بھارتی چناؤ کمیشن

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کام کررہے چناؤ آفیسروں کے تحفظ کے سلسلے میں ای سی آئی کے ہدایات

Posted On: 15 JAN 2021 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:15،جنوری، 2021:الیکشن کمیشن آف انڈیا کے علم میں ایسے کئی معاملے آئے ہیں جن میں چیف الیکٹورل آفیسروں مثلاً ایڈیشن چیف الیکٹورل  آفیسروں اور جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسروں کے دفتر میں براہ راست کام کرنے والے چیف الیکٹورل آفیسروں اور کچھ دیگر افسران کو الیکشن ختم ہونے کے بعد پریشان کیا جاتا ہے۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ ایسے زیادہ تر معاملوں میں متعلقہ افسران نے آزاد، ایمانداری ، پوری مستعدی اور اصولوں کے تحت چناؤ یقینی بنانے کے عمل میں غیرجانبدار ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیے تھے۔ اس معاملے کا وسیع جائزہ لینے کے بعد اور ایسے معاملوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کمیشن نے مؤرخہ 15 جنوری 2021 کو جاری اپنے لیٹر نمبر 2020/154 کے ذریعے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا :-

  1. اگر چیف الیکٹورل آفیسروں اور جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسروں تک کے دیگر آفیسروں کے خلاف مدت کار کے دوران اور ان کے ذریعے آخری چناؤ ختم کرانے کے ایک سال تک کوئی انضباطی کارروائی کی جاتی ہے تو ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو پہلے سے کمیشن سے منظوری لینی ہوگی۔
  2. کمیشن نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں مناسب طریقے سے ذمہ داریوں کو ادا کرنے کیلئے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کو فراہم کی جانے والی گاڑیاں سیکورٹی اور دیگر وسائل کو کم نہیں کرسکیں گی۔

الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ سبھی متعلقہ فریقوں کے ذریعے ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیاجائیگا۔

مذکورہ ہدایات کی کاپی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ https://eci.gov.in. پر دستیاب ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:412



(Release ID: 1688993) Visitor Counter : 105