سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سرکار نے معذور افراد کے لئے پہچان کئے گئے مذکورہ عہدوں کی فہرست کو نوٹیفائی کیا

Posted On: 15 JAN 2021 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی15،جنوری2021

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے 4 جنوری 2021 کو مرکزی سرکار کے اداروں میں 3566 عہدوں (پوسٹ) کو نوٹیفائی کیا تھا جو معذور افراد کے قانون 2016 کے تحت بینچ مارک معذور افراد (40 فیصد یا اس سے زیادہ معذوری) کے لئے مناسب ہیں۔ ان میں گروپ اے کے 1046، گروپ بی کے 515، گروپ سی کے 1724 اور گروپ ڈی کے 281 عہدے شامل ہیں۔ معذور افراد کے نئے زمروں جیسے بوناپن، ایسڈ اٹیک (تیزابی حملے کا شکار) لوگوں، مانس پیشی کے مریض، ذہنی طور پر بیمار لوگ، آٹیزم اسپیکٹرم، کم سوچ رکھنے والے لوگ، مخصوص سیکھنے کی صلاحیت سے محروم اور کثیر طور پر معذور کے لئے بھی مذکورہ عہدوں کی پہچان کی گئی ہے۔ یہ فہرست پوری طرح نہیں ہے اور مرکزی وزارتیں، محکمہ، خود مختار اداروں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس مزید فہرست جاری کرسکتی ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن سرکاری اداروں میں بینچ مارک معذور افراد کے روزگار کے مواقع کو وسعت دے گا۔

معذوروں کے لئے مذکورہ 2973 عہدوں کی ایک فہرست معذور افراد (مساوی موقع، حقوق کے تحفظ اور مکمل شرکت) قانون 1955 کے تحت پچھلی بار 29 جولائی 2013 کو نوٹیفائی کی گئی تھی۔ یہ قانون اب واپس لے لیاگیا ہے۔ پہلے کی نوٹیفائیڈ فہرست کے مقابلے میں 593 نئے عہدے جوڑے گئے ہیں۔

مرکزی سرکار کے ذریعے 4 جنوری 2021 کو نوٹیفائیڈ عہدوں کی فہرست معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری کی صدارت میں تشکیل دی گئی ایک مخصوص کمیٹی سفارشوں پر مبنی ہے۔کمیٹی میں  ماہرین، معذور اور معذور افراد کی مختلف انجمنوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

فہرست کی تفصیل محکمے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ نوٹیفکیشن بھی http://egazette.nic.in/WriteReadData/2021/224370.pdf  پر دستیاب ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                               ش ح، ح ا، ع ر

U-423


(Release ID: 1688990) Visitor Counter : 285


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi