زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نئی دہلی کے وگیان بھون میں حکومت اور کسان یونینوں کے درمیان بات چیت کا نواں دور


بات چیت کا اگلا دور 19 جنوری 2021 کو ہوگا

Posted On: 15 JAN 2021 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی15،جنوری2021


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016BK6.jpg

زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، ریلوے، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج نئی دلی کے وگیان بھون میں کسانوں کی 41 یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ 9 ویں دور کی بات چیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر جناب تومر نے لوہڑی اور مکرسکرانتی پر کسان یونینوں کو مبارکباد دی اور تحریک یعنی ایجی ٹیشن کو پرامن رکھنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر زراعت نے تجویز پیش کی کہ کسانوں کی یونینوں کے ساتھ بات چیت ایک غیر رسمی گروپ میں بھی ہوسکتی ہے، تاکہ کوئی حل یا مثبت پیش رفت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوریت میں حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کرتی ہے۔ ملک کی ہر ریاست کے مختلف حالات ہوتے ہیں اور ملک بھر کے بیشتر کسان ان نئے زرعی قوانین کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کسانوں کی پیدوار کی خریداری میں اس سیزن کے دوران اضافہ ہوا ہے اور خریداری کے سینٹروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00233MK.jpg

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بات چیت کے دوران لازمی اشیا ترمیمی قانون 2020 کے پروویزنس کی وضاحت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح یہ قانون زر عی سیکٹر اور کسانوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

تاہم متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا کہ بات چیت کا اگلا دور 19 جنوری 2021کو ہوگا اور بات چیت کے ذریعے ہی کوئی حل نکل سکتا ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                                ش ح، ح ا، ع ر

U-422



(Release ID: 1688991) Visitor Counter : 172