز اور ریاستی حکومت نیز  ان کے تحت دیگر مجاز ایجنسیوں کے ذریعہ جاری کردہ صحت اور حفاظت کے سلسلے میں متعلقہ تمام رہنما خطوط پر عملدر آمد کا اطلاق ہوگا ۔

واضح رہے کہ آئی آر سی ٹی سی نے منتخب ریلوے اسٹیشنوں پر ای کیٹرنگ کی بحالی کے لئے ریلوے بورڈ کو خط لکھا تھا۔
آئی آر سی ٹی سی کو اب صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا اور امکانات ، عملے کی دستیابی اور مقامی پابندیوں کے حساب سے ای کیٹرنگ خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدام کے طور پر ای کیٹرنگ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-436



(Release ID: 1689211) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Manipuri